پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا نائب کپتان مقرر کردیا ہے یہ تقرری اس سال دسمبر تک کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اتوار کو ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ مستقبل میں کپتانی کو ذہن میں رکھ کر سلمان بٹ کو تیار کیا جارہا ہے، وہ نوجوان ہیں اور ٹیم میں ان کی جگہ بھی بنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں محمد آصف کو نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر نسیم اشرف سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد آصف میں قائدانہ صلاحیت نہ دیکھتے ہوئے ان پر عدم اعتماد ظاہر کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ پر ایڈہاک کمیٹی نے متفقہ طور پر اعتماد کیا ہے جہانتک محمد آصف کا تعلق ہے تو وہ نوجوان ہیں اور ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں اور انہیں بھی اس بات کا پتہ تھا کہ انہیں صرف ایک سیریز کے لئے نائب کپتان بنایا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ کے بعد یونس خان کو قیادت کی ذمہ داری سونپنا چاہتا تھا لیکن ان کے انکار کے بعد اب بورڈ مختلف کھلاڑیوں کو مستقبل کے لئے تیار کر رہا ہے ساتھ ہی اس نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ یونس خان کو آئندہ کپتانی نہیں دی جائے گی۔
شعیب ملک کو بھی اس سال کے اواخر تک قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سلمان بٹ کی مدت بھی اتنی ہی ہوگی جس میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ، جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور بھارت کا دورہ شامل ہے۔
بائیس سالہ سلمان بٹ اب تک ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بناسکے تھے۔ انہوں نے14 ٹیسٹ میچوں میں2 سنچریوں اور4 نصف سنچریوں کی مدد سے777 رنز بنائے ہیں جبکہ36 ون ڈے انٹرنیشنل میں 3سنچریوں اور4 نصف سنچریوں کی مدد سے ان کے 1072 رن ہیں۔

Comment