پاک بھارت مذاکرات: سفر اور تجارت کو آسان بنانے کا فیصلہ


مذاکرات کے بعد جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق جوہری اور روایتی ہتھیاروں پر اعتماد کو فروغ دینے والے اقدامات کے سلسلے میں ماہرین کے گروپوں کی الگ الگ اجلاس ستمبر میں ہوں گے۔
بات چیت کا سلسلہ سیکریٹریوں کی سطح پر جاری رہے گا اور دونوں وزرائے خارجہ آئندہ برس کے پہلے نصف میں اسلام آباد میں دوبارہ ملاقات کرکے پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
اعلامیہ کےمطابق دونوں ملکوں نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہچنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔