ہیلی کاپٹر حادثہ، اکتیس امریکیوں سمیت اڑتیس ہلاک
افغانستان کے مشرقی علاقے میں اتحادی افواج کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے اکتیس امریکی اور سات افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی رات صوبہ میدان وردک کے ضلع سعید آباد میں اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر طالبان کے خلاف آپریشن کے بعد واپس اڈے کی جانب آ رہا تھا۔
افغان صدر حامد کرزئی کے دفتر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرنے والے امریکی فوجیوں کا تعلق خصوصی دستوں سے تھا۔افغان صدر نے اس حادثے میں امریکی اور افغان فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کیا ہے۔
افغانستان میں تعینات ایساف افواج نے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تصدیق کی ہے تاہم اس حادثے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ ہیلی کاپٹر کیسے گرا تاہم طالبان کا دعوٰی ہے کہ انہوں نے اسے مار گرایا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے امریکی چنوک ہیلی کاپٹر کو سعید آباد ضلع میں وادی تنگی کے علاقے میں مار گرایا ہے۔ انہوں نے دعوٰی کیا مرنے والے تمام اڑتیس فوجی امریکی تھے۔
یہ سنہ 2001 میں افغانستان میں اتحادی فوج کی کارروائی کے آغاز کے بعد سے ایک حادثے میں امریکی فوج کو پہنچے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔اس سے قبل اکتوبر 2009 میں بھی مشرقی افغانستان میں ہی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں سات امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
صوبہ میدان وردک کابل کے قریب واقع ہے اور کہا جاتا ہے کہ صوبہ میدان وردک میں حالات خراب ہوں تو اسکے اثرات کابل پر بھی پڑتے ہیں۔
ان کے مطابق اس علاقے میں طالبان کے ساتھ ساتھ گلبدین حکمت یار کی سربراہی میں حزب اسلامی کے جنگجو بھی موجود ہیں اور تین مہینے پہلے اسی صوبے میں گلبدین حکمت یار کا بھتیجا بھی نیٹو کی بمباری میں مارا گیا تھا۔

Comment