Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

2nd one day: Pakistan won

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • 2nd one day: Pakistan won

    پاکستان دوسرا ون ڈے جیت گیا
    جنوبی افریقہ کی پہلی دو وکٹیں چار کے سکور پر گر چکی تھیں۔ تیسری وکٹ کے لیے سمتھ اور ایبی ڈی ولیئرز کے درمیان چھہتر رن کی شراکت ہوئی تھی۔
    پاکستان کو پینتیسویں اوور میں اس وقت اہم کامیابی ملی جب گریم سمتھ پینسٹھ کے سکور پر عبدالرحمان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ شان پولک نے سینتیس رن بنائے۔

    عبدالرحمان، سہیل تنویر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا اور راؤ افتخار اور عمر گل نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ محمد یوسف نے سب سے زیادہ ایک سو سترہ رن بنائے۔ انہوں نے اب دو سو چوالیس ایک روزہ میچوں میں تیرہ سنچریاں بنائی ہیں۔
    پاکستان کی طرف سے عمران نذیر اور کامران اکمل نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا۔ اکمل پولوک کے پہلے ہی اوور میں بولڈ ہو گئے۔ نذیر چھٹے اوور میں نتینی کی گیند کا نشانہ بنے اور اس طرح پندرہ کے سکور پر دونوں اوپنر آؤٹ ہو چکے تھے۔
    پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب انیسویں اوور میں یونس خان بتیس کے ذاتی سکور پر رن آؤٹ ہوئے۔ ان کی جگہ شعیب ملک کھیلنے آئے جو چھپن کے سکور پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ملک نے اپنی اننگز میں چار چھکے لگائے۔ شعیب ملک اور یوسف کے درمیان ایک سو سات رن کی شراکت ہوئی۔ مصباح الحق اکیس اور شاہد آفریدی چھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    شاہد آفریدی نے آتے ہی اپنے جارحانہ انداز کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکا لگا دیا اور سٹیڈیم میں موجود تماشائی اچھل پڑے لیکن اگلے ہی لمحے ان کی خوشی کافور ہو گئی جب شاہد آفریدی نے جیک کیلس کو ایک اور چھکا مارنے کی کوشش میں اونچا شارٹ کھیلا اور بیک ورڈ سکوائر لیگ پر کھڑے فیلڈر لینگا فیلٹ نے کوئی غلطی نہیں کی اور شاہد آفریدی کا کیچ پکڑ لیا۔
    جنوبی افریقہ کی طرف سے نتینی، مورکل اور لینگا فیلٹ نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
    پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی تھی۔اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ کی جگہ سپنر عبدالرحمن کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
    پہلا ایک روزہ میچ جیتنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم میں دوسرے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
    پاکستان کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر کہا کہ وہ ایک اچھا سکور کر کے اس میچ کو جیتنے کی کوشش کریں گے۔گریم سمتھ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔
    یاد رہے کہ پہلا ایک روزہ میچ جنوبی افریقہ نے پینتالیس رن سے جیتا تھا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان کی تمام ٹیم چھیالیس اعشاریہ تین اوورز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
    پاکستان کی ٹیم
    عمران نذیر، کامران اکمل، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق، شعیب ملک، عمر گل، شاہد آفریدی، راؤ افتخار، سہیل تنویر اور عبدالرحمان۔
    جنوبی افریقہ کی ٹیم
    گریم سمتھ، جسٹن کیمپ، ہرشل گبز، اے بی ڈولئیر، جیک کیلس، مارک باؤچر، شان پولک، مکایا نتینی، مورکل، یوھان بوتھا، شار لینگا فیلٹ۔
    Last edited by zapk; 20 October 2007, 17:06.
    Mind Sciences

  • #2
    Re: 2nd one day: Pakistan won

    sigpic

    Comment

    • #3
      Re: 2nd one day: Pakistan won

      Mubarak Ho sab ko
      ,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
      372-haha372-haha372-haha

      Comment

      • #4
        Re: 2nd one day: Pakistan won

        Originally posted by zapk7 View Post

        Almas sachi baat btaoun na to merey nazdeek is tafah mein kuchh bhi nahin, is liyey keh jo team 50 Overs mein 7 catch chhorrti ho, ussey to sharm sey mar jana chahiyey - kya hamarey khiladiyon key hathon mein surakh hain jo yeh log aik cath ko pakar nahin saktey?
        tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
        tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

        Comment

        • #5
          Re: 2nd one day: Pakistan won

          Originally posted by Masood View Post
          Almas sachi baat btaoun na to merey nazdeek is tafah mein kuchh bhi nahin, is liyey keh jo team 50 Overs mein 7 catch chhorrti ho, ussey to sharm sey mar jana chahiyey - kya hamarey khiladiyon key hathon mein surakh hain jo yeh log aik cath ko pakar nahin saktey?
          Mein aapki baat se mutafiq hoon.Laikin ghalitian har team se hoti hain.Taham in ghalition ko dohrana nahin chahiay.:rose
          Mind Sciences

          Comment

          Working...
          X