بھارت کے خلاف سیریز میں پاکستانی بولروں نے تین میچوں میں اٹھاسی فاضل رنز دے کر ٹیم انتظامیہ خاص طور پر کوچ جیف لاسن کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں۔ پاکستانی بولروں نے اٹھاسی فاضل رنز میں سے اکتالیس وائیڈ بال دیے۔ گوہاٹی کے ون ڈے میں پاکستان نے اٹھارہ فاضل رنز دیے جس میں سے چھ وائیڈ تھے۔ موہالی میں اکتالیس فاضل رنز مین سے اکتیس وائیڈ بالز اور کان پور کے میچ میں انتیس فاضل میں سے سترہ وائیڈ تھیں۔ اس طرح پاکستان کو فاضل رنز کے ساتھ فاضل گیندیں بھی کرانا پڑ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے مقررہ ساڑھے تین گھنٹے میں پچاس اوورز کرانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ پاکستانی ٹیم منیجر طلعت علی ملک نے تجویز دی ہے کہ پچاس اوورز کرانے کے لیے ٹیموں کو پانچ اضافی منٹ کا وقت دیا جائے
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
تین میچوں میں اٹھاسی فاضل رنز،
Collapse
X
Comment