Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

    Click image for larger version

Name:	1.png
Views:	1
Size:	904.0 KB
ID:	2487276

    Click image for larger version

Name:	2.png
Views:	1
Size:	756.2 KB
ID:	2487275








  • #2
    Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

    ڈی مورال ہوتی ہوئی گورنمنٹ کو نیا خون میسر آگیا

    جیئےےےےےےےےےے عدلیہ
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

      وزير اعظم صاحب نے سپريم کورٹ میں پیش ہو كر یہ ثابت كردیا كہ وہ عدلیہ كا احترام كرنے والے لوگ ہیں انہی نے ہی چیف جسٹس كو بحال كیا(یہ الگ بات ہے كہ صرف چیف بحال ہوا جسٹس نہیں) اور سابقہ حكمرانوں كی سپریم كورٹ پہ ہلہ بولنے اور جسٹس صاحبان پر تشدد كرنے كی روایات توڑ دیں۔۔۔۔۔۔۔میں سمجھتا ہوں ان كا كورٹ میں پیش ہونا پاكستان میں جمہوریت اور اس كی بقا كے لئے بہت اہم اقدام ہے۔۔۔۔۔۔مجھے پیپلز پارٹی اور ان كے اتحادیوں سے یہی امید تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیكن ساتھ ساتھ افسوس ان اینكرپرسنز اور مداریوں پر ہے جو اپنے دو ٹكے كی چورن بیچنے كے لئے لوگوں كے جذبات كے ساتھ كھلواڑ كرتے ہیں اور ملك میں كسی بھی قسم كی ہنگامہ آرائی اور افراتفری پیدا كرنے كی بھرپور كوشش كرتےہیں لیكن ہر بار ان كے تجزئیے٬ اندازے اور دعوے دھرے كے دھرے رہ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
      372-haha
      مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

      Comment


      • #4
        Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

        hmmmmmmm sahi kaha aap ny





        Comment


        • #5
          Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

          سپریم کورٹ میں پیش ہونا کوئی ایسی معزز بات بھی نہیں

          اس سے پہلے 17نومبر 1997 میں نواز شریف بھی شاہ جی کی عدالت
          میں پیش ہو چکے ہیں تب بھی اگر اپ کو یاد ہو کچھ یہی سیچوئشن تھی فرق صرف
          اتنا تھا نواز شریف ہیوی مینڈیٹ کے چکر میں بے حد ہنگامہ آرائی کر گئے تھے


          پیپلز پارٹی والے کوئی کم نہیں انہوں نے بھی وہی تاریخ دہرانی تھی بس فرق
          یہ تھا کہ فوج بھی ان کے خلاف اور کورٹ بھی تو درگزر کر گئے ہیں ورنہ
          اتنے قانون پسند۔۔۔۔ اور حاجی یہ بھی نہیں



          کیپلر

          :(

          Comment


          • #6
            Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

            آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک کی غلطی دوسرے کے لئے راستہ بن گئی

            اور اس وقت ان کو عدلیہ کا احترام کرنے والوں کا تمغہ دینے والے یہ کیوں بھولے ہوئے ہیں کہ اس وقت حالات نے ان کو مجبور کیا ہوا ہے کہ ایک اور محاز نہ کھولا جائے تو بہتر ہے ورنہ تو یہ عدلیہ کے دھتکارے ہووں کو نوازتے رہے ہیں
            اور یہ بھی کوئی نہ بھولے کہ اس وزیر اعظم کو عدلیہ کی توہین کے کیس میں حاضر ہونا پڑا ہے یہ ملزم کی حیثیت میں عدلیہ کے در پر پہنچے ہیں
            اور وہ وزیر اعظم اسمبلی کے فلور پر اپنے کچھ کہے گئے الفاظ کی پاداش میں سجاد علی شاہ کی عدالت میں پہنچا تھا(جبکہ فلور آف پارلمنٹ)پر کہے گئے الفاظ پر عد لیہ ایکشن لینے کی مجاز نہیں لیکن اس کے باوجود وہ وزیر اعظم سجاد علی شاہ کی زاتی عناد پر بلائی گئی پیشی پر حاضر ہوا
            یہ الگ بات کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفا داروں نے عدلیہ میں ہنگامہ آرائی کر کے اُس وزیر اعظم کے اس تاریخی اقدام کو داغدار کر دیا
            :star1:

            Comment


            • #7
              Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

              انہوں نے کہا کہ صدر کے خلاف اندرون اور بیرونِ ملک کیسز نہیں کھولے جاسکتے۔ ان کے بقول آئین کے تحت صدر کو استثنٰی حاصل ہے اور ہم آئین کے مطابق کام کر رہے ہیں کیونکہ آئین ہی بالادست ہے۔

              Comment


              • #8
                Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی


                ایس اے زیڈ


                سر جی اپ کب تک نون لیگ کے وکیل صفائی بنے رہئے گے

                حقیقت میں نواز شریف اور سجاد علی شاہ کا ٹکراو اس بات پہ ہوا تھا کہ نواز
                شریف پٹواری سے لیکر صدر تک کے تمام اختیرات اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے
                اس سلسے میں جنگ کا اغاز تب ہوا جب عدلیہ نے کہا کے ججوں کی تقرری کا اختیار
                خود عدلیہ کے پاس ہونا چاہے لیکلن نواز شریف اے پارلیمنٹ کا اختیار سمجھتے تھے
                گزشتہ برس یعنی 1996 میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی
                سربراہی میں فل بینچ نے اس حوالے سے ایک واضح فیصلہ بھی دیا تھا مگر
                نواز شریف اپنے موقف پہ ڈتے رہے نتیجہ اداروں کی محاز آرائی کی صورت میں نکلا



                اور یوں جو اج چمپئین بنے پھرتے عدلیہ کے اس کی دیواروں پہ ناچے تھے
                اور واضح طور پر ایک متوازی سپریم کورٹ قائم کر کے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی
                کا سبب بنے تھے


                اور پھر ملٹری کورٹس بھی انہی موصوف نے بنائے تھے
                اور ان کے ہی بنائے ہوئے کورٹس نےان کو لٹکانے لگے تھے
                یہ تو دعائیں دیں مشرف کو جو ان کو بچا دیا اج یہ باتیں کرتے
                بزدل کہیں کے




                مجھے یاد سب تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔۔۔
                Last edited by Dr Fausts; 20 January 2012, 19:32.
                :(

                Comment


                • #9
                  Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

                  شاہین بھائی
                  آپ سے آپ کے ایک اعتراضیہ تھریڈ پر آپ کی پوسٹ کے جواب میں ریپلائی کیا تھا اور اس میں ایک سوال بھی موجود تھا آپ کے لیے
                  حضور ابھی تک آپ نے شاید اس تھریڈ پر نظر کرم عنایت نہیں کی
                  ہوسکے تو جلد ہی انتظار کی اس تکلیف کا مداوا کریں۔

                  اور
                  جو پوسٹ آپ نے یہاں کی ہے تو جناب اس پر تو میں کچھ کمنٹس نہیں کرنا چاہتا بس یوں سمجھ لیں کہ یہاں کوئلے کی کان میں کام ہورہا ہے





                  Comment


                  • #10
                    Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

                    کیلپر بھائی جس دن آپ میری سوچ کو سمجھ لیں گے اس وقت آپ کو میںدرست لگنے لگوں گا
                    اگر میں (پاکستانی)۔ایوب ،یحیٰی،ضیاء شرفو کے لاتعداد بے مہار اختیارت کے آگے سر جھکا سکتا ہوں تو پھر ایک فرد کے جمہور کے اختیارات کو استعمال کرنے کو کیوں برا مناوں؟؟
                    اُس وزیر اعظم سے زیادہ اختیارات اگر آمر استعمال کرتا رہے تو ہماری کان پر جوں تک نہ رینگے اور اگر عوام کے ووٹوں سے منتخب وزیر اعظم اختیارات استعمال کرنے کا ارادہ بھی کرے تو ہم اُس کے پیچھے پڑ جائیں؟؟
                    سجاد علی شاہ وہ فرد ہے جو لغاری سے مل مل کر کہتا تھا کہ تم اس حکومت کے خلاف ریفرنس بھیجو ہم اسےناکوں چنے چبوا دیں گے،یہی سجاد علی شاہ تھا جس نے فلور کراسنگ کے قانون کو اس لئے ختم کیا تھا تاکہ لغاری کی ٹانگہ پارٹی کو ممبران مل سکیں،یہی سجاد علی شاہ تھا جو رات کے اندھیروں میں اپوزیشن پارٹیوں کے عہدے داروں کو اپنے ہاں مدعو کرتے تھے

                    محترم اللہ جی آپ کی یاد کو مزید تقویت دیں لیکن

                    الحمدُللہ میں بھی اُسی کا گنہگار بندہ ہوں اوراُس رب بے نیاز نے اس نعمت سے مجھے بھی محروم نہیں رکھا

                    نواز شریف کا وکیل میں اُس وقت تک بنا رہوں گا جب تک اس فرد یا اس کی پارٹی کی حکومت کو آزما نہ لوں
                    :star1:

                    Comment


                    • #11
                      Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

                      محترم بھائی

                      اظہار خیال کی آزادی ہے اس پہ کوئی روک و ٹوک نہیں
                      اپ شوق سے اپنا پوائینٹ آف ویو بیان کریں لیکن حقائق کو
                      توڑ موڑ کر پیش نہ کیا کریں جیسا کہ اپ نے اپنے قائد
                      کی عدالت میں پیشی کو تاریخی قرار دیا اور پھر اپ
                      نے فرمایا سپریم کورٹ پہ حملہ بھی خود ہی سجاد شاہ کے حامیوں نے
                      کرویا تھا ۔۔انتہائی مضحکہ خیز ہے طارق عزیز سمیت
                      چھتیس مسلم لیگیوں پہ عدالت پہ حملے کی فرد جرم عائد ہوئی
                      تھی باقاعدہ ویڈیو فوٹیجز تھے


                      سو شوق سے ازمائے پر ہمیں بیوقوف تو مت بنائیں



                      بہت زیادہ خوش رہیں


                      جان کیپلر

                      :(

                      Comment


                      • #12
                        Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

                        Originally posted by Johannes_ Kepler View Post
                        سپریم کورٹ میں پیش ہونا کوئی ایسی معزز بات بھی نہیں

                        اس سے پہلے 17نومبر 1997 میں نواز شریف بھی شاہ جی کی عدالت
                        میں پیش ہو چکے ہیں تب بھی اگر اپ کو یاد ہو کچھ یہی سیچوئشن تھی فرق صرف
                        اتنا تھا نواز شریف ہیوی مینڈیٹ کے چکر میں بے حد ہنگامہ آرائی کر گئے تھے


                        پیپلز پارٹی والے کوئی کم نہیں انہوں نے بھی وہی تاریخ دہرانی تھی بس فرق
                        یہ تھا کہ فوج بھی ان کے خلاف اور کورٹ بھی تو درگزر کر گئے ہیں ورنہ
                        اتنے قانون پسند۔۔۔۔ اور حاجی یہ بھی نہیں

                        کیپلر


                        ہر ایك كو اپنی رائے دینے كا حق حاصل ہے اور میری ناقص رائے اب بھی یہی ہے كہ وزیراعظم نے كورٹ میں پیش ہوكر ایك اچھی روایت ڈالی ہے اور جمہوری اقدار كی پیروی كی ہے میں ان لوگوں میں نہیں جو حكومت كے ہر اقدام پر تنقید كرتے نظر آتے ہیں خواہ وہ كوئی اچھا كام ہی كیوں نہ ہو۔۔۔۔۔۔اچھے كام كو اپریشییٹ كرنا چاہئئے اور غلط كام پر تنقید كرنی چاہئے لیكن تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئئے۔۔۔۔۔
                        اب آپ كے بقول پیپلز پارٹی والے اس لئے عدالت میں پیش ہوئے كہ فوج بھی ان كے خلاف تھی اور عدلیہ بھی ہوسكتا ہے كہ آپ كی یہ بات درست ہو لیكن وجہ جو بھی ہو وہ عدالت میں تو پیش ہوئے نا عدالت پہ چڑھائی تو نہیں كی اور آپ كی اطلاع كے لئے عرض ہے كہ پیپلز پارٹی كے كئی وزرا اور رہنما ماضی میں بھی كورٹس میں پیش ہوتے رہے ہیں حتی كہ انكے قائد ذوالفقار علی بھٹو كی شہادت كی وجہ بھی یہی جسٹس صاحبان تھے۔ لہذا صرف اندازوں اور قیاس آرائیوں كی بنا پر موجودہ وزیراعظم كو ماضی كے وزیراعظم كے مقابل كھڑا كرنا میرے خیال سے ٹھیك نہیں ہوگا
                        مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                        Comment


                        • #13
                          Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

                          Originally posted by Johannes_ Kepler View Post
                          سپریم کورٹ میں پیش ہونا کوئی ایسی معزز بات بھی نہیں

                          اس سے پہلے 17نومبر 1997 میں نواز شریف بھی شاہ جی کی عدالت
                          میں پیش ہو چکے ہیں تب بھی اگر اپ کو یاد ہو کچھ یہی سیچوئشن تھی فرق صرف
                          اتنا تھا نواز شریف ہیوی مینڈیٹ کے چکر میں بے حد ہنگامہ آرائی کر گئے تھے


                          پیپلز پارٹی والے کوئی کم نہیں انہوں نے بھی وہی تاریخ دہرانی تھی بس فرق
                          یہ تھا کہ فوج بھی ان کے خلاف اور کورٹ بھی تو درگزر کر گئے ہیں ورنہ
                          اتنے قانون پسند۔۔۔۔ اور حاجی یہ بھی نہیں



                          کیپلر


                          انگریزی میں اك كہاوت ہے كہ:
                          All is well that end is well......

                          اور كونسے ہیوی مینڈیٹ كی بات كر رہے ہیں آپ؟ اس وقت بھی اے این پی اور ایم كیو ایم نواز لیگ كی اتحادی تھے اور اسفندیار ولی خان صاحب اس وقت بھی وزیراعظم كے ساتھ كورٹ گئے تھے فرق مینڈیٹ كا نہیں "پالیس" كا ہے اس وقت كے وزیراعظم اور پارٹی كے صدر "امیرالمومنین بننے كے خواب دیكھ رہے تھے اور اس وقت كے پارٹی چئیرمین نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ كو دییے اور مفاہمت كی پالیسی كے ساتھ سب كو ساتھ لیكر چلے۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تو یہی فرق نظر آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
                          :donno:
                          مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                          Comment


                          • #14
                            Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

                            Originally posted by Dil Peshawari View Post

                            ہر ایك كو اپنی رائے دینے كا حق حاصل ہے اور میری ناقص رائے اب بھی یہی ہے كہ وزیراعظم نے كورٹ میں پیش ہوكر ایك اچھی روایت ڈالی ہے اور جمہوری اقدار كی پیروی كی ہے میں ان لوگوں میں نہیں جو حكومت كے ہر اقدام پر تنقید كرتے نظر آتے ہیں خواہ وہ كوئی اچھا كام ہی كیوں نہ ہو۔۔۔۔۔۔اچھے كام كو اپریشییٹ كرنا چاہئئے اور غلط كام پر تنقید كرنی چاہئے لیكن تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئئے۔۔۔۔۔
                            اب آپ كے بقول پیپلز پارٹی والے اس لئے عدالت میں پیش ہوئے كہ فوج بھی ان كے خلاف تھی اور عدلیہ بھی ہوسكتا ہے كہ آپ كی یہ بات درست ہو لیكن وجہ جو بھی ہو وہ عدالت میں تو پیش ہوئے نا عدالت پہ چڑھائی تو نہیں كی اور آپ كی اطلاع كے لئے عرض ہے كہ پیپلز پارٹی كے كئی وزرا اور رہنما ماضی میں بھی كورٹس میں پیش ہوتے رہے ہیں حتی كہ انكے قائد ذوالفقار علی بھٹو كی شہادت كی وجہ بھی یہی جسٹس صاحبان تھے۔ لہذا صرف اندازوں اور قیاس آرائیوں كی بنا پر موجودہ وزیراعظم كو ماضی كے وزیراعظم كے مقابل كھڑا كرنا میرے خیال سے ٹھیك نہیں ہوگا


                            مجبورا پیش ہوئے ہیں جب کوئی چارہ نہ بچا تو سمجھئے گھسیٹ کے ہی لے جایا گیا ہے
                            :fight::fight:


                            چڑھائی والے پیش ہوئے تھے جناب ان کے کارکن ببھی اسی طرح سپریم کورٹ میں
                            موجود تھے فرق صرف یہ تھا کہ انہوں نے نعرہ بازی پہ ہی اکتفا کیا اور اس
                            کی وجہ صرف یہ کہ حکومت بہت سے محاذوں پہ مصروف اور ایسے میں
                            ایک نیا محاز نہیں کھول سکتی
                            تھی
                            :(

                            Comment


                            • #15
                              Re: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی

                              is burhaan se nikalnay ka wahid hal Imran khan hain.. Imran khan sirf vo leader hain jo mulk ko her buhraan se nikaal saktay hain.... ab mulk bachana hai tu imran khan ko lain...
                              sigpic

                              Comment

                              Working...
                              X