Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی

    کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی
    دہشت گردوں نے پہلےسردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بس کو دھماکے سے تباہ کیا جس کے نتیجے میں 14 طالبات جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئیں جبکہ دوسرا بم دھماکا بولان میڈیکل کمپلیکس کی ایمرجنسی میں اس وقت ہوا جب طبی عملہ ویمن یونیورسٹی کی زخمی طالبات کو طبی امداد فراہم کررہا تھا، دھماکے سے کچھ ہی دیر قبل چیف سیکریٹری بلوچستان اور آئی جی سمیت کئی اعلیٰ سرکاری حکام زخمیوں کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے تھے تاہم دہشتگردوں کی فائرنگ، دستی بم حملوں میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور خان کاکڑ اور 4 ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 9 ایف سی اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ ایک نیوز رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد ۳۷ کے قریب ہے۔
    کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر سوگ منایا گیا، صوبے بھر کی اہم سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں نے قومی پرچم سرنگوں رہے۔ جبکہ کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت پورے دن گزشتہ روز ہونے والے واقعات پر غم کی تصویر بنارہا اور لوگ اپنے گھروں میں محصور رہے۔ کاروباری مراکز، دکانیں اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر رہا۔
    یونیورسٹی طالبا ت اور ہسپتال پر حملوں کی ذمہ داری لشکر جھنگوی نےقبول کی ہے اور انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق خودکش بمبار جس نے بس میں دہماکہ کیا ایک عورت تھی۔
    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نہتے عوام پر اِس طرح کے سنگدلانہ حملے ناقابل برداشت ہیں، ملک کو ایسی دہشت گرد ی کی کارروائیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقداما ت کئے جائیں گے ۔ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر ثناءاللہ زہری نے اِن واقعات کو صوبائی اور وفاقی حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش قرار دیا اور کہا ہے کہ صوبے میں غیر ملکی ہاتھ سرگرم ہے،جب تک صوبے میں سرگرم غیر ملکی قوتوں سے آہنی ہاتھ سے نہیں نمٹا جاتادہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔
    دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ گذشتہ دس سالوں سے پاکستان دہشت گردی کے ایک گرداب میں بری طرح پھنس کر رہ گیا ہے اور قتل و غارت گری روزانہ کا معمول بن کر رہ گئی ہےاور ہر طرف خوف و ہراس کے گہرے سائے ہیں۔ کاروبار بند ہو چکے ہیں اور ملک کی اقتصادی حالت دگرگوں ہے۔
    دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں اور غیروں کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔ انتہا پسند داخلی اور خارجی قوتیں پاکستان میں سیاسی اور جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنے کی کو ششیں کر رہی ہیں .خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے اور سینکڑوں ہزاروں بار پوری انسانیت کاقتل کرنے والے اسلام کو ماننے والے کیسے ہو سکتے ہیں؟ خودکش حملوں کے تناظر میں تمام مکاتب فکر بشمول بریلوی، دیو بندی ، شیعہ ، اہل حدیث سے تعلق رکھنے والے جید علماء پاکستان میں خود کش حملوں کو حرام قرار دے چکے ہیں ۔ دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی دہشت گردوں کو اجازت نہ دی جا سکتی ہے۔درندہ صفت دہشتگرد جو نہتی معصوم طالبات کو بھی اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنانے سے باز نہ آتے ہیں۔
    معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرنا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے اور جہاد نہ ہے۔ کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی و خلاف شریعہ حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور اس طرح اسلام کو بدنام کر رہے ہیںاور اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرچکے ہیں۔
    شریعت کے نام پر محدود فکر مسلط کرنے والوں نے وطن عزیز کو بدامنی کی طرف دھکیل دیا ہے۔مٹھی بھر شر پسند عناصر کی وجہ سے پر امن پاکستان کا امیج دنیا کے سامنے دھندلا گیا.بدقسمتی سے ایک اقلیتی گروہ اسلام کی خودساختہ اور من پسند تشریح کے ذریعے اسلام کو پوری دنیا میں بدنام کر رہا ہے .
    انتہا پسند پاکستان کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔عورتوں اور بچوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے مطابق حالت جنگ میں بھی جائز نہ ہے۔ اور نہ ہی عرورتوں اور بچوں کو جنگ کا ایندھن بنایا جا سکتا ہے۔شدت پسندوں کا یہ غلط واہمہ ہے کہ وہ قتل و غارت گری اور افراتفری کے ذریعے اپنے سیاسی ایجنڈے کو پاکستانی عوام پر مسلط کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں؟
    طالبان ،لشکر جھنگوی، جندوللہ اور القائدہ ملکر پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں ۔ ایک دہشت گرد گروپ کےطاقت کے بل بوتے پر من مانی کرنے کے بڑے دورس نتائج نکل سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے اور ہر شخص کو دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کرنا چاہئیے۔دہشت گردلشکرِجھنگوی کا وجود پاکستان اور اس کے مستقبل کے لیےایک سنگین خطرہ ہے.
    دہشت گردی کا تسلسل پاکستان کی سالمیت، قومی یکجہتی اورمعیشت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ دہشت گردی کی یہ کارروائی انتہائی افسوسناک اور ایک بہت بڑا قومی المیہ ہے ۔ معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسانوں کے روپ میں درندے ہیں جن کا وجود پاکستان کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے .ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئےہمیں سخت ترین اقدامات کر نا ہونگے۔ دہشت گردوں کی کمین گاہوں اور بلوں کا کھوج لگا کر انہیں باہر نکالنا ہوگا اور انہیں عبرتناک سزائیں دینا ہوگی اور دہشت گردوں کی آمدنی اور اسلحہ کے حصول کے ذرائع بند کرنا ہونگے۔

  • #2
    Re: کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی

    ہم اس دھشتگردی کا پُرذور مذمت کرتے ہیں۔۔ اللہ تعالیٰ مرنے والوں کو
    جنت الفردوس نصیب عطا فرمائیں اور لواحیقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں ۔۔ آمین
    ۔۔
    اور اج ہی خیبر پختونخوا میں ایک جنازے میں خودکش حملہ ہوا جس میں بیس افراد جاں بحق ہوئے۔ جس میں نو منتخب شدہ
    رکن قومی اسمبلی عمران مہمند بھی شامل ہیں۔۔
    اللہ تعالیٰ ان سب کی مغفرت نصیب فرمائیں
    اور ہمارے ملک کو ان دہشت گردوں سے نجات دلائیں آمین

    Comment

    • #3
      Re: کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی

      Driver sahib aur aap abhi bhi is per til'mila uth'tey ho keh hamari qaum dehshat'gard nahin????

      In bachiyon aur college mein taleem haasil karney wali auraton ka kya qasoor hai, jo in intiha'pasand dehshatgardon key haathon maari gaii hain??? Kya in ka Islam yeh sikhata hai keh aurat taleem haasil nahin kar sakti???
      tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
      tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

      Comment

      • #4
        Re: کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی

        Originally posted by Masood View Post

        استاد المحترم کیا پتہ کس نے کیا یہ حملہ ۔۔۔ کوئی بھی ہو سکتا ہے۔۔
        خیر جس نے بھی کی ہے حد ہی کردی ہے

        Comment

        • #5
          Re: کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی

          Originally posted by -=The Driver=- View Post
          استاد المحترم کیا پتہ کس نے کیا یہ حملہ ۔۔۔ کوئی بھی ہو سکتا ہے۔۔
          خیر جس نے بھی کی ہے حد ہی کردی ہے
          :) Apni raggon mein andhera dekh ker bhi us sey mukarna sab sey barri ghaflat hai!
          tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
          tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

          Comment

          • #6
            Re: کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی

            Originally posted by Masood View Post
            Driver sahib aur aap abhi bhi is per til'mila uth'tey ho keh hamari qaum dehshat'gard nahin????

            In bachiyon aur college mein taleem haasil karney wali auraton ka kya qasoor hai, jo in intiha'pasand dehshatgardon key haathon maari gaii hain??? Kya in ka Islam yeh sikhata hai keh aurat taleem haasil nahin kar sakti???

            http://s23.postimg.org/4vrs973bf/zindagi_anmol_hai.jpg

            امريکی حکومت کوئيٹہ میں يونيورسٹی کی طالبات اور ہسپتال پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ہم اس غم کی گھڑی ميں پاکستان کی عوام کے ساتھہ ہيں۔ زخمی اور ہلاک شدگان کے عزيز واقارب کے ساتھہ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہيں۔

            ہميں ایک بار پھر ياد دہانی کرائی جا رہی ہے کہ متشدد انتہا پسندوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔
            تشدد اور خوف سے پاک اور ايک محفوظ پاکستان کے مستقبل کے ليے امريکہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی کوششوں کی حمايت جاری رکھے گا۔

            افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
            digitaloutreach@state.gov
            U.S. Department of State
            http://www.facebook.com/USDOTUrdu
            https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

            Comment

            • #7
              Re: کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی

              Originally posted by AfshanK View Post

              Aap ka farz poora ho geya? Chalein aap ki tankhwa pakki ho jaey gi. Warna yeh baat to khud ameriki jaantey hain keh duniya mein amman ka sab sey barra dushman khud amerika hai......
              tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
              tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

              Comment

              • #8
                Re: کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی

                Originally posted by Masood View Post

                Aap ka farz poora ho geya? Chalein aap ki tankhwa pakki ho jaey gi. Warna yeh baat to khud ameriki jaantey hain keh duniya mein amman ka sab sey barra dushman khud amerika hai......
                na na ye baatein na karen Ustad jee phir to Afshan jee naraz ho jayegi...
                sab se barra dehshatgard to hai hi Amrika...
                Bush jaise insaan nahi insane ka abhi tak trail nahi hua jis ne duniya ko tabahi k dhanay par laa kar kara kia

                Comment

                • #9
                  Re: کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی

                  امریکہ آج مردان میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

                  ان دہشت گردوں کو جو دانستہ جنازوں، ہسپتالوں، بازاروں اور مسجدوں پر حملے کر کے بدترين انسانی جرائم کا ارتکاب کرتے ہيں، ان کی نہ صرف شديد مذمت کی جاۓ بلکہ انکو انصاف کے کٹھہرے میں بھی لايا جاۓ۔
                  شہریوں کے خلاف عدم رواداری اور تشدد پاکستان کی عوام اور تمام شہریوں کے خوشحال مستقبل کے لئے خطرہ اور ان کی اقدار پر ایک حملہ ہے۔ امریکی ریاست ہائے متحدہ پاکستان کے لوگوں کا ساتھہ دیتے ہوۓ ایسی جارحانہ اور غیر انسانی کاروائی کی پرزور مذمت کرتی ہے۔

                  <a href="http://www.freeimagehosting.net/cnwax">

                  افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
                  digitaloutreach@state.gov
                  U.S. Department of State
                  http://www.facebook.com/USDOTUrdu
                  https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

                  Comment

                  • #10

                    <a onclick="_gaq.push(['_trackEvent', 'Outgoing', 'www.freeimagehosting.net', '/cnwax']);" href="http://www.freeimagehosting.net/cnwax">

                    افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
                    digitaloutreach@state.gov
                    U.S. Department of State
                    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
                    https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

                    pehle to Bush ko le ayen na katehre mein...

                    Comment

                    • #11
                      Re: کوئٹہ میں تازہ دہشتگردی

                      i think agencies are also involve

                      Comment

                      Working...
                      X