شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 5 افراد شہید
شمالی وزیر ستان: پاکستان کے قبائلی خطے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملے سے 5 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے دتہ خیل کے نواحی علاقے بیگاں خیل میں ایک مکان پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 5 افراد موقعہ پر شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوگئےہیں جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حملے کے بعد بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں مختلف علاقوں میں جاری ہیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔

Comment