وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں نے موبائل فون کے ذریعے دھماکے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جسے ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پری پیڈ موبائل فون کی سہولت ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ،تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور ماہرین کی رائے سے کیا جائے گا۔اسلام آباد میں پولیس لائنز کے دورہ کے موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا پندرہ دن پہلے بتا دیا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازش تیار کی گئی ہے۔ چاند رات پر چند شہروں میں موبائل سگنلز بند کرنا پڑے۔ موبائل فون بند کرنے سے تخریب کاری روکنے میں مدد ملی اورکراچی میں بھی ٹارگٹ کلنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ جعلی شناختی کارڈ پر سمیں حاصل کر کے جرائم میں استعمال کی جاتی ہیں۔ کراچی میں بھتہ خوروں سے تین سے چارسو تک موبائل فون کی سمیں ملیں۔ پری پیڈ سم کے حصول کے لیے جمع کرائے گئے شناختی کارڈز اور کوائف کی دوبارہ جانچ پر غور کر رہے ہیں۔ رحمان ملک نے بتایا کہ کامرہ ایئر بیس کی تحقیقات تین ادارے کر رہے ہیں جسے عوام کے نوٹس میں لائیں گے،اِس متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس میں نفری کی کمی دور کرنے کے لیے دس ہزار اہلکاروں کی بھرتی اور انہیں رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
حکومت کا پری پیڈموبائل فون مرحلہ وار بند کرنے پر غور
Collapse
X
-
Re: حکومت کا پری پیڈموبائل فون مرحلہ وار بند کرنے پر غور
ساری دنیا میں پری پیڈ موبائل کنکشن دئے جاتے ہیں صرف ائیرپورٹ پر پاسپورٹ دکھا کر مل جاتی ہے سم
پری پیڈ یا فوری ادائیگی بہت منافع بخش بزنس ہے اگر پاکستان نے ایسی غلطی کی اور پری کو صرف پوسٹ پیڈ پر
لاکر پی ٹی سی ایل کی طرح بلنگ بنایا تو موبائل کمپنیاں روڈ پر آجائیں یا شائد کام بند کردیں
کیونکہ ابھی تو غریب بھی انہیں کچھ ڈالرز بزنس کراتا ہے جو لاکھوں ڈالر تک بات پہنچتی ہےہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں
Comment