ورلڈ کپ 2011ء کے ایشیائی میزبان کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کا پہلا باقاعدہ اجلاس پیر کو بھوربن میں ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والوں میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شرد پوار، سیکریٹری نرنجن شاہ، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو دلیپ مینڈس اور بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر محمود الرحمن شامل ہیں۔
ورلڈ کپ2011ء کے سپیشل ڈائریکٹر پروجیکٹ سلیم الطاف نے بی بی سی کو بتایا کہ بارہ نکاتی ایجنڈے میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل اس کے کام کی ابتدا، آئی سی سی سے اس کی میٹنگز کا شیڈول، ورلڈ کپ اکاؤنٹ کھولنا اور اس کے لیے درکار ابتدائی رقم جیسے معاملات قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ چاروں ملکوں کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
سن 2007 کا کرکٹ ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز میں ہوا تھا جو آسٹریلیا نے جیتا تھا
سلیم الطاف نے کہا کہ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے کام شروع کرنے کے لیے ستمبر 2007کی تاریخ رکھی گئی ہے جبکہ توقع ہے کہ مقامی آرگنائزنگ کمیٹیاں اگلے سال جنوری سے حرکت میں آجائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب چاروں کرکٹ بورڈز کا اجلاس ہوا تھا تو اس میں طے پایا تھا کہ آرگنائزنگ کمیٹی کا ہیڈکوارٹر لاہور میں قائم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بنگلہ دیش میں ہوگی، دونوں سیمی فائنلز پاکستان اور سری لنکا منعقد کرینگے جبکہ فائنل کا میزبان بھارت ہوگا۔
پاکستان اور بھارت نے 1987ء میں ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کی تھی۔ 1996 ورلڈ کپ میں سری لنکا بھی میزبانوں میں شامل ہوگیا تھا تاہم ورلڈ کپ کی آمدنی کی تقسیم پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور طویل عرصے کے بعد یہ تنازعہ ختم ہوا تھا۔

Comment