ملائشین طیارے کا پائلٹ امریکی ایئربیس کو تباہ کرناچاہتاتھا؟ تحقیقات شروع
کولالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائشین طیارے کی گمشدگی کی تحقیقات میں ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے جس کے مطابق جہاز کا کپتان ظہیراحمد شاہ نے اپنے گھر میں کچھ امریکی بیس کے نقشے بنا کر جہاز کو ایک پتلے لیکن لمبے رن وے پر لینڈ کرانے کی کوشش کرتارہاجو امریکی بیس ڈیگوگارسیا سے ملتاجلتاہے۔ برطانوی اخبار ’دی میل‘ کے مطابق کپتان نے ایک بناوٹی ’سیمولیٹر‘ کے ذریعے جہاز کو ایک ایسی جگہ اُتارنے کی کوشش کی جہاں رن وے پتلی لیکن لمبی ہو۔ تحقیقات کار وں کاخیال ہے کہ شاید پائلٹ نے یہ کوششیں بحرہندمیں واقع امریکی بحری اڈے ڈیگوگارسیا کو تباہ کرنے کیلئے کیاہواور طیارے کا رخ موڑنے میں تو کامیاب ہوگیا لیکن شاید جہاز کے عملے کی مداخلت کے سبب اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوسکا اور پھر کسی تفتیشی ٹیم کے ذہن میں اگلا مقام تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔اِس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ کپتان نے تمام ’ڈیٹا‘ فروری کے پہلے ہفتے میں اپنے کمپوٹر سے ڈیلیٹ کردیاتھا۔ ملائشین وزیردفاع ہشام نے کہاہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے ، تب تک یہ ایک مفروضہ ہے ۔یادرہے کہ ڈیگوگارسیا وہی جزیرہ ہے جہاں 2004ءمیں سونامی آنے سے چند دن قبل امریکی فوجی نکال لیے گئے تھے اور اِس واقعے نے بہت سازشی ’ تھیوریز ‘کو جنم دیاتھا۔
Comment