Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

punjab mein loadsheding ka masla

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • punjab mein loadsheding ka masla



    ملک بھر میں*لوڈشیڈنگ میں شدید اضافہ ہو گیا ہے خصوصا پنجاب میں20گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں اور احتجاج کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیا آپ وزیراعلی پنجاب کے اس بیان سے متفق ہیں کہ وفاقی حکومت پنجاب میں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ زیادہ کر رہی ہے؟
    sigpic

  • #2
    Re: punjab mein loadsheding ka masla

    جی نہیں مجھے نہیں لگتا كہ خادم اعلی صاحب سچ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پورے ملك میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے یہاں پشاور میں بھی 18 ٬ 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اصل میں فرق صرف اتنا پڑا ہے كہ پچھلی حكومتوں میں اگر لوڈشیڈنگ ہوتی تھی توپنجاب میں كم ہوتی تھی اور باقی ملك میں زیادہ ہوتی تھی ۔۔۔۔۔۔زرداری صاحب كے اقتدار میں آنے كے بعد تمام ملك میں لوڈشیڈنگ یكساں ہونے لگی پچھلے دنوں میں پنڈی اسلام آباد گیا ہوا تھا وہاں میرے دوستوں نے یہی بتایا كہ پہلے یہاں بجلی بہت كم جاتی تھی لیكن اب باقی علاقوں كی طرح یہاں بھی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لئے میرا اپنا خیال یہ ہے كہ پنجابی چونكہ اس قسم كی طویل لوڈشیڈنگ سے ماضی میں كبھی آشنا نہیں ہوئے تھے ان كو یہ سب عجیب لگ رہا ہے تبھی وہ سڑكوں پر نكل رہے ہیں اور خادم اعلی صاحب سیچوئیشن كو كیش كرنے كے لئے جلتی پر تیل كا كام كر رہے ہیں حالانكہ سوچا جائے تو اٹھارہویں ترمیم كے بعد بجلی پیدا كرنے كا حق صوبوں كو مل گیا ہے اور یہاں پختونخوا میں بیك وقت چار پراجیكٹس پر كام بھی شروع ہوچكا ہے اور كاٹلنگ تحصیل میں شروع ہونے والے پراجیكٹ سے پورے تحصیل كو بجلی سپلائی كی جا سكے كی اسی طرح وزیراعلی حیدر ہوتی دیگر پراجیكٹس كو شروع كرنے كی بھی یقین دہانی كرچكے ہیں لیكن ظاہر ہے كچھ وقت تو لگے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس كے برعكس خادم اعلی صاحب صرف زرداری اور وفاقی حكومت كے پیچھے ہی لگے ہوئے ہیں كوئی ان سے یہ تو پوچھے كہ صوبے میں آپ كی حكومت ہے آپ نے كونسے ایسے پراجیكٹس شروع كئے ہیں بجائے اس كے آپ عوام كو بھڑكا رہے ہیں كہ سڑكوں پر نكلیں اور توڑ پھوڑ كركے سركاری املاك كو نقصان پہنچائیں؟ موصوف نے ملك گیر ایجیٹیشن شروع كرنے كے ساتھ ساتھ یہ بھی كہا تھا كہ بڑے میاں اس لانگ مارچ كی قیادت كریں گے لیكن ابھی سننے میں آرہا ہے كہ بڑے میاں بیرون ملك تشریف لے جا چكے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر میں یہی بیچارے كاركن اور عوام ہونگے جو سڑكوں پر نكلیں گے لاٹھیاں كھائیں گے اور پولیس كی شیلنگ سہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

    Comment


    • #3
      Re: punjab mein loadsheding ka masla

      پاكستان میں توانائی كے بحران كو دیكھتے ہوئے كئی ملكوں نے بجلی دینے كی آفر كی ہیں ان میں پڑوسی ملك بھارت بھی آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت كے اس آفر پر تبصرہ كرتے ہوئے ایك صاحب جن كا نام مجید نظامی ہے نے فرمایا كہ ہمیں موم بتیاں جلانا منظور ہے لیكن ہمیں دشمن ملك بھارت سے بجلی لینا قطعًا منظور نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس بیان كو پڑھ كر ہم موصوف كو دفاع اسلام كونسل یا كسی دوسری مذہبی انتہاپسند پارٹی كا رہنما سمجھ رہے تھے لیكن ہمارے ایك دوست نے ہم پر یہ راز افشاں كیا كہ موصوف كا تعلق كسی مذہبی پارٹی سے نہیں بلكہ پاكستان مسلم لیگ نواز سے ہیے۔ میرے دوست نے مجھ سے بھی چند كنفیوز كرنے والے اور دماغ كو گھمانے والے سوالات پوچھے جس كے جوابات ڈھونڈنے كے لئے اب تك میں اپنےذہن ناتواں پر مسلسل بوجھ ڈالے جا رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان كا كہنا تھا كہ جب ہمارے گھروں میں ہم روازنہ ٹی وی پر انڈین فلمیں دیكھتے ہیں٬ ہمارے لیڈران صاحبان عیاشیوں كے لئے اكثر بھارت جاتے رہتے ہیں یا بھارت كی "شیلا" اور "منی" یہاں آكر ان كا دل بہلاتی ہیں اور یہ ان كا گرمجوشی سے سواگت كرتے ہیں ہم سارا دن انڈین گانے بچے بوڑھے كے زبان پر ہوتے ہیں بھارتی كلچر كو ہم نے اپنا لیا ہے تو پھر یہ كیسا دشمن ہوا ہمارا؟ اگر ہم یہ سب كچھ بھارت سے لے سكتے ہیں تو پھر بجلی كیوں نہیں؟
      مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

      Comment

      Working...
      X