Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

جرمنی: پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اجازت

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • جرمنی: پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اجازت

    جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک عدالت نے دائیں بازو کے ایک گروہ کو پیغمبرِ اسلام کے متنازع خاکوں پر مبنی پلے کارڈ بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

    ’پرو ڈوایچ لینڈ‘ نامی یہ گروہ آئندہ اختتامِ ہفتہ پر برلن کی مساجد کے باہر مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ گروہ کا کہنا تھا کہ ان کے مظاہروں کا عنوان ’اسلام کا تعلق جرمنی سے نہیں، اسلامائی زیشن روکو‘ ہوگا۔
    اسی بارے میں

    پیغمبرِ اسلام کے یہ بارہ متنازع خاکے سنہ دو ہزار پانچ میں ڈنمارک میں ایک اخبار میں شائع ہوئے تھے جن کے نتیجے میں دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

    اسلامی قوانین کے مطابق پیغمبرِ اسلام کی تصاویر یا عکس بنانا منع ہے۔

    بی بی سی کے نامہ نگار ظہیر الدین بابر نے جرمنی میں مقیم صحافی عشرت معین سے اس معاملے میں سوالات کیے تو ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں مسلمانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس گروہ نے برلن کی مختلف مساجد میں تخریبی کارروائیاں بھی کیں ہیں اور ان کے باہر ’سواشٹکا‘ یعنی نازی نشان بھی بنایا ہے۔

    عدالت نے برلن کی تین مساجد کے منتظمین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کومسترد کر دیا۔ درخواست میں عدالت سے کہا گیا تھا کہ وہ سنیچر کو ہونے والے ’پرو ڈوایچ لینڈ‘ کے مظاہروں میں پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کے استعمال کو روکے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ یہ خاکے اظہارِ فن کی آزادی کے زمرے میں آتے ہیں اور انہیں قانونی طور پر کسی مذہبی گروہ کی

    عدالت کا کہنا تھا کہ پیغمبرِ اسلام کے خاکے دیکھانا کسی گروہ کے خلاف نفرت یا تشدد نہیں مانا جا سکتا۔

    ادھر پولیس برلن میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شدید کشیدگی اور تشدد کے واقعات کو روکنے کی تیاری کر رہی ہے۔


    اس سے کچھ عرصہ پہلے امریکہ میں کچھ ایسا کیا گیا ہے جو مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے



    Click image for larger version

Name:	Kaba Bar.png
Views:	1
Size:	97.7 KB
ID:	2488736


    Click image for larger version

Name:	new kaaba.jpg
Views:	1
Size:	65.3 KB
ID:	2488735


    Click image for larger version

Name:	KAABA-3.jpg
Views:	1
Size:	24.3 KB
ID:	2488737











  • #2
    Re: جرمنی: پیغمبرِ اسلام کے خاکوں کی اجازت

    ہا ہا ہا
    یار ان لوگوں کی دمیں سلگ رہی ہیں جبھی ایسی اوچھی حرکتیں کرتے ہیں
    مسلمانوں کو ان کو لعنت مار کر اگنور کرنا چاہئے اور ایسے معاملات کی حتی الامکان تشہیر سے گریز کرنا چاہئے
    ان کی بھونڈی حرکتوں پر جب کوئی رسپانس نہیں ملے گا تو کتے خود چپ کرکے بیٹھ جائیں گئے
    اگر مسلمان واویلہ مچائے گئے تو ان کو لطف آئے گا وہ سمجھیں گئے یہ ہماری دم پہ پیر رکھنے کے مترادف ہے

    ویسے یہودی کو کہا جائے جرمنی میں ہولی کاسٹ بکواس تھا تو یہ مرنے مارنے پہ اترتے ہیں اور کیس بن جاتا ہے تو کیا یہ منافقت ہے یا یہودی طاقت میں ہیں؟
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment

    Working...
    X