
اٹک…کامرہ ایئربیس پردہشت گردوں نے حملہ کیا جسے سیکیورٹی فورسزنے ناکام بنادیا ہے۔ساڑھے تین گھنٹے مقابلے کے بعد جھڑپ ختم ہوگئی ہے اورفائرنگ رک گئی ہے،حملے میں ایئربیس پرآگ لگ گئی جس پرقابو پالیا گیا ہے، ایک دہشت گردکی لاش ملی ہے جس کے جسم پردھماکاخیزموادبندھا ہواتھا۔ذرائع کے مطابق کمانڈوزسے جھڑپ میں پانچ سے چھ دہشت گردمارے گئے ہیں جبکہ دوسیکیورٹی اہلکار بھی شہیدہوئے تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے اس کی تصدیقنہیں۔ سیکیورٹی فورسزکے چند اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ان میں سے ایک اہلکارکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پی ایف بیس منہاس پرحملہ کیا جس کے بعددو طرفہ شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو آگے بڑھنے سے روک دیااورحملے کوناکام بناتے ہوئے اُن کی پیش قدم روک دی۔ایئربیس پرموجود طیارے محفوظ رہے جبکہ اس بیس پرجے ایف تھنڈرطیارے موجود نہیں۔فائرنگ رک چکی ہے لیکن کمانڈوزکاآپریشن جاری ہے۔ حملے کے فوراً بعدعلاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ پولیس، پیراملٹری فورسز اور قانون نافذکرنے والے دیگر ادارے کے اہلکاربھی علاقے میں پہنچ گئے۔فضائیہ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ایک دہشت گردکی لاش مل گئی ہے جس کے جسم پردھماکا خیزموادبندھا ہواتھا۔ جبکہ ایئربیس پرلگی آگ پرقابوپالیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ کمانڈوزسے جھڑپ میں پانچ سے چھ دہشت گرد مارے گئے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے، حملے میں کئی سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پاک فضائیہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ذرائع کے مطابق حملہ آور جن کی تعدادنو سے دس بتائی جاتی ہے جو پنڈ سلمان مکھن کی جانب سے ایئربیس میں داخل ہوئے۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی یونیفارم میں ملبوس تھے۔رات 2 بجے سے سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہواتھا۔حملہ آورون نے دستی بم اور راکٹ لانچروں کابھی استعمال کیا۔ذرائع کاکہناہے اس ایئربیس پرF7P،Mirage 5 ROSE-IIاورJF-17 طیارے ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے تمام ائیر پورٹس اور ائیر بیس کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دسمبر دوہزارسات میں بھی کامرہ ایئربیس پر خودکش کاربم دھماکے سے ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایئربیس ملازمین کے پانچ بچے زخمی ہوگئے تھے
Comment