Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اب ان كو كون روكیگا ؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اب ان كو كون روكیگا ؟

    کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد كچھ حملے ہو چكے ہیں اور ٹی ٹی پی نے ان حملوں كا ذمہ داری اپنے سے علیحدگی اختیار کرنے والے نام نہاد گروہ احرارالہند پر ڈالا ہے اور اس کے بعد ، حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان معمول کے مطابق مذاکراتی عمل جاری ہے . مگر كیا ہم یقیں كے ساتھ كہہ سكتے ہیں كہ احرارالہند سچ میں ٹی ٹی پی سے الگ ہوا ہے یا صرف اس لئے بنایا گیا ہے كہ ٹی ٹی پی كے حركتوں كو جاری ركہیں تا كہ كسی كو یہ شك نہ ہو كہ ٹی ٹی پی كمزور ہوا ہے . ہم كو یہ بھی یاد ہونا چاہیئے كہ احرار الہند نے جتنے حملوں کی ذمہ داری قبول کی، ان میں طریقہ کار اور انداز وہی ٹی ٹی پی كا تھا . یہ بھی قابل توضیح ہے كہ کم از کم ٹی ٹی پی اس بات سے انکاری نہیں ہے کہ آج جو عناصر احرارالہند کی تشکیل کرتے ہیں وہ کبھی اس کے نیٹ ورک کا حصہ تھے . مطلب ٹی ٹی پی كے پتہ ہونا چاہیئے كہ یہ عسکریت پسند گروہ کون سا گروہ ہے، یہ کس طرح کارروائیاں کرتا ہے اور اس کے ارکان کہاں کہاں ہیں . یہ بھی ہوسکتا ہے کہ احرار الہند کا تعلق لشکرِ جھنگوی سے ہو . جو كچھ بھی ہو ، یقیناً ٹی ٹی پی کے پاس ایسی معلومات ہوں گی جو احرارالہند کا خاتمہ کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں . اعلانِ جنگ بندی صرف اُسی صورت میں بامعنیٰ ثابت ہوسکتا ہے جب ٹی ٹی پی بھرپور قوت کے ساتھ یقین دلائے کہ اس کی تشکیل کرنے والے، موجودہ اور سابقہ گروہوں میں وہ کون کون سی تنظیمیں شامل ہیں جو شرائط کی پاسداری کررہی ہیں . اگر احرارالہند واقعی ٹی ٹی پی سے الگ ہونے والا ایسا گروہ ہے، جس کے اپنے الگ مقاصد ہیں تو پھر یہ ٹی ٹی پی پر ہے كہ اس گروہ كو امن مذاكرات میں ركاوت ڈالنے سے روك دے كیوں كہ اگر ایسا نا ہوا تو اور ایسے نئے نئے گروہوں تشکیل اور ان کا پھیلاؤ ظاہر ہوجائیگا جو اپنی سرپرست تنظیم کے مقابلے میں، کہیں زیادہ زہریلی اور تشدد کی طرف زیادہ مائل ہیں . اور یہ طریقہ نہ تو ماضی میں کارگر ثابت ہوا نہ ہی آگے کام کرے گا

  • #2
    Re: اب ان كو كون روكیگا ؟

    دنیا کے بہت سے ملکوں نے اس سے بھی زیادہ خراب حالات میں کھڑے ہو کر اپنی بقا پر خون سے مہر ثبت کی۔۔بات یہ ہےکہ فتح اور شکست کا فیصلہ میدان سے پہلے ہی ذہن میں ہوجاتا ہے۔۔جب ہم حکومت کی شکست خوردگی اور جی ایچ کیو کے سکوت کو دیکھتے تو ہولناک تاثر گھہرا ہونے لگتا ہے۔۔
    :(

    Comment


    • #3
      Re: اب ان كو كون روكیگا ؟

      BS Unho ne apne liye time lia hai bs...
      10th Class Result 2014 | BISE Lahore | Lahore 10th Class Result 2014

      Comment


      • #4
        Re: اب ان كو كون روكیگا ؟

        ok dear

        Comment

        Working...
        X