مقدس مہینے رمضان کے شروع ہونے میں کوئی زیادہ وقت نہیں ہے اور پاکستان میں مختلف نجی چینلوں نے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے
رمضان کی خصوصی نشریات کے لیے پروگرام تیار کیے ہیں جن کی تشہیری مہم اپنے عروج پر ہے۔
ماہ رمضان کی نسبت سے تیار ہونے والے یہ خصوصی پروگرام سحری اور افطاری کے وقت نشر کیے جاتے ہیں۔
ویسے تو ماہ رمضان کی خصوصی نشریات کے پروگراموں کے لیے مختلف علماء کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں تاہم چند برسوں سے اب شوبز سے تعلق رکھنے والے
افراد ان خصوصی پروگراموں کا حصہ بن رہے ہیں۔ اس بار بھی صورتحال مختلف نہیں۔
شوبز سے تعلق رکھنے والی جو شخصیات ماہ رمضان کے خصوصی پروگراموں کا حصہ بن رہی ہیں ان میں سب سے نمایاں نام وینا ملک کا ہے
جو ایک نجی ٹی چینل پر ’استغفار‘ کے نام سے ایک پروگرام کررہی ہے۔
وینا ملک کے اس پروگرام کا پرومو ان دنوں شوشل میڈیا پر خاصا مقبول ہے اور اس پرومو کی خاص بات اداکارہ
وینا ملک کے آنکھوں سے گرتے ہوئے آنسو اور ان کے الفاظ ہیں۔
نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اس چالیس سیکنڈ کے پرو مو میں وینا ملک اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتی ہے کہ
’میں وینا ملک۔ میں پورے رمضان کروں گی آپ کے ساتھ ، اپنے اور آپ کے گناہوں کا استغفار‘۔
اس سال رمضان کی خصوصی نشریات کے پروگراموں کے لیے کھلاڑی بھی شوبز شخصیات کے ساتھ شامل ہوگئے اور پاکستان کے ماریہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی بھی رمضان
کی خصوصی نشریات کے پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں۔
شاہد آفریدی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’مہان کا رمضان‘ میں نظر آئیں گے۔
ٹی وی کے مشہور اداکار نعمان اعجاز، سعدیہ امام اوراعجاز اسلم سمیت دیگر اداکار رمضان کی خصوصی نشریات کی میزبانی کر رہے ہیں۔
مختلف نجی ٹی وی چینلوں پر سیاسی نوعیت کے پروگرام کرنے والے ڈاکٹر شاہد مسعود اس مرتبہ رمضان کی نسبت سے ہونے والے خصوصی پروگرام
کی میزبانی کررہے ہیں اور ان کے ساتھ مارننگ شو کی میزبان مایا خان بھی شامل ہیں۔
Comment