Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

یا دہشت گرد جماعتیں ہمارے صدقہ و خیرات،زکوتہ اور فطرانہ کی حقدار ہیں؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • یا دہشت گرد جماعتیں ہمارے صدقہ و خیرات،زکوتہ اور فطرانہ کی حقدار ہیں؟

    کیا دہشت گرد کالعدم جماعتیں بشمول طالبان پاکستان،لشکر طیبہ،القائدہ،جیش محمد وغیرہ وغیرہ مسلمانوں کی زکوتہ،فطرانہ اور صدقہ و خیرات کے حقدار ہیں خاص طور پر جب وہ اس رقم کو اپنی تنظیموں کی دولت ،طاقت، اور فنڈذ بڑہانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور زکوتہ،خیرات و فطرانہ کی رقم کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کےبڑہانے و جاری رکھنے میں خرچ کر رہے ہیں اور مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں اور زکوتہ وغیرہ کی رقم کا مصرف شریعت محمدی کے مطابق نہ کیا جا رہا ہے؟

    دہشت گردی کی سادہ سی تعریف اس طرح کی جا سکتی ہے کہ دہشت گردی ایک ایسا فعل یا عمل ہےجس سے معاشرہ میں دہشت و بد امنی کا راج ہو اور لوگ خوف زدہ ہوں،وہ دہشت گردی کہلاتی ہے۔ دہشت گردی کو قرآن کریم کی زبان میں فساد فی الارض کہتے ہیں۔ دہشت گردی لوگ چھوٹے اور بڑےمقا صد کےلئے کرتے ہیں۔ اسے کوئی فرد واحد بھی انجام دے سکتا ہے اور کوئی گروہ اور تنظیم بھی۔
    یہاں میں ان کالعدم جماعتوں سے متعلق بات کر رہا ہوں جن کو پاکستان نے دہشت گرد قرار دیا ہوا ہےاس فہرست میں درج ذیل تنظیمیں شامل ہیں:
    • [*=right]تحریک طالبان پاکستان

      [*=right]القاعدہ

      [*=right]حرکتہ المجاہدین

      [*=right]جماعت الفرقان

      [*=right]جیش محمد

      [*=right]سپاہ صحابہ پاکستان

      [*=right]لشکر جھنگوی

      [*=right]تحریک نفاذ شریعت محمدی

      [*=right]حزب التحریر

      [*=right]لشکر طیبہ
    فطرانہ بھی انہیں آٹھ مصاریف میں تقسیم کیا جائے گا جن میں زکاۃ تقسیم کی جاتی ہے ، جمہور علماء کرام کا قول یہی ہے ۔مالک اورامام احمد کی ایک روایت اورابن تیمیہ رحمہ اللہ تعالی نے یہ اختیار کیا ہے کہ فطرانہ فقراء اور مساکین کے ساتھ خاص ہے ۔امام شافعی رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں : فطرانہ بھی انہیں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں مال کی زکاۃ تقسیم ہوتی ہے اس میں کسی اورپر کفائت نہيں ہوگی ۔۔۔ فطرانہ غرباء ومساکین ، اورغلام جومکاتب ہوں اور آزادی حاصل کرنےوالےہوں اورفی سبیل اللہ اورمسافروں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ امام نووی رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے : ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضي اللہ تعالی عنہ کو فرمایا: ( آپ انہیں یہ معلوم کروائيں کہ ان پرزکاۃ بھی فرض ہے جوان کے غنی اورخوشحال لوگوں سے لے کر ان کے فقراء پر تقسیم کی جائے گی ) اس حدیث کے ذکر کرنے کےبعدامام نووی رحمہ اللہ تعالی کہتےہیں : زکاۃ میں سے کچھ بھی کافر کو دینا جائز نہیں چاہے وہ فطرانہ ہویا مال کی زکاۃ ۔۔ امام مالک ، لیث ، اورامام احمد اورابوثور رحمہم اللہ تعالی کہتے ہيں : انہيں ( یعنی کفار کو ) ادا نہيں کی جائے گي ۔زکاۃ کے مستحق فقراء اوروہ مقروض لوگ ہیں جواپنے قرضے ادا کرنے کی استطاعت نہيں رکھتے ، یا پھر ان کی تنخواہ مہینہ کے آخر تک پوری نہيں آتی ، تویہ لوگ مسکین اورمحتاج وضرورت مند ہونگے انہيں ان کی ضرورت کے حساب سے زکاۃ ادا کی جائے گي ۔
    اورفطرانہ ادا کرنے والے شخص کے لیے جسےادا کیا گیا ہو ادا کردہ چيز کو خریدنے کی اجازت نہيں ۔

    سب کو اظہار خیال کی دعوت دی جاتی ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اقبال جہانگیر کا تازہ ترین بلاگ : دہشت گردی کے گہرے ہوتے سائے
    http://www.awazepakistan.wordpress.com


  • #2
    Re: یا دہشت گرد جماعتیں ہمارے صدقہ و خیرات،زکوتہ اور فطرانہ کی حقدار ہیں؟

    قرآن مجید میں سورة التوبہ كی ۶۰ آیة مباركہ میں اللہ (سبحان و تعالی) فرماتے ہیں كہ

    إِنَّمَا ٱلصَّدَقَـٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَٱلۡمَسَـٰكِينِ وَٱلۡعَـٰمِلِينَ عَلَيۡہَا وَٱلۡمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُہُمۡ وَفِى ٱلرِّقَابِ وَٱلۡغَـٰرِمِينَ وَفِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِ*ۖ فَرِيضَةً۬ مِّنَ ٱللَّهِ*ۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَڪِيمٌ۬

    زکوة مفلسوں اور محتاجوں اوراس کا کام کرنے والوں کا حق ہے اورجن کی دلجوئی کرنی ہے اور غلاموں کی گردن چھوڑانے میں اور قرض داروں کے قرض میں اور الله کی راہ میں اورمسافر کو یہ الله کی طرف سے مقرر کیاہوا ہے اور الله جاننے والا حکمت والا ہے

    اس مباركہ آیة كے مطابق ، ذكوة جھاد كے لئے استعمال نہیں ہو سكتا كیوں كہ اس آیة میں « جہاد فی سبیل اللہ » نہیں بلكہ صرف « فی سبیل اللہ » كہا گیا ہے جس كا مطلب « اللہ كے راہ میں » ہے . ئے دہشتگرد گروہیں ذكوة كا ناجائز فائدہ اتہا كر بیگناہ عوام كو مارتے ہیں اور اس كو جہاد كا نام دیتے ہیں

    Comment

    Working...
    X