Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

دہشتگردوں كی خلاف فتویٰ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • دہشتگردوں كی خلاف فتویٰ

    چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سنی اتحاد کونسل کے ۱۰۰ مفتیانِ کرام نے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضربِ عضب کے حق میں اجتماعی فتویٰ جاری کر دیا جس كا اہم اشاریں مندرجہ ذیل ہے

    پاکستان کی سلامتی کے تحفظ کے لیے شروع کیے گئے پاک فوج کے آپریشن ضربِ عضب کی حمایت ہر پاکستانی پر شرعاً فرض اور لازم ہے کیونکہ یہ آپریشن اسلامی ریاست کی اسلامی فوج ، ریاست کے باغیوں ، اسلام کے غداروں اور انسانیت کے بدترین دشمنوں کے خلاف کر رہی ہے . اسلامی ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد ناجائز اور خلافِ اسلام ہے اس لیے اسلامی ریاست کے خلاف اعلان جنگ کرنے والوں کی سرکوبی کے لیے ہونے والا فوجی آپریشن شرعاً جائز اور درست ہے . اس آپریشن کی مخالفت اسلام و پاکستان دشمنی ہوگی . ریاست مخالف دہشت گردوں کو مذاکرات کا وقت دیا گیا اور بات چیت کے ذریعے انہیں ہتھیار پھینکنے کی مسلسل اپیلیں کی گئیں لیکن ضدی دہشت گردوں نے مذاکراتی عمل کے دوران بھی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں . اس لیے اب پاکستان کی بقاء کے لیے آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا

    پاک فوج آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے اسلامی جمہوریۂ پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے . پاک فوج کے جوان اور افسر جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک دشمن شرپسند فسادیوں اور فتنہ پروروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی میں مصروف ہیں . قومی تاریخ کے اس اہم مرحلے پر پوری قوم کے لیے لازم اور ضروری ہے کہ وہ پاک فوج کا ساتھ دے تاکہ ملک و قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات مل سکے اور پاکستان کو امن و سکون کا گہوارہ بنایا جا سکے . ساٹھ ہزار پاکستانیوں کے قتل ناحق کے مجرموں اور فساد فی الارض کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف فوجی آپریشن قانوناً، شرعاً اور اخلاقاً جائز اور ہر لحاظ سے درست ہے . آپریشن ضربِ عضب پاکستان بچانے کا مقدس جہاد ہے

    ملک بھر کے ہزاروں علماء، شیّوخ الحدیث، شیّوخ القرآن اور ان کے لاکھوں شاگرد دہشت گردی کے خاتمے کے قومی جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہیں . پوری قوم وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے ہم وطنوں کی دیکھ بھال کے لیے ایثار کا مظاہرہ کرے . آئی ڈی پیز کو رہائش، خوراک اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی ریاست اور قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے . پوری قوم آئی ڈی پیز کی مشکلات کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے . آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے اور آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے . ملک بھر میں پھیلے ہوئے دہشت گردوں کے حامیوں، ہمدردوں اور سرپرستوں کو بھی ریاستی گرفت میں لایا جائے اور ملک بھر کے شہروں میں موجود دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے

Working...
X