Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

دلائی لامہ، اوباما ملاقات پر چین ناراض

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • دلائی لامہ، اوباما ملاقات پر چین ناراض

    دلائی لامہ، اوباما ملاقات پر چین ناراض




    امریکی صدر براک اوباما نےچین کی تنقید کے باوجود تبت کے روحانی پیشواء دلائی لامہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر براک اوباما کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دلائی لامہ سے ملاقات منسوخ کر دیں ورنہ چین امریکہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر اوباما کی دلائی لامہ سے ملاقات کا مقصد امریکی صدر کی تبت کی مخصوص مذہبی، تقافتی اور لسانی شناخت کی حمایت کرنا تھا۔ صدر اوباما گزشتہ برس بھی دلائی لامہ سے ملاقات کر چکے ہیں۔

    دلائی لامہ کے ترجمان نے کہا کہ تیس منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات اوول آفس کی بجائے میپ روم میں ہوئی۔ اوول آفس بیرونی ملکوں کے سربراہان کی امریکی صدر سے ملاقات کے لیے مخصوص ہے۔

    دلائی لامہ اور صدر اوباما کو امن کے لیے نوبیل انعام سے نوازا جاچکا ہے۔
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں
Working...
X