Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

درہ آدم خیل میں خودکش دھماکہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • درہ آدم خیل میں خودکش دھماکہ

    کوہاٹ روڈ درہ آدم خیل میں مرکزی بازار میں امن لشکر کے دفتر میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم سولہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے‘خودکش حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی امن لشکر کے دفتر سے ٹھکرا دی ۔پولیس ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے مرکزی بازار میں واقع امن لشکر کے مرکز پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق سولہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
    جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو کوہاٹ اورپشاور کے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ‘زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ‘دھماکہ بہت زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئیں‘علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا.
    طالبان ایک رستا ہوا ناسور ہیں اور اس ناسور کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔ اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔ شمالی وزیرستان اغواکاروں کا گڑھ ہے۔ پاکستان سمیت پوری دنیا کا امن قبائلی علاقوں میں امن سے وابستہ ہے۔ پاکستان میں ہونے والے ۸۰فیصد دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے وزیرستان سے ملتے ہیں۔
    طالبان کا یہ کیسا جہاد ہے کہ خون مسلم ارزان ہو گیا ہے اور طالبان دائین بائیں صرف مسلمانوں کو ہی مار رہے ہیں۔اسلام خود کشی کو حرام قرار دیتا ہے جو کہ دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔ یہ گمراہ گروہ اسلام کے نام پر خود کش حملہ آور کی فوج تیار کر رہا ہے۔اسلام دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کا حکم دیتا ہے یہ دوسروں کا مال لوٹنے اور بے گناہوں کی جان سے کھیلنے کو ثواب کا نام دیتے ہیں۔اسلام خواتین کا احترام سکھاتا ہے یہ دہشت گرد ،عورتوں کو بھیڑ بکریوں سے بھی برا سمجھتے ہیں۔ بچوں اور بچیوں کے اسکول جلاتے ہیں۔طالبان انسان کہلانے کے بھی مستحق نہ ہیں۔ انتہاء پسندي اور خود کش حملے پاکستان کو غير مستحکم کرنيکي گھناؤني سازشوں کا تسلسل ہيں اور جو عناصر دين اسلام کو بدنام کرنے اور پاکستان کو غير مستحکم کرنے کيلئے بے گناہ شہريوں کو خاک و خون ميں نہلا رہے ہيں وہ انسانيت کے دشمن ہيں۔
    انسان کی جان اور اس کا خون محترم ہے.اسلام نے ایک ایک انسانی جان کو بڑی اہمیت دی ہے۔ اس کے نزدیک کسی ایک شخص کا بھی ناحق قتل گویا کہ پوری انسانیت کا قتل ہے۔ اسلامی تعلیم ہے کہ انسانی جان کی حفاظت کی جائے اور کسی کو قتل نہ کیا جائے۔ ارشاد باری ہے ‘‘ انسانی جان کو ہلاک نہ کرو، جسے خدا نے حرام قرار دیا ہے’’۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ :ملالہ پر حملہ غیر شرعی
    http://www.awazepakistan.wordpress.com

  • #2
    Re: درہ آدم خیل میں خودکش دھماکہ

    پتہ نہیں ان بے دینوں سے ہماری کب جان چھٹے گی

    اللہ جی شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو صبر اور ان افراد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں آمین
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: درہ آدم خیل میں خودکش دھماکہ

      اقبال جہانگیر کا تازہ بلاگ : ملالہ پر حملہ کرنے والے درندے ہیں
      آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك

      Comment

      Working...
      X