کراچی… کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 10ہوگئی ہے۔ نارتھ کراچی سیکٹر 5-c میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیضان ، یحییٰ اور مجید کے ناموں سے ہوئی۔ اس کے فورا بعد مسلح افراد نے نارتھ کراچی سیکٹر10سی انڈا موڑ پربھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ اس سے قبل واٹر پمپ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن کی شناخت آصف اور شاکر کے نام سے ہوئی۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سڑکوں پر پتھراوٴ کر کے شاہراہ پاکستان بند کردی جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی اور ٹریفک بحال کرایا۔
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی
Collapse
X
Comment