Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئ

    اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش نہیں
    امیر نواز خان
    اس وقت دنیا کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی ہے اس پر سب متفق ہیں۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔
    اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش نہیں اور طالبان،لشکر جھنگوی اور دوسری کالعدم جماعتیں اور القاعدہ دہشت گرد تنظیمیں ہولناک جرائم کے ذریعہ اسلام کے چہرے کو مسخ کررہی ہیں۔ برصغیرسمیت پُوری دنیا میں اسلام طاقت سے نہیں،بلکہ تبلیغ اور نیک سیرتی سے پھیلاجبکہ دہشت گرد طاقت کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کررہے ہیں۔
    طالبان کا یہ کیسا جہاد ہے کہ خون مسلم ارزان ہو گیا ہے اور طالبان دائین بائین صرف مسلمانوں کو ہی مار رہے ہیں۔اسلام خود کشی کو حرام قرار دیتا ہے جو کہ دہشت گردی کی ایک شکل ہے۔ یہ گمراہ گروہ اسلام کے نام پر خود کش حملہ آور کی فوج تیار کر رہا ہے۔اسلام دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کا حکم دیتا ہے یہ دوسروں کا مال لوٹنے اور بے گناہوں کی جان سے کھیلنے کو ثواب کا نام دیتے ہیں۔
    اسلام خواتین کا احترام سکھاتا ہے یہ دہشت گرد ،عورتوں کو بھیڑ بکریوں سے بھی برا سمجھتے ہیں۔بچیوں کے اسکول جلاتے ہیں۔جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا گویا اس نے سارے انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی۔(المائدۃ۔
    ۳۲) طالبان ،لشکر جھنگوی اور القائدہ ملکر پاکستان بھر مین دہشت گردی کی کاروائیاں کر ہے ہیں اور ملک کو فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دہکیلنا چاہتے ہیں۔گلگت میں فرقہ ورانہ فسادات امت میں تفرقہ ڈالنے کی سازش ہیں۔ ۔
    سنی اور شیعہ ایک ہی لڑی کے موتی ہیں ،ان کے درمیان لڑائی اور ایک دوسرے کا خون بہانا درست نہ ہے.
    فرقہ واریت پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے۔ دہشت گرد اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کو مسلمان تو کجا انسان کہنا بھی درست نہ ہے اور یہ لوگ جماعت سے باہر ہیں۔ اقلیتوں کا تحفظ اسلام میں ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیئے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے فی الفور اقدامات کیے جائیں۔ شیعہ محب وطن ہیں اور انہوں نے ملک کے استحکام کے لیے تک سینکڑوں قربانیاں دیں اور دفاع وطن میں کسی سے پیچھے نہ رہے ہیں۔

    ہمیں ان سب قوم ،دین و انسانیت کے دشمنوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ یہ بزدل قاتل اور ٹھگ ہیں اور بزدلوں کی طرح نہتے معصوم لوگوں پر اور مسجدوں میں نمازیوں پر آ گ اور بارود برساتے ہیں اور مسجدوں کے تقدس کو پامال کرتے ہیں۔ اس طرح یہ پاکستان کے دشمنوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

  • #2
    Re: اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئ

    دہشت گردی اور خودکش حملے اسلامی شریعہ کے خلاف ہیں۔



    دیکھئیے گا میرا تازہ ترین بلاگ" خیبر پختونخواہ میں سکولوں کی تباہی"

    http://www.awazepakistan.wordpress.com

    Comment

    Working...
    X