Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Baghi Crickters Ijazat Naame se Mehroom

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Baghi Crickters Ijazat Naame se Mehroom

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈین کرکٹ لیگ( آئی سی ایل) میں حصہ لینے والے کرکٹرز پر اپنا شکنجہ مزید سخت کرتے ہوئے انہیں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے درکار این او سی جاری کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل آئی سی ایل کے کرکٹرز پر نہ صرف پاکستانی ٹیم کے دورازے بند کر چکا ہے بلکہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اداروں کو بھی ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ ان کرکٹرز کو اپنی ٹیموں میں شامل نہ کریں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کی بھی اجازت نہ دینے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب رانا نوید الحسن سے معاہدہ کرنے والی کاؤنٹی یارکشائر نے انہیں بتایا کہ اسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مطلع کیا ہے کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے درکار این او سی دینے کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ رانا نوید الحسن آئی سی ایل سے معاہدہ کر چکے ہیں۔
    آئی سی ایل سے معاہدہ کرنے والے کاؤنٹی کرکٹرز میں رانا نوید الحسن، مشتاق احمد، عبدالرزاق، ثقلین مشتاق اور اظہر محمود شامل ہیں جن میں سے ثقلین مشتاق اور اظہر محمود انگلینڈ کی شہریت حاصل کر چکے ہیں۔
    رانا نویدالحسن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اقدام سے انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے آئی سی ایل سے معاہدہ اس لیے کیا ہے کہ کچھ پیسے ملنے کے ساتھ ساتھ کاؤنٹی کرکٹ کی پریکٹس ہوجائے گی لیکن انہیں نہیں پتہ تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس طرح کی صورتحال پیدا کرے گا اور ذاکر خان ان کی کاؤنٹی کو فون کر کے اسے معاہدے سے باز رکھنے کے لیے کہیں گے۔
    رانا نوید الحسن نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایک طرف تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں کافی عرصے سے نظرانداز کر رکھا ہے اور اب جب وہ سینٹرل کنٹریکٹ اور ریٹینرشپ میں شامل نہیں ہیں تو انہیں کاؤنٹی کھیلنے سے بھی روکا جارہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ وہ کندھے کی تکلیف کے سبب کرکٹ سے دور رہے لیکن اس عرصے میں کرکٹ بورڈ نے انہیں یاد نہیں کیا لیکن اب نہ جانے کیوں ان کے پروفیشن میں مداخلت کی جارہی ہے۔ رانا نوید الحسن نے واضح کیا کہ وہ اچھے وقت کا انتظار کریں گے لیکن آئی سی ایل سے کیا گیا معاہدہ ختم نہیں کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت حسین نغمی نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی ایل میں شامل کرکٹرز پر فرسٹ کلاس کرکٹ کی بھی پابندی عائد کررکھی ہے اور کاؤنٹی کرکٹ بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس بارے میں پالیسی واضح ہے۔
    آئی سی ایل سے معاہدہ کرنے والے کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کے خلاف پہلے ہی ممتاز قانون داں ایس ایم ظفر کی خدمات حاصل کرکھی ہیں اور یہ معاملہ جلد عدالت میں جانے والا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے چھ کرکٹرز نے آئی سی ایل سے پہلے سیزن میں معاہدہ کیا تھا جبکہ اس سال مزید نو کرکٹرز نے آئی سی ایل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani



  • #2
    Re: Baghi Crickters Ijazat Naame se Mehroom

    Lamhaa e fikriaaa
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

    Comment

    Working...
    X