Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

طاہر القادری قدم بڑھاوو

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • طاہر القادری قدم بڑھاوو

    السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ

    طاہر القادری صاحب قدم بڑھاو میں بھی آپ کا ہمنوا ہوں


    لیکن افسوس یہ رہے گا کہ آپ کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر قدم نہ بڑھا سکوں گا کیونکہ میرا ماضی اس بات سے پُر ہے کہ میں صرف اخباری کالموں یا ٹی ؤی شوز تک محدود نہیں رہتا تھا۔


    لیکن یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ اگر آپ کی اس جدو جہد نے ایسا رنگ لیا کہ جس کی بنا پر الیکشن ملتوی ہوجائیں تو مجھے آج کے دن پر افسوس ہونے لگے گا"پلیز اگر آپ واقعی سچے جزبے سے صرف الیکشن اصلاحات چاہتے ہیں تو اپنی اس تحریک کو کسی کے ہاتھوں کا ہتھیار نہ بننے دیجئے گا۔ شکریہ۔
    :star1:

  • #2
    Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

    kiya qadri sahb pg member ban gaye hein ?





    Comment


    • #3
      Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

      قادری صاحب کی 10جنوری کی دیڈ لائن کا بے صبری سے انتظار تھا

      آج کی پریس کانفرنس کا کافی حصہ سنا

      لیکن !!!!!!!۔

      جو سوال زہن میں تھا اُس کا جواب فلحال نہیں مل سکا

      شائد مستقبل قریب میں مل جائے

      سوال یہ تھا کہ

      طاہر صاحب جن اصلاحات کا تقاضا کر رہے ہیں

      وہ کس طرح قائم ہونگی؟؟؟

      کیا عدلیہ کرے گی ؟؟؟ کیا فوج کرے گی؟؟؟ یا پارلیمنٹ

      آج کی پریس کانفرس میں تین ہائی کورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مارچ خلاف آئین نہیں میں کوئی ایسا کام نہیں کرنے جارہا جو خلاف آئین ہو
      جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طاہر صاحب ماورائے آئین کچھ نہیں کرنا چاہتے

      لیکن اگر ان اصلاحات کو من و عن نافض بھی کرنا ہو تو آئین پارلیمنٹ کے پاس بھیجتا ہے اور ان کے نزدیک پارلیمنٹ بوگس ہے جس کی توقیر کو یہ نہیں مانتے۔

      اب ان باتوں کا ایک اور رُخ بھی ہے وہ یہ کہ قادری صاحب کی اکثر باتیں پہلے سے آئین کا حصہ ہیں جیسے آئین کی شق 62/63 جس کی رو سے ارکان پارلمنٹ کو با ایمان اور امر بالمعروف کا پابند ہونا چاہئے مزید یہ کہ کسی ادارے کا نادہندہ نہیں ہونا چاہئے

      تو یہ بھی پہلے سے آئین کا حصہ ہیں ۔اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ جب سب کچھ پہلے سے آئین میں موجود ہے تو طاہر صاحب کون سی اصلاحات چاہتے ہیں اور کس طرح؟؟؟

      شائد کوئی اینکر پرسن کوئی اخباری رپوٹر اس طرح کا سوال پوچھ کر میرا منہ بند کرنے کا سبب بن جائے۔


      ان سب باتوں کو ایک جانب رکھا اور نعرہ لگایا طاہر صاحب قدم بڑھاو ہم تمھارے ساتھ ہیں ۔
      :star1:

      Comment


      • #4
        Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

        Mutahida tou side per hogyee hai .. bazahir





        Comment


        • #5
          Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

          @


          Click image for larger version

Name:	13685_456668631048284_241058572_n.jpg
Views:	1
Size:	84.0 KB
ID:	2424634
          :(

          Comment


          • #6
            Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

            میں اس شخص کی ذہانت کا قائل ہوگیا ہوں





            Comment


            • #7
              Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

              Originally posted by Baniaz Khan View Post
              میں اس شخص کی ذہانت کا قائل ہوگیا ہوں
              ؟؟؟؟؟؟ کس پیرائے میں کہہ رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
              :star1:

              Comment


              • #8
                Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

                Originally posted by S.A.Z View Post


                ؟؟؟؟؟؟ کس پیرائے میں کہہ رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
                rehny do chacha jan





                Comment


                • #9
                  Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

                  Originally posted by Baniaz Khan View Post


                  rehny do chacha jan

                  بیٹا بات واضح کرنی چاہئے۔
                  :star1:

                  Comment


                  • #10
                    Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

                    طاہر صاحب میں آپ کےپیچھے چل تو پڑا ہوں

                    لیکن میرا بیمار زہن بار بار ایسی ایسی تاویلیں دے کر میرے قدم تھام رہا ہے کہ میرے قدموں میں لغزش پیدا ہوئی جاتی ہے

                    مثال کے طور پر کل آپ کی باتیں سن کر یہ سوالات بھی کرنے لگا کہ

                    طاہر صاحب بار بار "الیکشن ملتوی نہیں کروانا چاہتا جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتا"کا وظیفہ اس لئے کر رہے ہیں کہ اگر بیابانگ دہل کہہ دیں کے الیکشن نہیں ہونے چاہئں تو بھلا کونسا میڈیا ان کی اس طرح کورج کرے گا ابھی جو یہ فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں پھر بیک فٹ پر پہنچنا پڑ جائے گا۔

                    اور یہ سوال بھی میرے سامنے لے آیا کہ

                    مان لو کہ طاہر صاحب کی باتیں درست ہیں سب حکومتی جماعتیں اور اپوزیشن وغیرہ طاہر صاحب کی ہمنوا ہوجاتی ہے الیکشن اصلاحات اور آئینی اصلاحات پر راضی ہوجاتی ہیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یہ سب تبدیلیاں صبح اُٹھ کر ناشتے سے قبل ہوجائیں گی؟؟؟

                    یا قوانین کی نوک پلک پر غور کرنے کے لئیے کچھ عرصہ درکار ہوتا ہے ؟؟؟ اور اس دس ہفتوں کی حکومت کے اور غیر جانبدار افراد کے بنائے گئے پینل کے پاس کتنا وقت ہوگا ان باتوں کی تمام تر اونچ نیچ پر غور کرنے اور اسے اسمبلیوں سے پاس کروانے اور پھر سینٹ سے پاس کرواکر آئین کا حصہ بنانے کے لئے؟؟؟

                    پھر میرا زہن مجھے اس دوراہے پر بھی لے آتا ہے کہ

                    چلو مان لو بالفرض محال یہ سب کچھ ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ترامیم ہوگئیں الیکشن کمیشن کے لئیے نئی اصلاحات منظور ہوگئیں سب کچھ طاہر صاحب کے مرضی و منشاء کے مطابق ہوگیا چونکہ یہ سب حکومت کی رضا مندی اور کوششوں سے ہوگا تو حکومت اس عمدہ کام کا کریڈٹ لینا چاہے گی "جس کے لئیے اُس کا حکومت میں ہونا ضروری ہے تاکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر خوب ڈھنڈورا پیٹتے "لیکن دس ہفتے کی مہمان حکومت جاتے جاتے اتنا احسن و عمدہ کام کیوں کرے جس کو کیش کروانے کے لئے اُس کے پاس وقت ہی نہ ہو؟؟؟؟

                    اور چلو مان لو کہ حکومت نے بغیر کسی لالچ و طمع کے یہ سب کچھ کر بھی دیا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو پھر طاہر صاحب خود کہاں کہڑے ہونگے کیا وہ حکومت کی تعریفوں کے پل باندھیں گے؟؟؟ کیا سب ارکان اسمبلی جو اس بل و ترمیم وغیرہ کے لئے ووٹ کریں گے طاہر صاحب کے لئے فرشتے بن جائیں گے؟؟؟

                    طاہر صاحب پلیز مجھے اس زہنی کشمکش سے نکالئے

                    طاہر صاحب قدم بڑھاو بنا سوچے سمجھے میں آپ کے ساتھ ہوں؟؟؟
                    :star1:

                    Comment


                    • #11
                      Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

                      Originally posted by S.A.Z View Post



                      بیٹا بات واضح کرنی چاہئے۔
                      aap hi sy seekha hai ji ...





                      Comment


                      • #12
                        Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

                        Originally posted by Baniaz Khan View Post


                        aap hi sy seekha hai ji ...


                        :shyy:
                        :star1:

                        Comment


                        • #13
                          Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

                          محترم اقبال صاحب
                          اپنے پچھلے لنک کا حشر دیکھ کر بھی آپ کو عقل نہیں آئی

                          یہ خاص مہربانی میرے ہی تھریڈ میں کیوں؟؟؟
                          اگر آپ کو کوئی بات کرنی ہے تو اسی فورم پر الگ تھریڈ بنا کر کریں

                          اگر آپ انسان ہیں تو دوبارہ اس فورم پر لنک شئیر نہیں کریں گے۔

                          کو ایڈمن جی اس لنک کو بھی ڈیلیٹ کر دیں شکریہ۔
                          :star1:

                          Comment


                          • #14
                            Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

                            بے شک آج طاہر صاحب نے کافی افراد جمع کر لئے

                            اور عمدہ بات یہ کہ اب تک کے اس سفر میں نہ حکومت کی جانب سے کوئی بڑی رکاوٹ سامنے آئی نہ لانگ مارچ کے شرکاء کی جانب سے کسی قسم کا تشدد

                            جو کہ ہر دوجانب کے افراد کے لئے قابل تحسین بات ہے۔

                            طاہر صاحب کا ایک اور مطالبہ سامنے آچکا کہ الیشکن کمیشن کو بھی معطل کیا جائے

                            یہ وہ الیکشن کمیشن ہے جو عمران صاحب سمیت تمام پارٹیوں کے لئے قابل قبول ہے

                            لیکن پھر دل کہتا ہے کہ چلو اس بات کو بھی مان لیتے ہیں کہ الیکشن کمیشن بھی تبدیل لیکن اسے کرے گا کون؟؟؟

                            جو حکومت میں ہیں ؟؟؟مان لیتے ہیں کہ مشاورت کے لئے اسمبلی سے باہر کے افراد کو بھی شامل کر لیا جائے لیکن قوانین کوبنائے گا؟؟؟نوٹیفکیشن کون جاری کرے گا ؟؟؟

                            وہی لوگ وہی اسمبلی جس کو ہم مانتے ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر تمام تر سیٹ اپ ہوبھی جاتا ہے سب کچھ طاہر صاحب کی مرضی و منشاء کے مطابق ہوگیا لیکن اس سب کا سربراہ کون ہوگا؟؟؟

                            کیا اس بارے میں سوچا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جی ہاں اس سب کا سربراہ ہوگا آصف علی زردآری؟؟؟؟
                            :star1:

                            Comment


                            • #15
                              Re: طاہر القادری قدم بڑھاوو

                              اے میرے نجات دہندہ

                              تیری عظمت کو سلام

                              تو ابھی تک جھکا نہیں ، تو ابھی تک بکا نہیں

                              تو اپنی زباں پر قائم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔تو نے ستر اسی ہزار کے مجمع کو چالیس لاکھ سے نیچے نہ ہونے دیا

                              تو قائم ہے اپنی زباں پر تو قائم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اپنی زباں سے پھرا نہیں

                              اے میرے نجات دہندہ

                              یہ غاصب یہ لٹیرے یہ اقتدار کے ایوانوں کے مزے لوٹنے والے اپنی تمام آل اولاد کے ساتھ مجھ پر مسلط ہیں


                              اے میرے نجات دہندہ تیری بیوی کہاں ہے؟؟؟


                              تیرے بیٹے کہاں ہیں ؟؟؟


                              تیری بیٹیاں کہاں ہیں؟؟؟

                              تیری بہویں کہاں ہیں ؟؟؟تیرے پوتے نواسے کہاں ہیں؟؟؟

                              اے میرے نجات دہندہ تیرے اہل خانہ کہاں ہیں کہ جن کوخود میں موجود پا کر میری بوڑھی ماوں میری بہنوں ، کے دل کو ڈھارس ہو

                              کہ تیرے ساتھ گھر بار چھوڑ کر چلنے والوں کی بیویوں بچوں کو سکون ہو کہ وہ اکیلے ہی ایسے نہیں کہ جن کے خاندان کھلے آسماں تلے رات بسر کر رہے ہیں بلکہ اُن کے دل کوسکون ملے کہ اُن کے نجات دہندہ کا بھی پورا خاندان اُن کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر اُن کے ساتھ موجود ہے۔

                              اے میرے نجات دہندہ نشاندھی کر دے کہ تیری اولاد کن لوگوں میں شامل ہے میں عقیدت کےپھول نچھاور کروں تیرے اک اک فرد پر
                              :star1:

                              Comment

                              Working...
                              X