چند دن پہلے نام نہاد خادم اعلٰی پنجاب شہباز شریف کی بیٹی ایک بیکری میں کچھ لینے گئیں تو بیکری بند ہو چکی تھی،شہباز شریف کی بیٹی نے پہلے تو زبردستی بیکری کو کھلوایا اور پھر وہاں موجود بیکری کے ایک ملازم پر برسنے لگی،خاتون کا غصہ اسی پر ختم نہیں ہوا اور اپنے جانے کے کچھ دیر بعد ایلیٹ پولیس کی وردی میں مبلوس اور کچھ سادہ لباس میں مبلوس اہلکار دوبارہ بیکری میں داخل ہوئے اور بیکری کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے ہمراہ لے گئے،بیکری کے قریب ہی دوبارہ تشدد کیا اور روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔یہ اہلکار شہباز شریف کے داماد کی سیکیورٹی پر معمور تھے۔
اس سب واقعے کی سی سی ٹی وی کی یہ فوٹیج میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے۔
میڈیا پر اس کا زکر تواتر سے ہونے کے بعد شہباز شریف نے ان اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے،جی صرف اہلکاروں کو مطعل کیا ہے،داماد اور بیٹی پر تو سات خون معاف ہیں۔
اسے کہتے ہیں انصاف کا بول بالا۔زندہ باد میرے پیارے وزیر اعلٰی،زندہ باد۔
Comment