Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی سے94افراد ہلاک

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی سے94افراد ہلاک



    کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی سے94افراد ہلاک،37کی شناخت





    کراچی… کراچی میں گذشتہ روز فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد94ہو گئی ہے ۔ ایم ایل او سول اسپتال کا کہنا ہے کہ 37سے زائد لاشوں کی شناخت ہو گئی جن میں سے 17 لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔ موقع پر موجود چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے تہہ خانے میں اب بھی لوگ موجود ہیں۔ 16گھنٹے سے مسلسل لگی رہنے والی آگ سے فیکٹری کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چیف فائر آفیسر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے سے واقع ہوئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے متاثر فیکٹری میں ابھی تک لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور فیکٹری کے اندر سے لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں جس کے بعد ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کردیا گیا ہے اور ریکسکیو اہلکار فیکٹری کے مزیداندر جانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ فیکٹری میں دلخراش مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں اور کئی افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔ ادھر فیکٹری میں کام کرنے والوں کے لواحقین نے حب ریور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ریسکیو حکام سے کام نہیں ہوتا تو انہیں فیکٹری کے اندر جانے دیا جائے۔
    فائر بریگیڈ کے ذرائع کے مطابق منگل کی شام تھانہ سائٹ کی حدود بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 حب ریورڈ روڈ پر واقع علی انٹر پرائزز نامی سہ منزلہ گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی، جس کی اطلاع چھ بجکر 40 منٹ پر فائر بریگیڈ کو موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز کو جائے وقوع پر روانہ کردیا گیا تاہم آگ بڑھنے کی اطلاع پر شہر بھر سے تین اسنارکل اور 4 باؤزرز سمیت فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔ بعد ازاں آگ کی شدت کے سبب پاکستان نیوی کے فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کرلیا، جنہوں نے فائر بریگیڈ کے عملے کے ہمراہ آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، ایدھی، چھیپا اور کے کے ایف کی درجنوں ایمبولینسز اور رضاکار جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے مگر ماڑی پور پر ٹریفک جام کے باعث ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوع تک پہنچنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ جائے وقوع پر جمع بے ہنگم ہجوم کے باعث بھی امدادی ٹیموں کو امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔
    مشتعل افراد نے فائربریگیڈ کے عملے پر بھی تشدد کیا جس سے لیڈنگ فائر مین منور علی، ڈرائیور طارق انصاری، فائر فائٹرز محمد وسیم، محمد کامران ور شوکت مسیح زخمی ہوگئے، جنہیں عباسی اسپتال لے جایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے صورتحال کنٹرول کی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس کے شعلے دور دور سے دیکھے جاسکتے تھے جبکہ آگ سے فیکٹری اور اس کے اطراف میں ہر طرف دھواں ہی دھواں نظر آرہا تھا۔
    ہلاک شدگان کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال کے سینئر ایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ کے مطابق بیشتر ہلاکتیں جلنے کی وجہ سے ہوئیں، جبکہ زخمیوں میں سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا جسے برنس وارڈ میں رکھا گیا ہے اور دیگر زخمی متاثرہ فیکٹری کی اوپر کی منزلوں سے جان بچانے کی غرض سے چھلانگ لگانے کے سبب زخمی ہوئے۔بلدیہ ٹاؤن میں آگ سے متاثرہ فیکٹری کے ملازمین کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں خواتین سمیت قریباً 2 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں اور ایک شفٹ میں قریباً ایک ہزار افراد ہوتے ہیں۔
    فیکٹری سے بمشکل جان بچاکر نکلنے پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت فیکٹری میں آگ لگی اس وقت بھی قریباً 500 سے زائد ملازمین فیکٹری میں موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت آگ لگی اس وقت فیکٹری کا اکلوتا مرکزی گیٹ بند تھا، جس کے باعث لوگ اوپری منزلوں کی طرف بھاگے۔ مگر چونکہ آگ تیسری منزل پر لگی تھی اس لئے بیشتر افراد وہاں پھنس گئے جبکہ تیسری منزل پر موجود لوگ چھت پر چڑھ گئے۔ آگ اور دھوئیں سے گھبراکر متعدد افراد نے فیکٹری کی اوپری منزلوں سے چھانگیں لگادیں جس کے باعث کئی افراد کے ہاتھ پاؤں بھی ٹوٹ گئے۔
    واضح رہے کہ متاثرہ فیکٹری دوطرفہ کارنر پلاٹ پر واقع ہے مگر آگ اتنی شدید تھی کہ فائر بریگیڈ کا عملہ کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بھی فیکٹری کی عمارت کے اندر داخل نہیں ہوسکا اور اس نے فیکٹری کے دونوں اطراف سے آگ بجھانے کا عمل جاری رکھا ہوا تھا۔
    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے آتش زدگی کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر سندھ نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔گورنر سندھ نے متعلقہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

  • #2
    Re: کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی سے94افراد ہلاک

    Factory me lagne wali aag se shaheed hone walon ki tadaad 118 ho gaii hai :(

    Comment


    • #3
      Re: کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی سے94افراد ہلاک

      کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد212ہوگئی



      کراچی… کراچی میں گذشتہ روز گارمنٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد212ہو گئی ہے۔ مختلف اسپتالوں سے جمع کئے رپورٹس کے مطابق 88افراد کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں، 60لاشیں عباسی اسپتال اور 64 لاشیں جناح اسپتال منتقل کئی گئیں۔ اس سے قبل کمشنر کراچی نے166ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی تاہم اب تینوں اسپتال سے جمع کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ کمشنر کراچی روشن علی شیخ کے مطابق فیکٹری کی پوری عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور اب بھی حتمی طور پر نہیں بتایا جاسکتا کہ کتنے لوگ اندر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیسمنٹ اور آخری منزل تک تا حال رسائی نہیں ہوئی۔ ادھر صوبائی وزیر صنعت روٴف صدیقی کے مطابق فیکٹری کے مالکان کانام ای سی ایل میں شامل کردیاگیا اور انہیں ملک سے فرار نہیں ہونے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری مالکان کو جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 5، 5لاکھ فی کس اور زخمیوں کو2، 2لاکھ روپے دینے ہونگے۔

      Comment


      • #4
        Re: کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی سے94افراد ہلاک

        Ya Allah...........Tamaam marhoomeen ki maghfirat fama den or unko apne jawar-e-rehamt me jaga naseeB farmayen (Ameen) :dua

        Comment


        • #5
          Re: کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی سے94افراد ہلاک

          Comment


          • #6
            Re: کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی سے94افراد ہلاک


            ناظم الامور رچرڈ ہوگلينڈ کا آتشزدگی کے واقعات ميں جانی نقصان پر اظہار تعزيت

            اسلام آباد (13 ستمبر 2012) – ميں اپنی اور اپنی حکومت اور امريکی عوام کی جانب سے کراچی اور لاہور ميں فيکٹريوں ميں لگنے والی آگ سے ہونے والے المناک جانی نقصان پر تعزيت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم ان لوگوں کے غم ميں برابر کے شريک ہيں جن کے ماں، باپ، بيٹے اور بيٹياں ان واقعات ميں جاں بحق ہوۓ ہيں اور ہماری دعائيں ان ہولناک حادثات ميں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہيں

            افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
            digitaloutreach@state.gov
            U.S. Department of State
            USUrduDigitalOutreach - Washington, DC - Communauté | Facebook
            https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

            Comment

            Working...
            X