انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے اس سال ستمبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپس کو حتمی شکل دے دی ہے۔
عالمی چیمپئن اور گزشتہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کو گروپ اے میں میزبان پاکستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
گروپ بی جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور انگلینڈ پرمشتمل ہے۔
آئی سی سی نے ٹیموں کی گروپنگ اپنی بارہ مارچ تک کی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر کی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ کے تحت تمام ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں راؤنڈ رابن لیگ کے میچز کھیلیں گی اور ہرگروپ سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
آئی سی سی نے 2005ء میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ 2008ء سے چیمپئنز ٹرافی میں آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کی آٹھ بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لہذا بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں جو اس وقت رینکنگ میں بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی موجودہ ون ڈے رینکنگ میں ٹیموں کی ترتیب کچھ اس طرح ہے۔
1- آسٹریلیا، 2- جنوبی افریقہ، 3- نیوزی لینڈ، 4- بھارت، 5- پاکستان، 6- سری لنکا، 7- انگلینڈ، 8- ویسٹ انڈیز۔
آئی سی سی ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول اور سینٹرز کا اعلان بعد میں کرے گی۔

Comment