اپنے آپ کو کوسنا چھوڑئیے اور پاکستانی بن کر اٹھ کھڑے ہوجائیے
اسلام و علیکم پیغام ساتھیوں ایک نئ سوچ
پاکستان کو اور پاکستانی قوم کوسنابدقسمتی سے ایک فیشن بن چکا ہے ۔ امریکہ بہادر تو کوسا گا ہی ہم اس کا دیا جو کھاتے ہیں لیکن ہر ایرا غیرا ہمیں کوسنے دینے کو ہر دم چوکس اور تیار ہوتا ہے۔ جب کہ ہم حقیقت میں بلامبالغہ ایک عظیم قوم ہیں حیرت انگیز خداداد صلاحیتوںسے مالامال توانا جذبوں اور اپنے مقاصد کےلیے آگ تک میںکود جانے کا حوصلہ رکھنے والی قوم ۔ اصل میں ہمیں کرپٹ کرنے کے لیے تین بنیادی شعبہ جات کو اغیار نے منتخب کیا ہے ۔ اول ابلاغ ، دوم تعلیم و تربیت اور سوم سیاسی تاریخ انسانی پر نظر ڈٓلیے تو قوموں کو اٹھانے کے لیے ان تک سچ پنچانا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ انہیں شک اور اوہام کی تاریک دلدل سے نکالا جاسکے ۔ اس کے بعد تعلیم و تربیت کے ذریعے ان کے کردار کو تعمیر کیا جاتا ہے ۔ جبکہ تیسرا کام یہ ہوتا ہے کہ ان کے اجتماعی معاملات ان لوگوٓں کے سپرد کیے جاتے ہیں جو ان ہی میں سے ہوں اور ان کا درد رکھتے ہیں نیز اپنے کردا یمں بے حد دیانتدار اور بے لوث ہوں ۔ ہمارے ساتھ اگر کوئی مسئلہ یا مسائل یہں تو انہیں تین شعبوں کو نو آبادیاتی سوچ کے ہاتھوں مسلسل یرغمان رہنے کے باعث ہیں ۔ لیکن اب ابلاغ کے نسبتاً آاد ہوجانے کے بعد امید ہے کہ حالات بہتر ہوتے چلے جائیں گے ۔ ۔
اے مرد مجاہد جاگ ذرا
اے مرد مجاہد جاگ ذرا