Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
دنیا کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم انتقا
Collapse
X
-
-
Re: دنیا کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم انتقا
عرفہ کریم گزشتہ تین ہفتوں سے زندگی اور موت کی کشمکش مین مبتلا رہنے کے بعد آج رات اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں ـ لاہور ملٹری ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں کئی اذیت ناک دن گزارنے کے بعد آج ان کا سفر حیات مکمل ہو گیا ـ عرفہ کریم کو 9 سال کی عمر مین آئی ٹی کی مستند سند ملی تھی ـ دنیا میں کسی بھی کم عمر ترین سافٹ وئیر انجینئیر میں عرفہ کریم واحد نام تھا ـ جو پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروانے کا باعث بناـ
عرفہ کا مشن تھا ان کو اعلیٰ تعلیم حاصل کر پاکستان کیلیۓ بہت کام کرنا ہے ـ لیکن اللہ کی قدرت کے محض تیرہ سال کی عمر مین ان کو کچھ ذہنی پیچیدگی کا مرض لاحق ہوا اور اسی میں وہ دل کا دورہ پڑنے سے کومہ میں چلی گئیں ـ
بل گیٹس کی ہدایت پر امریکن ڈاکٹرز عرفہ کریم کے سلسلے مین پاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے ـ بل گیٹس کیجانب سے عرفہ کو امریکہ لا کر علاج کی پیشکش موجود تھی لیکن لاہور سی ایم ایچ کے ماہر ڈاکٹرز نے عرفہ کو اس حالت میں سفر کی اجازت دی نے سے انکار کر دیا تھا ـ
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر طرح کا اعلیٰ طریقہ علاج پوری ذمہ داری سے کیا جا رہا ہے ـ عرفہ کریم کی نمازِ جنازہ کل دس بجے کینٹ لاہور میں ادا کی جائے گی ـ تین ہفتے کومے میں رہنے والی عرفہ کریم کے لیۓ پورے پاکستان میں گھر گھر اسکی صحت کی دعائیں کی گئیں ـ لیکن اللہ کی رضا کے سامنے سب بے بس ہیں ـ
عرفہ کریم پاکستان کا روشن دمکتا ہوا ستارہ ہے جو تاریخ ہمیشہ سنہری حروف سے بیان کرے گی ـ
عرفہ پاکستان کو فخر ہے اپنی اس معصوم بیٹی پر جو نجانے زندہ رہتی تو کیا کیا اعلیٰ کارکردگی دکھا سکتی تھی
حسرت اُن غنچوں پے جو بن کھلے مُرجھا گئے
Comment
-
Re: دنیا کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم انتقا
اناللہ واناالیہ راجعون
اس عظیم بچی کا انٹرویو تقریبا ایک ماہ پہلے چند منٹوں کے لئے سنا تھا پھر جب اس کے بارے میں معلومات جمع کیں تو ایک انجانا سا فخر اس عظیم بچی کی وساطت سے محسوس ہونے لگا تھا
کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں ایک ایسا پاکستانی ہوں جہاں عرفا جیسے زہین بچے موجود ہیں
آج صبح جب اس کے انتقال کی خبر سنی تو بہت بہت بہت افسوس ہوا
اللہ جی عرفا کو جنت کی شہزادیوں کا رتبہ عطا فرمائیں اس کے والدین کو صبر عطا فرمائیں اور میری سر زمین پاکستان کو کئی عرفا پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین
ہزاروں سال نرگس اپنی بےنوری پے روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیداLast edited by S.Athar; 15 January 2012, 09:46.:star1:
Comment
-
Comment