Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
خواتین کا جلسہ یا میوزیکل پروگرام؟
Collapse
X
-
Tags: None
-
Re: خواتین کا جلسہ یا میوزیکل پروگرام؟
عمران خان نے ایک نیا ٹرینڈ دے دیا ہے میوزک اور تفریح
اب یہ حد پار ہوتی جارہی ہے چلیں ڈی جے تک تو بات سمجھ آتی ہے
مگر باقاعد رقص نا تو ہماری ثقافت ہے نا کلچر
عجیب سا انداز بن گیا ہے جیسے کمپنیاں دیکھتی ہے صارفین کو کیا پسند آیا سب سیاستدان
ٹھیک ویسا ہی برتاؤ لئے ہوئے ہیں چاہے اس کی کامیابی کے لئے ماؤں بہنوں کو نچانا نا پڑ جائے
جئے محتدہ
:lolہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں
-
Re: خواتین کا جلسہ یا میوزیکل پروگرام؟
ارے واہ شیز صاحبہ آپ تو اپنی روٹین سے ہٹ کر بھی پوسٹ کرتی ہیں
بہت اچھا لگا آپ کی اس طرح کی پوسٹ دیکھ کر
اس ٹرینڈ کی ابتدا بھی ایک تحریک والے نے کی اور اس میں مزید رنگ آمیزی بھی ایک تحریک والے نے ہی کی
اب دیکھیں مزید آگے سے آگے کون کون حصہ بقدر جسہ شامل کرتا ہے۔
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا:star1:
Comment
-
Re: خواتین کا جلسہ یا میوزیکل پروگرام؟
Originally posted by Pagal1 View Postارے واہ شیز صاحبہ آپ تو اپنی روٹین سے ہٹ کر بھی پوسٹ کرتی ہیں
بہت اچھا لگا آپ کی اس طرح کی پوسٹ دیکھ کر
اس ٹرینڈ کی ابتدا بھی ایک تحریک والے نے کی اور اس میں مزید رنگ آمیزی بھی ایک تحریک والے نے ہی کی
اب دیکھیں مزید آگے سے آگے کون کون حصہ بقدر جسہ شامل کرتا ہے۔
ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
سوائے اس کے کہ
جلسے میں* ڈانس کا الزام دینا عمران خان کو سوائے کم علمی کے اور کچھ نہیں
پیپلز پارٹی اور متحدہ اور اے این پی کے جلسوں میں* بھی رقص ہوتا رہا ہے
اور جہاں تک بات ہے لیڈیز کے حوالے سے
تو متحدہ کا بھی یہ عمل کوئی پہلی بار نہیں ہے صرف کوریج اور موقع کی مناسبت سے اہمیت کا حامل بن گیا ہے
خیر پوسٹ* کرنے کا مقصد صرف اتنا تھا کہ
پاگل جی
یہ شعر کا مصرعہ درست کرلیں
راہے دورِ عشق میں روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھیے ہوتاہے کیا
Comment
-
Re: خواتین کا جلسہ یا میوزیکل پروگرام؟
رقص کی دو قسمیں ہیں ہمارے معاشرے میں اسے ثقافت کہ لیں کلچر کہ لیں
*رقص کی ایک قسم ہوتی ہے جو ڈھولکی اور ڈھول کی تھاپ پہ ہوتی یہ عمومآ شادیوں ، میلوں ، جلسوں میں ملتی ہے اور دوسری قسم ہوتی ہے گھنگروں کی جھنکار یہ آپ کو زرا اسپیشل محفل میں ملے گی
*ایک رقص کی تیسری قسم بھی ہوتی ہے مگر اس کی مثال ابھی تک ہمارے معاشرے ثقافت اورتہذیب میں متعارف نہیں ہوئی تھی اسی رقص کا کریڈٹ عمران کو جاتا ہے
*اس تیسری قسم کے رقص کے لئے باقاعدہ میوزک سسٹم ہوتا ہے اور دو تین ڈی جے ہوتے ہیں رقص کی یہ تیسری قسم مغرب کے کلبوں اور ڈانس پارٹیوں میں نظر آتی ہےرہے نام اللہ کاLast edited by Jamil Akhter; 22 February 2012, 20:44.ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں
Comment
-
Re: خواتین کا جلسہ یا میوزیکل پروگرام؟
دیکھو بھائیو
ہم تو ایک بات جانتے ہیں
جو ناچنا نہ چاہے اسے نچایا نہیں جاسکتا
اور ویسے بھی آپ لوگ کی گہری نظروں نے یہ مشاہدہ بھی ضرور کر لیا ہوگا کہ
کوئی خاتون بھی زبردستی نہیں ناچ رہی تھی
وہ ڈانس کی کونسی قسم تھی مجھے اس کا نہیں پتہ لیکن ہر جگہ تنقید تنقید اچھی نہیں لگتی
ہم نے بھائی کا یہ کارنامہ تو ایک نقاد کی حیثیت سے دیکھ لیا
مگر
جو دنیا کا سب سے بڑا ریکارڈ کارنامہ انہوں نے انجام دیا
کیا کسی نے اس پر غور کیا
اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کی جاتی
میں نے بہت پہلے ایک جگہ کہیں پڑھا تھا کہ
دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ بولنے والے کو انعام ملے گا
اور انعام اس شخص کو ملا تھا جس نے کہا تھا کہ جناب
میں نے دیکھا کہ ایک کمرے میں تین خواتین بیٹھی ہیں
جو کہ گونگی بھی نہیں ہیں مگر پھر بھی کمرے میں خاموشی تھی
اور یہ جھوٹ بول کر انعام جیت لیا
بھائی نے سب سے بڑا کارنامہ کرتے ہوئے
ایک ساتھ لاکھوں خواتین کو چُپ کروا کے دیکھادیا
جئے متحدہ
Comment
-
Re: خواتین کا جلسہ یا میوزیکل پروگرام؟
جھوم برابر جھوم برابر جھوم برابر جھوووووووممم
عمران بھائی کا نیا ٹرینڈ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے
کچھ ہی دنوں میں الطاف "بھائی" دوسری پارٹیوں کو طعنہ دیتے ہوئے اکسائیں گے کہ
اگر دوسری پارٹیاں خواتین کے حقوق کی طرف دار ہیں تو اسی طرح کا جلسہ منعقد کر کے دکھائیں
اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھ یڑ چال شروع اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الام ان والحفیظ۔Last edited by S.Athar; 23 February 2012, 11:37.:star1:
Comment
-
Re: خواتین کا جلسہ یا میوزیکل پروگرام؟
جلسوں میں كاركن اكثر جذبات میں آكر بھنگڑے ڈالتے ہیں اور بانیاز صاحب كی اس بات سے اتفاق بھی ہے كہ متحدہ٬ پی پی پی ٬ اے این پی اور دیگر جماعتوں كے جلسوں میں ان كے كاركن بھنگڑے ڈالتے ہیں لیكن یہاں ایك بات جو اچھنبے كی ہے وہ ہے پارٹی رہنماٶں كا ڈانس۔۔۔۔۔۔۔۔حیدر عباس رضوی٬ فیصل سبزواری وغیرہ بھی كاركنوں كے بیچ خوب دل كھول كر ناچے جو كہ میرے خیال سے نیا ٹرینڈ ہے اب دیكھنا یہ ہے كہ ان كی دیكھا دیكھی دوسری جماعتوں كے لیڈرز كیسے ناچتے ہیں یا عوام كو كیسا ناچ نچاتے ہیں۔
مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے
Comment
-
Re: خواتین کا جلسہ یا میوزیکل پروگرام؟
سیاست میں بدعت
اب یہ بدعت خبیثہ ہے یا بدعت حسنہ
بہرحال بحثیت مسلمان ہمں اس کا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہئے
مگر دل سے سب ایسا چاہیں گے سب اپنی ماؤں ، بہنوں کو سائیڈ کرکے دلچسپی نہیں لیں گے؟
کیا اکسویں صدی میں ہم اٹھارویں صدی جیسے دقیانوسی رہے گئے؟
میوزک روح کی غذا ہے؟ رقص لہو کو گرم رکھنے کا بہانہ؟
شائد ہم میں تضاد ہے کچھ منافقت ہم سب کرنا چاہتے ہیں وہ سب جس کو دوسوں کو منع کرنے کی تلقین
ایسا نہ ہوتا تو محتدہ تو منجھی ہوئی جماعت ہے تحریک انصاف اور اتنا بڑا اجتماع؟
کچھ سوال جن کے جواب ہمارے اندر چھپے ہیں کچھ چھپا سچہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں
Comment
-
Re: خواتین کا جلسہ یا میوزیکل پروگرام؟
Originally posted by Dil Peshawari View Postجلسوں میں كاركن اكثر جذبات میں آكر بھنگڑے ڈالتے ہیں اور بانیاز صاحب كی اس بات سے اتفاق بھی ہے كہ متحدہ٬ پی پی پی ٬ اے این پی اور دیگر جماعتوں كے جلسوں میں ان كے كاركن بھنگڑے ڈالتے ہیں لیكن یہاں ایك بات جو اچھنبے كی ہے وہ ہے پارٹی رہنماٶں كا ڈانس۔۔۔۔۔۔۔۔حیدر عباس رضوی٬ فیصل سبزواری وغیرہ بھی كاركنوں كے بیچ خوب دل كھول كر ناچے جو كہ میرے خیال سے نیا ٹرینڈ ہے اب دیكھنا یہ ہے كہ ان كی دیكھا دیكھی دوسری جماعتوں كے لیڈرز كیسے ناچتے ہیں یا عوام كو كیسا ناچ نچاتے ہیں۔
جب چہارجانب کڑکتی بجلیاں ہوں تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بادل جھوم ہی جاتے ہیں:star1:
Comment
-
Re: خواتین کا جلسہ یا میوزیکل پروگرام؟
pata nhi ki tarah k log hain jo apni maaon, behno, bevion or bation ko is tarah k programmes mai shirkat ki ijazat de dete hain or apni is besharmi pr fakhar b krte hain doob k mar jana chahye aise logon ko. wese agar in ki ourton pr koi galat nigah dale to us ki jaan lene se b guraiz nhi krte magar ab is tarah to ye khud logon ko dawat e gunah de rhe hain k ao hmari maaon behno ka dance dekho. sham on them.
Comment
Comment