میرے شیر جوان دہشت گردو
(جو خواتین بچوں اور نہتوں کو نشانہ بنا کر خود کو مرد کہے وہ شیر ہی تو ہے )
تم ہمیشہ شیطان کے زیر سایہ رہو
خدا کی لعنت تمھارے اوپر سدا سایہ فگن رہے
تم بہت عمدہ کام کر رہے ہو مسجد و امام بارگاہ کے درمیان نفرتیں بہت عمدگی سے پھیلاتے رہے ہو
جس کا فائدہ یہ ہے کہ مسلمان نامی قوم انتشار در انتشار کا شکار بنی ہوئی ہے
شہروں کے پر رونق علاقوں کو بڑی ہی عمدگی سے نشانہ بناتے رہے ہو
جس کی وجہ سے اب لوگ ایک دوسرے کو شک کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ہر دوسرا فرد سہما سہما نظر آتا ہے
سکولوں کو بڑی نفاست سے نیست و نابود کر رہے ہو
جس کے دور رس نتائچ یہ نکلیں گے کہ ان پڑھ جاہل افراد تمھاری باتوں میں آسانی کے ساتھ آجائیں گے اور خود کش بننے کو باآسانی تیار ہوجائیں گے
اب جو تم لوگ یہ پولیو ویکسین پلانے والی بچیوں پر فائرنگ کر رہے ہو تو عقل کے اندھو اس کے تو بہت برے نتائج نکلیں گے۔
کیونکہ لولے لنگڑے افراد تمھارے کس کام آئیں گے یہ جگہ جگہ بم دھماکے کیسے کریں گے ملٹری فوج کے سامنے کس طرح مقابلہ کریں گے ، اس لئے میرا مشورہ ہے کہ اس کاروائی کو فوراً بند کر دو
جن بے گناہ بچیوں خواتین کو تم نے نشانہ بنایا اس پر تو تمھیں کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ جس بے غیرتگی کے اعلیٰ عہدے پر تم پہنچ چکے ہو اس کے سامنے بچیاں کیا اور بچے کیا تم صرف قصائی ہو جس کی چھری جانور کی عمر کو مد نظر نہیں رکھتی۔
آخر میں تمھارے لئے دعا گو ہوں کہ
اللہ تمھیں دوزخ کی عمیق ترین گہرائیاں عطا فرمائیں
تم تو کسی خدا کو نہیں مانتے لیکن وہ اللہ حاضر و ناظر ہے جو تمھاری کرتوتیں دیکھ رہا ہے۔

Comment