تین نامعلوم ڈاکوؤں نے تھانہ گارڈن ٹاؤن کے علاقہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم جو ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں کی والدہ ارشاد کوثر اپنی رہائشگاہ واقع ایک سو تراسی شیرشاہ بلاک گارڈن ٹاؤن میں اکیلی سو رہی تھی کہ منگل کی پچھلی پہر تین نا معلوم ڈاکو گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے ارشاد کوثر کو گن پوائنٹ پر قابو کرلیا اور گھرمیں موجود لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ تھانہ گارڈن ٹاؤن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ نگران وزیر اعلی پنجاب جسٹس (ر)اعجاز نثار نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی والدہ ارشاد کوثر کے گھر واقع گارڈن ٹاؤن میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لے لیا ہے اور حکام کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب احمد نسیم نے بھی اس واردات کا سراغ لگانے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ علاوہ ازیں پولیس حکام وسیم اکرم کی والدہ کے گھر کام کرنے والے نوکروں پر شک کرنے کے علاوہ واردات کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کر رہے ہیں۔
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Waseem akram k gher Dakaaa
Collapse
X
Comment