Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

چند دن کے مسلمان

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • چند دن کے مسلمان

    اسلام*علیکم

    آج کے مسلمانوں کی اکثریت وہ ہیں جو رمضان کے مہینے میں پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جاتے ہیں۔ وہ روزے رکھتے ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں اور اعتکاف بھی بیٹھتے ہیں۔ زکوۃ بھی رمضان کے مہینے میں دیتے ہیں۔ صاحب ثروت لوگ رمضان میں عمرہ بھی کرتے ہیں۔ مگر جونہی عید کا چاند نظر آتا ہے مسجدیں ویران ہو جاتی ہیں اور یہ مسلمان دنیاوی خرافات میں مگن ہو جاتے ہیں۔

    یہی کچھ محرم میں بھی ہوتا ہے۔ دس محرم تک جلوس نکالے جاتے ہیں۔ امام حسین کی شہادت کا سوگ منایا جاتا ہے۔ سینہ کوبی ہوتی ہے، ذوالجناح کی زیارت کرتے ہیں، مجالس ہوتی ہیں اور دس محرم کے بعد مسلمان کالے کپڑے اتار کر پھر دنیاداری میں ایسے مگن ہوتے ہیں کہ ناں انہیں حضرت امام حسین کی اسلام زندہ کرنے کی روایت یاد رہتی ہے اور نہ ان کے اسلوب کی پرواہ ہوتی ہے۔ مسلمان زور زبردستی سے غریب کو روندتے پھرتے ہیں اور بے بسوں کی عزتیں بازاروں میں اچھالتے پھرتے ہیں۔

    مسلمان بہت سہل پسند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے گناہ معاف کروانے اور جنت میں داخل ہونے کے ایسے آسان راستے تلاش کر لیے ہیں کہ اب انہیں مشقت کی ضرورت ہی نہیں رہی۔ مسلمان دھوکہ دیتے ہیں، زناہ کرتے ہیں، زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں، صرف جمعہ یا عید کی نماز پڑھتے ہیں اور سمجھتے ہیں خدا غفورالرحیم ہے وہ انہیں بخش دے گا۔ کوئی مسجد نبوی میں چالیس نمازیں پڑھ کر سمجھتا ہے کہ گناہوں سے پاک ہو گیا، کوئی ذوالجناح کے نیچے سے گزر کر سمجھتا ہے اس کے گناہ دھل گئے، کوئی بہشتی دروازے سے گزر کر سمجھتا ہے کہ اس کو خدا نے معاف کر دیا، کوئی داتا دربار کو غسل دے کر سمجھتا ہے اس کی ساری خطائیں بخش دی گئیں۔ اسلام کا اصول تو یہ ہے کہ اس کے گناہ معاف کئے جائیں گے جو دوبارہ گناہ نہیں کرے گا۔ مگر مسلمانوں کی اکثریت اس اصول سے آنکھیں چرائے پھرتی ہے اور سجمھتی ہے کہ خدا کیساتھ مکر کیا جا سکتا ہے۔ ایسے مسلمانوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ خدا قرآن میں فرماتا ہے کہ جو اس کیساتھ مکر کرتا ہے وہ اس کیساتھ مکر کرتا ہے۔ یعنی جتنا چاہے چکر چلا لو خدا کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ وہی بخشا جائے گا جو دل سے توبہ کرے گا اور آئندہ گناہ نہیں کرے گا۔
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: چند دن کے مسلمان

    walikumsalam

    Beshak, jazakALLAH kher :)
    Allah

    Comment


    • #3
      Re: چند دن کے مسلمان

      جمیل بھائی بہت ہی اچھی اور بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردینے والی ایک تحریر پیش کی ہے آپ نے

      میری تو یہی آرزو ہے کہ اس تحریر سے لوگوں کو سبق ملے اور وہ چند دنوں کے مسلمانوں سے ذرا ہٹ کر مستقل مسلمان بننے کی طرف راغب ہوجائیں

      ہم اگر اپنے گردوپیش نظر دوڑائیں تو زیادہ تر مسلمان اسی قسم کے پائے جاتے ہیں جیسا کہ آپ نے بیان فرمایا

      ریفرنس کے لیے آپ کا دیا گیا یہ پیرا گراف کوٹ کررہا ہوں



      مسلمان بہت سہل پسند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے گناہ معاف کروانے اور جنت میں داخل ہونے کے ایسے آسان راستے تلاش کر لیے ہیں کہ اب انہیں مشقت کی ضرورت ہی نہیں رہی۔ مسلمان دھوکہ دیتے ہیں، زناہ کرتے ہیں، زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں، صرف جمعہ یا عید کی نماز پڑھتے ہیں اور سمجھتے ہیں خدا غفورالرحیم ہے وہ انہیں بخش دے گا۔ کوئی مسجد نبوی میں چالیس نمازیں پڑھ کر سمجھتا ہے کہ گناہوں سے پاک ہو گیا، کوئی ذوالجناح کے نیچے سے گزر کر سمجھتا ہے اس کے گناہ دھل گئے، کوئی بہشتی دروازے سے گزر کر سمجھتا ہے کہ اس کو خدا نے معاف کر دیا، کوئی داتا دربار کو غسل دے کر سمجھتا ہے اس کی ساری خطائیں بخش دی گئیں۔




      ہوسکے تو ذرا اس پر بھی کچھ روشنی ڈال دیجیے کہ آخر ان مسلمانوں کو اس راہ پر کس نے لگادیا کہ یہ ایسا سمجھنے لگ گئے ہیں ۔ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ جو کچھ آپ نے فرمایا درست ہی ہے لیکن یہ چند دن کے مسلمان جاننا ضرور چاہیں گے کہ آخر وہ کون سی ایسی قوت تھی جس نے ان کے دلوں اور دماغوں پر اس قسم کی باتیں نقش کیں کہ ان کے اندر سے برائی بھی نہیں جاتی اور جنت کو آسانی سے حاصل کرنے کے نسخے بھی مل جاتے ہیں





      Comment


      • #4
        Re: چند دن کے مسلمان

        بانیاز اب اس دنیا کو شیطان نے اتنا پرلطف بنادیا ہے کہ چھٹی نہیں منہ سے لگی یہ ظالم ، مطلب عیش و آرام رونک میلے میں کھو کر جیسے ہی مقدس ماہ آتے ہیں تو یاد آتا
        ہم تو اتنے گناہ کرچکے ہیں اب ہمارا کیا ہوگا تو پھر ہم آسانی کی جانب چلتے ہیں ہر اس چیز میں حصہ لیتے جس سے آسانی سے گناہ دھل جائیں اللہ کارساز ہے معاف کرنا چاہے تو وہ ایک کلمہ پڑھنے پہ معاف کردے ورنہ عمروں کی عبادتیں
        *بھی کم پڑ جائے گئیں بس اللہ ہی سیدھا رستہ دکھائیں شیطان نے تو قدم قدم پر بہکانے کا پورا بندوبست کررکھا ہے
        Last edited by Jamil Akhter; 11 December 2011, 08:54.
        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

        Comment


        • #5
          Re: چند دن کے مسلمان

          Originally posted by Jamil Akhter View Post
          بانیاز اب اس دنیا کو شیطان نے اتنا پرلطف بنادیا ہے کہ چھٹی نہیں منہ سے لگی یہ ظالم ، مطلب عیش و آرام رونک میلے میں کھو کر جیسے ہی مقدس ماہ آتے ہیں تو یاد آتا
          ہم تو اتنے گناہ کرچکے ہیں اب ہمارا کیا ہوگا تو پھر ہم آسانی کی جانب چلتے ہیں ہر اس چیز میں حصہ لیتے جس سے آسانی سے گناہ دھل جائیں اللہ کارساز ہے معاف کرنا چاہے تو وہ ایک کلمہ پڑھنے پہ معاف کردے ورنہ عمروں کی عبادتیں
          *بھی کم پڑ جائے گئیں بس اللہ ہی سیدھا رستہ دکھائیں شیطان نے تو قدم قدم پر بہکانے کا پورا بندوبست کررکھا ہے


          یعنی سارا قصور شیطان کا ہی ہے؟؟؟؟
          :(

          Comment


          • #6
            Re: چند دن کے مسلمان

            وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
            کوزے میں دریا سمیٹ دیا جناب
            لمبی لمبی تقریریں اور بھاری سے بھاری کتابچے جو نہ سمجھا سکے وہ آپ نے چند الفاظ میں سمجھا دیا
            ہم لوگ شارٹ کٹ کے ایسے عادی ہوگئے کہ اللہ تعالیٰ سے بھی شارٹ کٹ چاہنے لگے
            :star1:

            Comment


            • #7
              Re: چند دن کے مسلمان

              Originally posted by Johannes_ Kepler View Post
              یعنی سارا قصور شیطان کا ہی ہے؟؟؟؟

              کیا ہنسی آتی ہے مجھ کو حضرت انسان پر
              فعل بد تو خود کریں اور لعنت کریں شیطان پر

              ہاں کیپلر بھائی

              آپ یقین کریں

              یہ سارا قصور ہی شیطان کا ہے





              Comment


              • #8
                Re: چند دن کے مسلمان

                عامر آپ کے سوال کا مطلب بہت گہرا ہے لیکن اس سوال کے جواب کے بیشتر سمجھنا ہوگا شیطان کون ہے؟
                قرآن میں اسے بار بار آدم کا کھلا دشمن کہا گیا مطلب آدم کی اور بنی آدم کو راہوں سے بھٹکانا اس کا فعل اور
                مقصد ہے ایسا یہ کیوں کرتا ہے اس کے پیچھے جو کہانی اس سے کون واقف نہیں شائد دنیا میں آدم کی اجاداری
                اور نائب بنانا اسے بھایا نہیں ۔ جب آدم نے اللہ پاک سے سوال اٹھایا یہ شیطان یا ابلیس تو بہت طاقت رکھتا ے اور
                جناتی علم رکھتا ہے میری اولاد اس کا مقابلہ کیا کرے گی وہ تو عام سی صلاحیت رکھتی ہے تو اللہ نے فرمایا
                تیری اولاد میں سے جو بھی اس کے جھانسے میں آجائے ایک بار سچے دل سے توبہ کرے تو میں اس کے گناہ بخش
                دوں گا ۔ یہ حقیقت ہے گناہ میں لزت ہے لیکن آخر میں شرمندگی اور نیکی میں سو پریشانیاں لیکن آخر میں
                سکون اور راحت ۔ میں کوئی مولانا یاں عالم نہیں نہ ہی یہ کوئی تبلیغ لیکن اس کے باوجود مجھے خوشی ہوگی
                اگر میں شیطان کو تھوڑی چوٹ دے پاؤں آخر میں رسول پاک کا ارشاد بتاتا ہوں انہوں نے فرمایا جنت تم سے دو
                قدم پر ہے ایک تمہارے نفس پر دوسرا جنت میں اللہ آپ سب کے اور میرے گناہ اور غلطیاں معاف فرمائیں امین
                ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                Comment


                • #9
                  Re: چند دن کے مسلمان




                  Originally posted by Jamil Akhter View Post
                  Originally posted by Jamil Akhter View Post
                  عامر آپ کے سوال کا مطلب بہت گہرا ہے لیکن اس سوال کے جواب کے بیشتر سمجھنا ہوگا شیطان کون ہے؟
                  قرآن میں اسے بار بار آدم کا کھلا دشمن کہا گیا مطلب آدم کی اور بنی آدم کو راہوں سے بھٹکانا اس کا فعل اور
                  مقصد ہے ایسا یہ کیوں کرتا ہے اس کے پیچھے جو کہانی اس سے کون واقف نہیں شائد دنیا میں آدم کی اجاداری
                  اور نائب بنانا اسے بھایا نہیں ۔ جب آدم نے اللہ پاک سے سوال اٹھایا یہ شیطان یا ابلیس تو بہت طاقت رکھتا ے اور
                  جناتی علم رکھتا ہے میری اولاد اس کا مقابلہ کیا کرے گی وہ تو عام سی صلاحیت رکھتی ہے تو اللہ نے فرمایا
                  تیری اولاد میں سے جو بھی اس کے جھانسے میں آجائے ایک بار سچے دل سے توبہ کرے تو میں اس کے گناہ بخش
                  دوں گا ۔ یہ حقیقت ہے گناہ میں لزت ہے لیکن آخر میں شرمندگی اور نیکی میں سو پریشانیاں لیکن آخر میں
                  سکون اور راحت ۔ میں کوئی مولانا یاں عالم نہیں نہ ہی یہ کوئی تبلیغ لیکن اس کے باوجود مجھے خوشی ہوگی
                  اگر میں شیطان کو تھوڑی چوٹ دے پاؤں آخر میں رسول پاک کا ارشاد بتاتا ہوں انہوں نے فرمایا جنت تم سے دو
                  قدم پر ہے ایک تمہارے نفس پر دوسرا جنت میں اللہ آپ سب کے اور میرے گناہ اور غلطیاں معاف فرمائیں امین





                  ویسے اسلامی تصوف کے ایک بہت بڑے ستون منصور حلاج یہ وہی منصور حلاج ہیں جنہوں؎
                  نے انا لحق کا نعرہ لگایا تھا اور پھانسی چڑھ گئے تھے اپنی کتاب
                  الطواسین میں منصور حلاج صاحب رقم طراز ہیں

                  میرے استاد اور دوست ابلیس اور فرعون ہیں ابلیس کو جہنم واصل کرنے کی دھمکی دی
                  گئی لیکن اس نے توبہ نہ کی۔۔فرعون غرقاب دریا ہوا
                  لیکن اس نے توبہ نہ کی کیونکہ وہ اپنے اور خدا کے درمیان کسی بھی وجود کا قائل نہ تھا



                  اور عبدالکریم الجلیلی ان سے بھی دو ہاتھ اگے ہیں لکھتے ہیں

                  جب ابلیس کو حکم ہوا کہ ادم کو سمجدہ کرو تو ابلیس پر یہ امر
                  مشتبہ ہو گیا کہ کہیں ایسا کرنے سے غیر اللہ کو سجدہ کرنے کا مرتکب نہ ہو جائوں انہی
                  جلیلی صاحب نے ابلیس کو مظہر خداوندی بھی اقرار دیا تھا اور کہا کہ نوری فرشتے خدا کے جمالی پہلو
                  ہیں اور شیطان جلالی۔۔


                  صوفی ازم سے متاثر اقبال بھی ابلیس کے بارے میں جداگانہ رویہ رکھتے ہیں



                  :(

                  Comment


                  • #10
                    Re: چند دن کے مسلمان

                    ابلیس تو اللہ کا منکر ہوا ۔ فوج میں کیپٹن کہتا جاؤ اور اڑا دو تو مطلب اڑا دو ۔ کیپٹن کہے سٹاپ تو رک جاؤ
                    فرعون تو گھٹیا اور لالچی تھا اس لئے ایمان نہی لایا مفت کے مزدور کہا سے ملے گے جو جناب موسی اسرائلیوں کو لے گئے

                    ابلیس کی بات وہی یہ حاسد تھا حسد کرتا تھا آدم سے اسےاپنے سے کمتر سمجھتا تھا جلالی کیا ہونا
                    تھا نمک حرام کہو اسے وھ کتا جو اپنے مالک کا ہی کہنا نہ مانے اور آگے سے غرائے
                    Last edited by Jamil Akhter; 11 December 2011, 22:22.
                    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                    Comment


                    • #11
                      Re: چند دن کے مسلمان

                      کسی شخص نے یہ بھی کہا تھا

                      خطا شیطان کی
                      نکالا آدم کو جنت سے

                      کیپلر بھائی

                      اقبال صاحب کوتو میں نے کچھ حد تک پڑھا ہے بلکہ آپ یوں سمجھئے کہ یہ وہ واحد شخصیت ہیں جن کے لیے مجھے اس بات کا بھی کبھی افسوس ہوا ہے کہ میں اقبال کے زمانے میں پیدا ہوتا تو ان سے مل پاتا

                      میں کہنا یہ چاہتا ہوں کہ انکو کچھ حد تک پڑھنے کے بعد صرف شاعری نہیں اس کے علاوہ بھی مجھے تو وہ تصوف کے خلاف ہی نظر آئے ہیں یہ بات بھی بجا ہے کہ آخری عشرے میں انکی شاعری میں کچھ حد تک عشق حقیقی اور تصورت کے ذرات ملتے ہیں لیکن مجھے لگتا نہیں ہے کہ انکی نظر میں اس کی کوئی وقعت ہو

                      ہو سکے تو تھوڑی روشنی ڈالیے گا





                      Comment


                      • #12
                        Re: چند دن کے مسلمان

                        @ Baniaz


                        Ap puchna Keya chah reha Hain ma ya nahi samjh saka
                        Iqbal ka taswaur Ablees?? ya aqbal ka Matsufana Afkaar?

                        Berkaif aik post Iqbal sec ma Post ki hai waqt mila to parh lejay ga
                        Us pa ma ap ko brief kar do go jo ap puchnaa chahay gay



                        Khush rehay




                        Kepler
                        :(

                        Comment


                        • #13
                          Re: چند دن کے مسلمان

                          wao yahan par to kafi achi achi batin hote hain BEST.

                          Comment

                          Working...
                          X