سترہ سالہ پاکستانی طالب علم نے سستی بجلی پیدا کرنےکاحیرت انگیزآلہ ایجادکرلیا
راولپنڈی : سترہ سالہ پاکستانی طالب علم نے توانائی کے بحران کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ھے۔ شاہزیب سستی بجلی پیدا کرنےکی حیرت انگیز ایجاد ،امریکی سائنس میلے میں پیش کرے گا۔
کوئٹہ سےتعلق رکھنےوالا سترہ سالہ شاہزیب حسین گیارہویں جماعت کا طالبعلم ہے۔ اس نوجوان نے غیر دھاتی شے کی مدد سے ، بجلی پیدا کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہی نہیں شاہزیب نے چوالیس ایل ای ڈی لائٹس کو صرف 1.5 واٹ بجلی سے جلانے کا بھی کمال بھی کردکھایا، حالانکہ ایک ایل ای ڈی کو روشن کرنے کے لیے تین واٹ بجلی درکار ہوتی ہے۔
شاہزیب کو اس شاندار ایجاد کے باعث امریکہ میں انٹرنیشنل انٹیل سائنس انجئینرنگ فیئر میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔
شاہزیب حسین کےوالدین اوردیگر رشتہ دار پرامید ہیں کہ وہ امریکہ میں عالمی مقابلہ جیت کر پاکستان کا نام مزید روشن کرے گا۔
اس نوجوان سائنسدان کا کہنا ہےکہ اگراس کی ایجاد کواستعمال میں لایا جائے ، تو اس سے کمرشل بنیادوں پر سستی بجلی پیدا کر کے، ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے