Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Natto Attack on Pakistani Check post !!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Natto Attack on Pakistani Check post !!

    Asslamo Alikum


    Natto ka pakistani check posts per intentional hamla, america aur us ke allies ki Pakistan k lye nafrat ki aik zindah misaal hay, kia humain Naam Nihaad dehshat gardi ki jang jo humari thi hi nahi us main di gayi qurbanyo ka yeh sila milna tha? , is main pakistan ka na qabal-e-talafi nuksaan hua hay, yakeenan un maoN ko un ke jawan bety kabhi bhi nahi mil sakein gy, jin ko unhon ne apny mu k nawalo se paala, un bevio ko un k suhaag nahi mil sakein gy, jin k sath unhain any wali zindagi basar karna thi, un behno ko un k ghabroo jawan bhai nahi mil sakein gy, kitna nuksaan ho gya ...

    Yahan main ba hesyat aik pakistani US Digital outreach team ke Fawad se yeh sawal karta hon ke US aur us k allies ne yeh hamla keu kia, jis se itna bhari jani nuksan hua hay, ab bolein Fawad sb kahan hain aap? Yeh raha aap k US ka makrooh chehra.

    Go to Hell America !!!
    Last edited by Yaaram; 30 November 2011, 04:34.
    Allah

  • #2
    Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

    weldone yaaram,
    hum aap kay jazbaath ki qadar karthay hain,











    sigpic

    Comment


    • #3
      Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

      ہاں جی کچھ دنوں سے یہ ایک بڑی خبر بنی ہے میمو کے بعد سے

      اس بات سے کوئی اختلاف ہی نہیں*کہ جو کچھ امریکہ کی جانب سے کیا گیا وہ سراسر غلط ہے
      لیکن جب پاکستان دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوا تو اس وقت بھی ہمارا ردعمل اسی قسم کی ریلیوں اور نعروں کا ہی تھا کہ
      بنگلہ دیش نا منظور ، نامنظور
      اور آج یہ عالم ہے کہ پاکستان کا ستر فیصد انڈسٹیریل شخصیات پاکستان سے زیادہ بنگہ دیش میں*کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں
      خیر اس میں*امریکہ ملوث تھا یا نہیں پر آپ ذرا اپنے ماضی قریب میں*ہی دیکھ لیں پہلے کچھ عرصے ہم لوگ یہ نعرے مارتے تھے
      ڈرون حملے نامنظور

      پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی نا منظور

      اور پوری دنیا میں پاکستان کی ٹھیک ٹھاک بدنامی کے بعد
      ریمنڈ ڈیوس کی رہائی نامنظور

      مگر کیا ہوا ان نعروں سے ڈرون حملے جارئی ہیں ، ایر بیس امریکہ استعمال کرتا ہے یہاں تک کہ شمسی ایر بیس سے پابندی ہٹانے کے لیے سعودی عرب پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے

      ہم لوگ آندھی طوفان کی طرح ریلیاں نکالتے ہیں اور پھر دودھ کے جھاگ کی طرح بیٹھ جاتے ہیں آپ اسامہ کی ہلاکت کو ہی دیکھ لیں بڑا شور مچا نا پوری دنیا میں اس کی لاش کے حوالے سے کیا اس کی لاش شو کی گئی یہی ہوتی ہے ایک سپر پاور کی قوت اسے کسی چیزکا ثبوت دینے کی ضرورت ہی نہیں*ہوتی بس جو وہ کہے وہی حرف آخر

      اور ابھی ایک نئی خبر تو یہ بھی پتہ چلی ہے کہ امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ 24 فوجیوں کی شہادت پر پاکستان کی برہمی جائز ہے لیکن اُنھوں نے تحقیقات سے قبل اس واقعہ پر معذرت سے انکار کیا ہے۔

      برطانوی ٹیلی ویژن نیٹ ورک آئی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس برہمی کی وجہ موجود ہے کیوں کہ اس کے فوجیوں کی شہادت جن ہتھیاروں سے ہوئی وہ ایک اتحادی کا اسلحہ تھا۔ دورہِ لندن کے موقع پر کیے گئے انٹرویو میں جنرل ڈیمپسی نے بتایا کہ وہ چاہیں گے کہ اس واقعہ کی تفصیلات کے تعین تک پاکستانی حکومت برداشت کا مظاہرہ کرے۔

      ہم امریکہ کی توپوں اور میزائلوں میں کیڑے پڑنے کی دعا کرتے رہیں یا اس کو جہنم میں جانے کی وعید سناتے رہیں میرا سوال صرف اتنا ہے کہ یہ سب کچھ کرنے کے بعد وہ جہنم واصل ہو بھی گیا تو ہمارا کیا فائدہ ہوگا جو نقصان خاص طور پہ جانی نقصان اس کا ازالہ کس طرح کیا جاسکے گا





      Comment


      • #4
        Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

        میں اس موزع پر کچھ نہیں بولنا چاہتا تھا جس وقت یہ خبر آئی اور اس کے ردعمل کے طور پر حکومت پاکستان اور فوجی قیادت کی پھرتیاں نظر آئیں میں دل میں وہ جزبات موجزن پاتا ہوںکہ اگر نرم ترین الفاظ بھی استعمال کروں تو "مجھ جیسے فرد کو غدار کا لقب عطا ہوجائے گا"
        جب سول مر رہے تھے جب ڈرون میں بے گناہ مر رہےتھے تو آرمی آفیسر کہتا تھا کہ ہم سول حکومت کے زیر اثر ہیں جو وہ فیصلہ کرے گی وہ ہوگا(معلوم تھا کہ سول حکومت کیا اور اس کیا اور اس کے فیصلے کیا) اور اب فوجی جوان نشانہ بنے ہیں تو آنا فانا نیٹو سپلائی بھی بند ہوگئی،شمسی ائیر بیس خالی کروانے کی بھاگ دوڑ بھی شروع ہوگئی،بون کانفرنس کا بائیگاٹ بھی ہوگیا
        میں ،میں سول کب آزاد ہوں گا؟؟؟؟
        :star1:

        Comment


        • #5
          Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

          ارے جناب سیدھی سی بات تو یہ ہے کہ سول جو مررہے تھے وہ امریکہ کے اتحادی نہیں تھے شاید اعلانیہ طور پر مگر یہ فوجی جوان تو امریکہ کی ہی مسلط کی ہوئی جنگ کا حصہ تھے نا

          میں تو اپنی پہلی ہی پوسٹ سے تسلسل قائم رکھتے ہوئے صرف اتنا ہی کہوں گا کہ
          ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات





          Comment


          • #6
            Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

            ہمارا پڑوسی ملك ایران جس كی امریكا جیسی سپر پاور كے ساتھ ہر وقت ان بن رہتی ہے لیكن كبھی بھی امریكا كو یہ موقع نہیں ملا كہ ایران كی فضائی حدود میں ڈرون حملے یا كوئی اور مداخلت كرے۔ پاكستان اسلامی دنیا كا پہلا سپر پاور ہونے كے ساتھ ساتھ فوجی اسلحے كا ایك بڑا ذخیرہ ركھتا ہے اور سالانہ اربوں روپے اپنے دفاعی بجٹ پر خرچ كرتا آرہا ہے لیكن امریكا كو اس كے سرحدوں كی پامالی كا كوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا كیوں؟
            اپنے بقا كے ساٹھ سالوں میں پاكستان نے عجیب و غریب حكمران دیكھے ان حكمرانوں میں زیادہ تر وقت ہمارے فوجی جرنیلوں نے گزارا اور وہ غلطیاں كیں جن كا ازالہ كرنے میں ایك لمبی مدت دركار ہوگی۔۔۔۔۔۔۔ہماری خارجہ پالیسی ہمیشہ سے ہی امریكا كے زیر اثر رہی۔۔۔۔۔۔۔ہم مشرقی سرحد كو بچاتے بچاتے اپنے مغربی سرحد كو جنگ كی آگ میں دھكیل چكے۔۔۔۔۔ افغان جنگ میں جہاں بھارت اور دوسرے ذمہ دار ملكوں نے نیوٹرل ہونے كااعلان كیا وہی ہم نے امریكا كی جنگ كو اپنی جنگ تصور كركے امریكا كے ساتھ فوجی معاہدے كئے اور اپنی دھرتی كو استعمال كرنے كی اجازت دے دی۔۔۔۔۔۔۔۔حكمران كرسی كی بھاگ دوڑ میں اتنے گر گئے كہ امریكا كی مدد حاصل كرنا چاہی اور اس كے بدلے ملكی سالمیت كا سودا كرتے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب جبكہ ہم نے امریكا نے امریكا كے سامنے اپنے تمام راز افشاں كرہی دئیے ہیں اور اسی قربت كا نتیجہ ہے كہ وہ ہماری تمام خامیاں اور خوبیاں جان چكے ہیں مزید یہ كہ ہماری دھرتی كو استعمال كرنے كی عادت انہیں پڑ چكی ہیں اب یكدم انہیں اپنی اوقات یاد دلانا ایسے ہے جیسے كوئی شیر انسانی خون چكھ لے تو وہ آدم خور بن جاتا ہے اور پھر دوسرے جانوروں كی طرف دیكھتا ہی نہیں بلكہ انسان كی تلاش میں رہتا ہے پھر اس كی یہ عادت چھڑانا بہت مشكل ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم بھی اس وقت ہوبہو اسی حالت میں ہیں امریكا كے ساتھ دوستی نبھاتے نبھاتے ہم اتنے قریب جا چكے ہیں كہ اب اپنے آپ كو سمیٹنا مشكل ہوتا جا رہا ہے۔ ہم نے پوشیدہ اور آشكارہ اتنے معاہدے كئے ہیں جن كو یكدم توڑنا حالیہ حكومت كے بس میں نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اپنے آپ كو سمیٹنے اور پاكستان میں امریكی عمل دخل جس كی لت اب امریكا كو پڑ چكی ہے ختم كرنے كے لئے ہمیں اس قسم كی كئی قربانیاں دینی ہونگی۔۔۔۔۔۔۔ہم آج جس نہج پر ہیں اور جو حالات بھگت رہے ہیں اس پر حیرت كی كوئی بات نہیں آخر كار یہ تو ہونا ہی تھا وہ كہتے ہیں نہ كہ "كوئلے كی دلالی میں منہ كالا"۔۔۔۔۔۔۔۔
            مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

            Comment


            • #7
              Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

              ye andar ki bat hay...baniazkhan agar industrialist ko wto ki saholat milay gi ..bijli/gas europe say 70% tax free duty tu wo bangaldesh ko tarjhyi day ga..jahan tak natto ka mamla wo kuch nahi sab usa kay hath may hay jab aid mil rahi tu roz is say zaida marty thy lakin nam lia jata tha talban ka ab aid kum hui tu sab yad agya bahral dare ayi durst ayiii...
              ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
              سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

              Comment


              • #8
                Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

                جناب پہلی بات تو یہ ہے کہ اب تک ہم نے جتنی بھی قربانیاں دیں ہیں*وہ امریکہ سے جان چھڑانے کے لیے نہیں دی ہیں اور دوسرا مجھے اس بات سے اختلاف ہے جو آپ نے پاکستان کو سپر پاور کہا ہے لفظ سپر پاور کا شاید اس سے زیادہ مذاق کبھی نہ اڑایا گیا ہو آپ جیسا قابل شخص بھی اگر ایسا ہی سمجھتا ہے تو پھر حیرت کے ہی سمندر میں غوطہ زن ہوا جاسکتا ہے

                ہمارا حال تو اس گدھے کا ہے جس سے کسی نے پوچھا کہ تم پر وزن ہو تو چڑھائی اچھی لگتی ہے یا اترائی تو گدھے نے جواب دیا کہ یہ وزن ہی برا لگتا ہے ہم سے کوئی پوچھے کہ بھائ جمہوریت اچھی ہے یا عسکریت تو ہم بھی آج یہی کہیں گے کہ بھائی دونوں میں سے کوئ بھی ہو پر زندگی پرسکون ہو

                چلیں میں آپ سے مولوی ذہن کی عکاسی کرتے ہوئے ایک جملہ کہتا ہوں*شاید اس سے پاکستانیوں اور خاص طور پر مسلمانوں کے جذبات ٹھنڈے ہوسکیں ویسے وہ جلد ہی ٹھنڈے ہوجاتے ہیں کیوں کہ اس کے سوا اور چارہ بھی کیا ہے وہ جملہ یہ کہ
                دوستو، بزرگو، بھائیوں اور بہنوں گبھرانے کی بلکل ضرورت نہیں صبر سے کام لیں استغفار زیادہ سے زیادہ کریں آپ نہیں جانتے شہید کا رتبہ کیا ہوتا ہے یہ سب لوگ شہید ہیں*ایک شہید اپنے ساتھ ستر سے زائد لوگوں کو جنت میں لے کر جائے گا یہ دنیا صرف یہود و ہنود کے لیے ہے بہت جلد یہ لوگ جہنم کی آگ میں جلیں گے

                "وہ الگ بات ہے کہ ہماری دنیا جہنم بنا کر"





                Comment


                • #9
                  Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

                  دل پشاوری بھائی آپ کی بات سے سو بٹہ سو فیصد اتفاق کرتا ہوں
                  کوئلوں کی دلالی میں منہ کالا :(۔
                  :star1:

                  Comment


                  • #10
                    Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

                    میں یہ نہیں كہہ رہا كہ قربانیاں جان چھڑانے كے لئے دینی ہونگی۔۔۔۔۔۔۔۔جان تو نہ كبھی اس بلا سے چھوٹی ہے اور نہ چھوٹے گی كیونكہ بیك وقت آپ كسی آدمی سے بھیك بھی مانگے اور اسے آنكھیں بھی دكھائیں یہ ہونہیں سكتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں كہنا یہ چاہتا تھا كہ ہم نے ماضی میں جو غلطیاں كی ہیں ان كا نیتجہ یہ ہے كہ ہم اسی قربت اور دوستی كے دیوتا كے سامنے قرباں ہورہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
                    سپر پاور والی بات میں نے از راہ طنز كی تھی شاید آپ ٹیك سے سمجھے نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                    ویسے آج كل كے مولوی بڑے بدمعاش قسم كے ہیں اب وہ صبر كرنے كی نصیحت نہیں كرتے بلكہ ہر رستے كی ہر ركاوٹ كو توڑنے كی بات كرتے ہیں خواہ وہ كوئی پہاڑ ہی كیوں نہ ہو
                    مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                    Comment


                    • #11
                      Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

                      Originally posted by Dil Peshawari View Post
                      میں یہ نہیں كہہ رہا كہ قربانیاں جان چھڑانے كے لئے دینی ہونگی۔۔۔۔۔۔۔۔جان تو نہ كبھی اس بلا سے چھوٹی ہے اور نہ چھوٹے گی كیونكہ بیك وقت آپ كسی آدمی سے بھیك بھی مانگے اور اسے آنكھیں بھی دكھائیں یہ ہونہیں سكتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں كہنا یہ چاہتا تھا كہ ہم نے ماضی میں جو غلطیاں كی ہیں ان كا نیتجہ یہ ہے كہ ہم اسی قربت اور دوستی كے دیوتا كے سامنے قرباں ہورہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
                      سپر پاور والی بات میں نے از راہ طنز كی تھی شاید آپ ٹیك سے سمجھے نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                      ویسے آج كل كے مولوی بڑے بدمعاش قسم كے ہیں اب وہ صبر كرنے كی نصیحت نہیں كرتے بلكہ ہر رستے كی ہر ركاوٹ كو توڑنے كی بات كرتے ہیں خواہ وہ كوئی پہاڑ ہی كیوں نہ ہو
                      اچھا جناب میں*اپنی ناسمجھی کے لیے معذرت خواہ ہوں

                      میرے خیال میں مولوی کی جان چھوڑتے ہیں پھر کبھی اس حوالے سے کوئی ٹاپک آیا تو وہاں بات کریں گے






                      Comment


                      • #12
                        Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

                        جناب ہم نے كب مولوی كو پكڑا ہے وہ تو آپ نے اس كی آستین كا سرا پكڑا تو ہم نے بھی كالر كو تھوڑا جھٹكا دیا
                        مٹی كی محبت میں هم آشفته سروں نے--------وه قرض بھی اتارے هیں جو واجب هی نهیں تھے

                        Comment


                        • #13
                          Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

                          ha ha ha
                          very well said
                          per
                          mene ye kab kaha k aap ne pakra hai





                          Comment


                          • #14
                            Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

                            اس بچے اور ایسے بہت سے بچوں کے لیے میں کیا کہوں


                            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                            Comment


                            • #15
                              Re: Natto Attack on Pakistani Check post !!

                              صرف یہی کہ
                              مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
                              وہ قرض بھی اتارے ہیں جو واجب نہیں*تھے





                              Comment

                              Working...
                              X