ایشیا میں2011 میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہرمیزبان ملک کو ایک میچ کی میزبانی کے5 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے پیرکو نیشنل اسٹیڈیم میں بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کیلئے جو پالیسی تیارکی ہے اس کے مطابق تمام ملکوں کو ایک میچ کی میزبانی کے لیے پانچ لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ ویسٹ انڈیزکے لیے آئی سی سی کی پالیسی یہ تھی کہ انہیں اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے کچھ حصہ ایڈوانس ملا تھا جبکہ بعد میں چین نے گراؤنڈزکی تیاری میں ویسٹ انڈیزکو مدد دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں ہمیں آئی سی سی کی پالیسی سے اختلاف رہا لیکن بعد میں یہ پالیسی درست لگی کیوں کہ ورلڈ کپ کی آمدنی کا25 فیصد حصہ ایسوسی ایٹ ملکوں میں تقسیم ہوگا جبکہ بقیہ75 فیصد تمام دس ملکوں میں مساوی تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میچوں کی تعداد طے ہو چکی ہے البتہ آئی سی سی اپنے ایونٹ کے لیے ٹیموں کے طعام و قیام کے اخراجات خود برداشت کرے گا۔ اس کا میزبان ملکوں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
ایشیا میں2011 میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنا
Collapse
X
Comment