ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ
طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میںچھ اہلکار شہید اور8زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کاقافلہ ہنگوسے مناتوجارہاتھاکہ ورمگئی کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہوگیاجس کی زد میں آکر گاڑی تباہ اور تین اہلکارموقع پر شہید اور11زخمی ہوگئے جن میں سے تین اہلکار بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ بتایاگیاہے کہ دھماکہ خیزمواد کو ریموٹ کنٹرول سے اُڑایاگیاجس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ یادرہے کہ طالبان نے جنگ بندی کااعلان کررکھاہے اور دھماکو ں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ نئے نئے ناموں سے گروپ دھماکوں اور حملوں کی ذمہ داریاں قبول کررہے ہیں ۔
http://www.dailypakistan.com.pk/hangu/05-Mar-2014/80343
ہنگو میں بدھ کے دہشت گرد حملے میں 6ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرنے والی انصار المجاہدین پاکستانی طالبان سے وابستہ و منسلک معروف جہادی تنظیم ہے جس نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوانسانی بموں سے نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی تھی، انصارالمجاہدین کے ترجمان ابوبصیر نے ہنگو دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے یہ حملہ ڈرون سے ہلاکتوں کا بدلہ لینے کے لیے کیا ہے اور ہم پاکستانی طالبان کا حصہ نہیں اس لیے ان کی جنگ بندی کے پابند بھی نہیں ہیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ شمالی وزیرستان میں قائم انصارالمجاہدین قطعی طور پر تحریک طالبان پاکستان کاحصہ ہے کیونکہ دونوں سیکورٹی فورسز کے خلاف مربوط حملوں میں دونوں ملوث رہی ہیں علاوہ ازیں انصارالمجاہدین نے حملہ کی جو توجیہہ پیش کی ہے وہ بلا جواز ہے کیونکہ تقریباً 70روز سے پاکستانی قبائلی علاقوں میں امریکی سی آئی اے کا کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا ہے ۔ اس گروپ نے 27ستمبر کو چارسدہ میں بس پر حملے (20افرادہلاک ہوئے تھے) کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی اوریہ حملہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے طالبان کےساتھ مذاکرات کےلیے پہلی بار شرائط کااعلان کیا تھا کہ طالبان کو ہتھیار پھینکنا اور پاکستانی آئین کو تسلیم کرنا ہوگا، انٹیلی جنس کی رپورٹس کے مطابق انصارالمجاہدین ازبک جنگجوئوں کی شمولیت کے حوالے سے معروف ہے۔
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ، دنیا میں اس کی کرنیں پورے آب وتاب کے ساتھ چمک رہی ہیں.اسلام کی تاریخ کو مسخ کرنے والے حق وباطل میں فرق نہیں رکھتے ان کا یہ نظریہ اسلام دشمن ہے .طالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے اور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔
انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیں. بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .
اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے. اسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام اورپاکستان سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں۔طالبان بندوق کے زور پر اپنے سیاسی نظریات پاکستانی عوام پر ٹھونسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
…………………………………………
اسلام آباد کچہری فائرنگ و خودکش حملہ
http://awazepakistan.wordpress.com/

Comment