Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ایصال ثواب

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ایصال ثواب

    اسلام علیکم
    اس تھریڈ کی ضرورت کیوں پیش آئی اس کے لیے آپ سب نیچے لکھے گے پوسٹس سے اندازہ کر لی جیئے گا۔ یہ پوسٹس با نیاز جی کے تھریڈ قرآن ہدایت کا سر چشمہ میں کی گئی ہیں۔

    سب سے پہلی پوسٹ جو میں نے کی یہ ہے۔۔۔۔

    apki tehreerein bhot pur asar hein... lekin mjhy dili afsos hy yhan koi b apki terhreeron ko samjhny wala nai... mein sabko dekh re k yhan kia ho ra hy.. apki har tehreer aik pur fikar tehreer hy lekin afsos sad afsos.... is tehreer ki vusat say mein aik bat kehna chahon ge... umeed hy ap khanda peshani sy sunen gy... GUP SHUP mein meray Husband k liya Khatam-e-Quran sy aik thread lagaya gea... mein us thread ko kae bar open kra lekin apna reply na likha mein har bar yeh sochti rahi k Quran ko tu zinda logon ki hedayat k liya banaya gea hy pher yeh aik fout shuda insan k liya q parha gea?? jab ham yeh jantay hein k kisi insan ka koi amal Qeyamat k din kisi dosray insan ko na nafa day sakta hy na nuqsan.. tu pher QURAN-E-PAK jaise Azeem Kitab ko ham kaise khud parh k kisi dosray ko bakhas sakty hein??? sawal tu bhot hein demag pher meny socha k apka yeh thread QURAN HEDAYAT KA SAR CHASMA wahan post kar don pher khayal aya k aisa kia tu yhan mojood log ya tu mjko Wahabi ya Ahmadi bana dein gy so mein chup rahi... aj mein apsy yeh request karon ge k apki alge tehreer is topic py honi chahiya... takay logon ko pata chalay k Quran sy hat k kuch nai... jaise k apk is thread ki last line hy... FIRKA BANDI KARNAY WALON KA KOI TALUQ QURAN SAY NAI REHTA QK FIRKA BANTA HE JAB HAY K QURAN KO CHOR DEA JAE.. lekin han mein yeh bat b manti hon k Musalmano mein firqa bandi hona he the qk yeh NABI S.A.W ka irshad hy k mere Umat mein 73 firkay hon gy.. 72 nari or 1 naji.. or aj kal sab isi dhor mein lagay hein qabron ko pojtay hein murdon sy duain mangty hein or janat mein janay k talab gar hein...

    میری اس پوسٹ کا جواب مجھے مسٹر جمیل نے کچھ یوں دیا۔۔۔

    may zaida kuch nahi kahoon gan magar jis tarah app nay yahan bay-rahmi say react kiya hay sawab milta hay ya nahi qata nazar insaniat kay natay app ko dosroon ki feelings/jazbat/neet aur mohhabbat kay mon pay tamacha nahi marna chyii tha ye buhat buhat galat kiya ajj kay bad har koi so bar sochy ga bhala karna chyii ya nahii sab ka waqt qemti hota hay jo app kay husband ko diya gya...jab la-ilaha ka kalma parha jata hay tu arsh-mula say tareef hoti a rub-e-zoljalal ka nam dunya may koi lay raha hay...quran tu Allah kay alfaz hain jo namaz,huj, hata ..raat aytul-kursi ki sorat may hifazat karty hain...anyways buhat buhat afsos wali bat hui...

    پھر میری پوسٹ پر سرفراز قمر نے بھی رپلائی کیا وہ بھی ملاحظہ کیجیے۔۔۔

    jamil akhtar nay mjay pm kar kay aap kay iss rply kii tarff tawaja dillai,,main kisi b kissam ki maslakii behass naa to krta hoo aor naa krnaa chahtaa hoo..

    But itna kahoo ga,koi b Maslak,chahhay wo Barelvi ho,Deo Bandii or Ahle Hadees etc,,sab Aisall e sawab ko manttay hain,ap baghair kisi tehqeeq kay kaisay keh saktii hain keh Marnnay waloo ko Aisal e sawab nai pohanchtaa..aor Ahmadioun say ap ki Murrad Qadiani hain to wo Khatm e Naboowat pat yakeen naa rakhnay kii waja say Daira e Islam say kharij hain,un kay hawalay say koi baat karna hi ghallat hoo gaa.

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہ مسلہ صرف دو لوگوں کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا ہے۔۔۔ میں یہ تو نہیں کہتی کہ میری بات سے یہ سب ختم ہو جائے گا لیکن با حیثیت مسلمان میرا فرض ہے سو میں نے اپنے جواب کے دلائل قرآن پاک سے دوں گی۔

    ایصال ثواب کی حقیقت

    کسی بھی فوت شدہ انسان یعنی میت کے ایصال ثواب کے لیے قرآن مجید پڑھ کر بخشانہ،فاتحہ خوانی کرنا،تیجہ، چالیسواں، برسی یا اسی طرح کی اور رسومات جو آج کے مسلمانوں میں رائج ہو چکی ہیں کسی طرح بھی درست نہیں ہیں۔۔ کیوں کہ ان کا کتاب اللہ یعنی قرآن پاک میں کہیں کوئی حکم موجود نہیں اور نہ ہی یہ طریق سُنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہوتا ہے۔۔۔ ہاں پر اس عقیدہ کو ماننے سے قرآنی آیات اور حدیث کا انکار ہوتا ہے۔۔۔ اور یہی معاملہ زندوں کے ساتھ بھی ہے کسی بھی انسان کا کوئی اچھا یا بُرا عمل کسی دوسرےانسان کو مُنتقل نہیں ہو سکتا۔۔۔ آئیں دیکھتے ہیں قرآن اس سلسلے میں کیا بیان فرماتا ہے۔۔۔

    اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان کی بدولت اُن کی پیروی کی ان کے ساتھ ہم ان کی اولاد کو بھی ملا دیں گے جبکہ ان کے عمل میں سے انہیں کچھ بھی کم نہ دیں گے ۔ ہر شخص اپنے کمائے ہوئے کا رہین ہے۔
    (سورت طور)۔۔۔

    جو بھی نیک اعمال بجالائے تو اپنے ہی نفس کی خاطر ایسا کرتا ہے اور جو کوئی برائی کرے تو اُسی کے خلاف کرتا ہے اور تیرا ربّ بے چارے بندوں پر ذرّہ بھر بھی ظلم کرنے والا نہیں۔
    (سورت حم السجدہ)۔۔

    اور یہ کہ انسان کے لئے اُس کے سوا کچھ نہیں جو اُس نے کوشش کی ہو۔

    (سورت النجم)
    ۔

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ۔۔۔۔
    جب آدمی مر جاتا ہے تو اس کا نامہ اعمال بند ہو جاتا ہے لیکن سوائے تین قسم کے عمال کے
    ۱۔ صدقہ جاریہ
    ۲۔ وہ علم جس سے فائدہ پہنچے
    ۳۔ نیک اولاد جو اُس کے لیے دعا کرے
    (صیح مسلم)۔

    یہ تو صرف وہ آیات ہیں جو اس وقت میرے دماغ میں ہیں تو سوچیں قرآن میں کہاں کہاں ان باتوں کی انسان کو توجہ دلائی گئی ہو گی۔۔۔

    اب میں مسٹر جمیل سے یہ پوچھنا چاہوں گے کہ کیا میں صرف انسانیت کی خاطر خدا کے حکم سے منہ پھیر لوں؟ صرف اس لیے کہ جن لوگوں نے ختم قرآن میں حصہ لیا ان کے جذبات مجروح نہ ہوں میں اسلام کی اصل تعلیمات کو چھوڑ کر لوگوں کے بنائے ہوئے اصولوں پر چل نکلوں؟؟ اگر آپ اب بھی یہی کہتے ہیں تو پھر مجھے انسانیت کی خاطر اس دوست کے ساتھ جا کر اس کے پیر فقیر کی قبر پر ماتھا بھی ٹیکنا چاہیے (نعوذ بااللہ)۔ انسانیت کا درس ہمیں اسلام نے دیا ہے اسلام خدا کا پسندیدہ دین ہے جس کو اس نے ہم مسلمانوں کے لیے پسند کیا کیونکہ یہ ایک ایسا دین ہے جس میں انسانی گروہ،جنوں کے اور باقی کی تمام مخلوقات بھی اگر اپنی تمام عقل استعمال کر لیں تو اس کے ایک قول میں بھی تضاد نہیں ڈھونڈ سکتیں۔

    سر فراز قمر جی میں نے اپنی بات کے دلائل دے دیے ہیں۔

    جہاں تک احمدیوں کا تعلق ہے تو میں چاہتے ہوئے بھی یہاں کچھ نہیں بولوں گی۔۔

    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

  • #2
    Re: ایصال ثواب

    Mehrish please leave it...app kay liyi may tu na 3 may na 13 may but i hope ye sab app kay chanay walay pyar karnay walay hain ...pyar kijyi in sab say ye app say waqyi buhat pyar karty hain mera kya hay mujhy app khyin chala jata hoon yahan say?
    sach may app ki jaga may hota tu koi hindu bhi poja karata ye tu muslim hain quran parha tha.. tu thanks ada karta..amitabh bachan kitna katar hindu hay jab coole may us ko table laga tha tu..muslims nay khana kaba may dua ki us hindu nay muslim ka thanks ada kiya may ye nahi kahta ...thanks hi khy bus app ye molvi ban na chor dain sab nay apnay amal ka hisab dena hay
    Allah pak nay qayamat walay din haqoq Allah tu maf kardain hain hoqoq-ul-ibad nahin bandon kay haqoq us waqt maf hongin jis ka dil tora wo maf karay...quran ka subject bhi insaniat hay

    paida kiya insan ko insaniat kay liyi wa garna ibadat kay liyi firshty kya kum thy
    Last edited by Jamil Akhter; 24 June 2011, 18:56.
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment

    • #3
      Re: ایصال ثواب

      Originally posted by *pIoUs FaIrY* View Post
      اسلام علیکم
      اس تھریڈ کی ضرورت کیوں پیش آئی اس کے لیے آپ سب نیچے لکھے گے پوسٹس سے اندازہ کر لی جیئے گا۔ یہ پوسٹس با نیاز جی کے تھریڈ قرآن ہدایت کا سر چشمہ میں کی گئی ہیں۔

      سب سے پہلی پوسٹ جو میں نے کی یہ ہے۔۔۔۔

      نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ۔۔۔۔
      جب آدمی مر جاتا ہے تو اس کا نامہ اعمال بند ہو جاتا ہے لیکن سوائے تین قسم کے عمال کے
      ۱۔ صدقہ جاریہ
      ۲۔ وہ علم جس سے فائدہ پہنچے
      ۳۔ نیک اولاد جو اُس کے لیے دعا کرے
      (صیح مسلم)۔

      یہ تو صرف وہ آیات ہیں جو اس وقت میرے دماغ میں ہیں تو سوچیں قرآن میں کہاں کہاں ان باتوں کی انسان کو توجہ دلائی گئی ہو گی۔۔۔

      سر فراز قمر جی میں نے اپنی بات کے دلائل دے دیے ہیں۔

      جہاں تک احمدیوں کا تعلق ہے تو میں چاہتے ہوئے بھی یہاں کچھ نہیں بولوں گی۔۔

      اسلام علیکم !
      آپ نے جو تین آیات پیش فرمائیں ان میں سے پہلی آیت یعنی

      وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ اتَّبَعَتْہُمْ ذُرِّیَّتُہُمۡ بِاِیۡمَانٍ اَلْحَقْنَا بِہِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰہُمۡ مِّنْ عَمَلِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ کُلُّ امْرِیًٔۢ بِمَا کَسَبَ رَہِیۡنٌ ﴿۲۱﴾

      اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی اور ان کے عمل میں انہیں کچھ کمی نہ دی سب آدمی اپنے کئے میں گرفتار ہیں ۔

      اس میں ایصال ثواب کا کہیں بھی انکار نہیں ہے بلکہ یہاں پر نیک لوگون کی اولاد کی ایمان میں اپنے والدین کی اتباع پر انھے یعنی والدین اور اولاد دونوں کو خوشخبری سنائی جارہی ہے کہ اے ایمان والوں کی وہ اولاد کہ جس نے ایمان لانے میں اپنے والدین کی پیروی کی ہوگئی مگر اعمال انکے اپنے والدین کہ برابر نہ ہونگے تو تب بھی اللہ پاک محض اپنے فضل سے انکو جنت میں انکے والدین کہ درجہ میں پہنچا دے گا بغیر والدین کہ اعمال میں کسی بھی شئے کی کمی کرنے کے جبکہ دوسری اور تیسری آیت میں اللہ کا نظام عدل کا بیان ہے یعنی وہ ایسا عادل ہے کہ جس جان نے جو کام نہ کیا ہوگا اس جان کو اس پر کوئی پوچھ پڑتال ہوگی بلکہ جو ضرر لوگںن نے کیئے ہونگے فقط انہی پر لوگوں کا حساب لیا جائے گا اور ایک جان ضرر کہ مقابلہ میں دوسری جان کی زمہ دار ہرگز نہ ہوگی ۔یعنی پہلی آیت میں اللہ کا فضل بیان ہوا کہ وہ چاہے تو اپنے فضل سے کم اعمال والوں کو زیادہ اعمال والوں کہ درجہ میں پہنچا دے اس نسبت سے کہ وہ انکی اولادیں ہوں جبکہ دوسری دونوں آیات میں نظام عدل کی بات ہے جو جو بھی گناہ کرئے گا وہ اپنے گناہ کا خود زمہ دار ہوگا کسی اور جان پر اسکے گناہ کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اسی چیز کو اللہ پاک نے قرآن پاک میں ایک اور جکہ اس طرح کیا ہے کہ اس دن کوئی جان کسی دوسری جان بوجھ نہیں اٹھائے گی۔ لیکن جہاں تک بات ہے اعمال حسنہ کی کہ جس میں تمام نیکیاں آجاتی ہیں بالخصوص نفلی عبادات چاہے نماز ہو روزہ ہو یا حج و عمرہ یا تلاوت قرآن پوری امت کا اس پر اجماع ہے کہ ان سب کا ثواب میت کو پہنچتا ہے اور صدیوں سے امت پہنچاتی چلی آرہی ہے آپ نے جو حدیث کوڈ کی اس میں اولاد کی اپنے والدین کے دعا بھی اسی ضمرے میں آتی ہے اولاد کا دعاکرنا اولاد کا اپنا ذاتی فعل ہے لہذا جب اولاد کی دعا سے والدین کو فائدہ ہوسکتا ہے اور وہ آپکی اوپر پیش کی گئی آیات کہ خلاف نہیں تو قرآن پڑھ کر عامۃ المسلیمین کا عمل دوسرے مسلمانوں کے لیے فائدہ مند کیوں نہیں ہوسکتا ۔۔۔مزید تفصیل کہ لیے درج زیل مضمون کا مطالعہ کیجیئے اور اگر مطالعہ کہ بعد بھی کوئی سوال ذہن میں آئے تو ضرور پوچھیئے بندہ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت حاضر ہوگا۔ والسلام
      ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

      Comment

      • #4
        Re: ایصال ثواب

        ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

        Comment

        • #5
          Re: ایصال ثواب

          Asalam o alaikom.....

          Mj jaisa dunia darr bandaa mukhtaliff kitabooo main sarr khapataa raha aorr aabid bhai nay jawab post b kar dia,v v good aabi bhai,aap ki tarah tafseell say main jawab naa dayy pataa....

          Meray khial main aabi bhai ki post kay badd kisi b kisam kay shakk o shubaa ki gunjaish naiii rehtiii,,,
          "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

          Comment

          • #6
            Re: ایصال ثواب

            @pious Fairy....

            Mehrish Ibrahim Sahiba aap kay sawaloo aorr dalaill kay jawabat aabi bhai nai day hii diey hain,,,

            but

            aap ki soch aor khasoosan last lines nay bht kuch sochnay par majboor kar dia,.......

            Any way Allah Tallaa aap ko Sirat e Mustaqeemm par chalnay ki Tofeeqq Aataaa farmaiey.

            Aameenn
            "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

            Comment

            • #7
              Re: ایصال ثواب

              اسلامُ علیکم
              جو باتیں مہرش بہنا نے پہلے والے تھریڈ میں کی تھیں اُسی وقت میرا دل چاہا کہ اُن کی اصلاح کے لئے کچھ تحریر کروں لیکن جن حوالوں اور روایات کا استعمال "آبی بھائی"نے کیا ہے اُن کی غیر موجودگی کی بنا پر میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ جب مجھ سے دلیل مانگی جائے تو میں تھریڈ میں آنا ہی چھوڑ دوں
              آبی بھائی اس تفصیلی تحریر کے لئے بہت بہت شکریہ
              اللہ جی آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائیں
              اور ایصال ثواب کے لئے قرآن و دعا سے منہ موڑنے والوں کو انا پرستی اور میں نہ مانوں کے فعل سے بپیچھے ہٹنے کی توفیق دیں آمین
              :star1:

              Comment

              • #8
                Re: ایصال ثواب

                Originally posted by Jamil Akhter View Post
                Mehrish please leave it...app kay liyi may tu na 3 may na 13 may but i hope ye sab app kay chanay walay pyar karnay walay hain ...pyar kijyi in sab say ye app say waqyi buhat pyar karty hain mera kya hay mujhy app khyin chala jata hoon yahan say?
                sach may app ki jaga may hota tu koi hindu bhi poja karata ye tu muslim hain quran parha tha.. tu thanks ada karta..amitabh bachan kitna katar hindu hay jab coole may us ko table laga tha tu..muslims nay khana kaba may dua ki us hindu nay muslim ka thanks ada kiya may ye nahi kahta ...thanks hi khy bus app ye molvi ban na chor dain sab nay apnay amal ka hisab dena hay
                Allah pak nay qayamat walay din haqoq Allah tu maf kardain hain hoqoq-ul-ibad nahin bandon kay haqoq us waqt maf hongin jis ka dil tora wo maf karay...quran ka subject bhi insaniat hay

                paida kiya insan ko insaniat kay liyi wa garna ibadat kay liyi firshty kya kum thy
                اسلامُ علیکم ورحمتہ اللہ
                متحرم جمیل بھائی اپنے عقائد سے وابستگی اور ان پر کاربند رہنا بہت اچھی بات ہے لیکن اگر دوسرے فرد کو قائل کرنا ہوتو اس طرح کے دلائل کی ضرورت ہوتی ہے جیسے "آبی بھائی"نے دیئے
                میری آپ سے جب بھی کسی موزوع پر بات ہوئی ہے تو میں نے آپ کی توجہ اسی جانب دلائی ہے کہ صرف میرا یا آپ کا پنے عقائد پر قائم رہنا اور بات ہے اور دوسروں کے سامنے ان عقائد کی حقیقت بیان کرنا کچھ اور بات ہے
                اُمید ہے کہ آپ میرے "پی ایمز"میں موجود ان باتوں کی افادیت اب بہتر طور پر سمجھ گئے ہونگے
                اللہ جی ہمیںایسا مسلمان بنا دیں جو اُس کو پسند ائے آمین
                :star1:

                Comment

                • #9
                  Re: ایصال ثواب

                  Originally posted by aabi2cool View Post

                  اسلام علیکم !
                  آپ نے جو تین آیات پیش فرمائیں ان میں سے پہلی آیت یعنی

                  وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ اتَّبَعَتْہُمْ ذُرِّیَّتُہُمۡ بِاِیۡمَانٍ اَلْحَقْنَا بِہِمْ ذُرِّیَّتَہُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰہُمۡ مِّنْ عَمَلِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ کُلُّ امْرِیًٔۢ بِمَا کَسَبَ رَہِیۡنٌ ﴿۲۱﴾

                  اور جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی ہم نے ان کی اولاد ان سے ملادی اور ان کے عمل میں انہیں کچھ کمی نہ دی سب آدمی اپنے کئے میں گرفتار ہیں ۔

                  اس میں ایصال ثواب کا کہیں بھی انکار نہیں ہے بلکہ یہاں پر نیک لوگون کی اولاد کی ایمان میں اپنے والدین کی اتباع پر انھے یعنی والدین اور اولاد دونوں کو خوشخبری سنائی جارہی ہے کہ اے ایمان والوں کی وہ اولاد کہ جس نے ایمان لانے میں اپنے والدین کی پیروی کی ہوگئی مگر اعمال انکے اپنے والدین کہ برابر نہ ہونگے تو تب بھی اللہ پاک محض اپنے فضل سے انکو جنت میں انکے والدین کہ درجہ میں پہنچا دے گا بغیر والدین کہ اعمال میں کسی بھی شئے کی کمی کرنے کے جبکہ دوسری اور تیسری آیت میں اللہ کا نظام عدل کا بیان ہے یعنی وہ ایسا عادل ہے کہ جس جان نے جو کام نہ کیا ہوگا اس جان کو اس پر کوئی پوچھ پڑتال ہوگی بلکہ جو ضرر لوگںن نے کیئے ہونگے فقط انہی پر لوگوں کا حساب لیا جائے گا اور ایک جان ضرر کہ مقابلہ میں دوسری جان کی زمہ دار ہرگز نہ ہوگی ۔یعنی پہلی آیت میں اللہ کا فضل بیان ہوا کہ وہ چاہے تو اپنے فضل سے کم اعمال والوں کو زیادہ اعمال والوں کہ درجہ میں پہنچا دے اس نسبت سے کہ وہ انکی اولادیں ہوں جبکہ دوسری دونوں آیات میں نظام عدل کی بات ہے جو جو بھی گناہ کرئے گا وہ اپنے گناہ کا خود زمہ دار ہوگا کسی اور جان پر اسکے گناہ کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اسی چیز کو اللہ پاک نے قرآن پاک میں ایک اور جکہ اس طرح کیا ہے کہ اس دن کوئی جان کسی دوسری جان بوجھ نہیں اٹھائے گی۔ لیکن جہاں تک بات ہے اعمال حسنہ کی کہ جس میں تمام نیکیاں آجاتی ہیں بالخصوص نفلی عبادات چاہے نماز ہو روزہ ہو یا حج و عمرہ یا تلاوت قرآن پوری امت کا اس پر اجماع ہے کہ ان سب کا ثواب میت کو پہنچتا ہے اور صدیوں سے امت پہنچاتی چلی آرہی ہے آپ نے جو حدیث کوڈ کی اس میں اولاد کی اپنے والدین کے دعا بھی اسی ضمرے میں آتی ہے اولاد کا دعاکرنا اولاد کا اپنا ذاتی فعل ہے لہذا جب اولاد کی دعا سے والدین کو فائدہ ہوسکتا ہے اور وہ آپکی اوپر پیش کی گئی آیات کہ خلاف نہیں تو قرآن پڑھ کر عامۃ المسلیمین کا عمل دوسرے مسلمانوں کے لیے فائدہ مند کیوں نہیں ہوسکتا ۔۔۔مزید تفصیل کہ لیے درج زیل مضمون کا مطالعہ کیجیئے اور اگر مطالعہ کہ بعد بھی کوئی سوال ذہن میں آئے تو ضرور پوچھیئے بندہ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت حاضر ہوگا۔ والسلام

                  آپ کی بات سے متفق ہوں کہ پہلی آیت میں ایصال ثواب کی تر دید نہیں۔۔۔ لیکن آپ پھر خود ہی اپنی بات کی وضاحت کر رہے ہیں کہ ہر انسان اپنے ہی عمل کا جواب دہ ہے۔۔۔

                  اور جہاں تک کا دعا کا تعلق ہے تو وہ آنحضرت صلہ اللہ علیہ وسلم کی کئی احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ دُعا مغفرت کرو کسی بھی فوت شدہ انسان کے لیے۔۔ تو اس سے روح گردانی تو بلکل کی ہی نہیں جا سکتی۔۔۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ قرآن پاک کو پڑھو اور کہو کہ میں نے اس کو فلاں انسان کو بخشش دیا۔۔ اور دلیل یہ کہ جب دعا مغفرت کی جا سکتی ہے تو قرآن کیوں نہیں۔۔۔ بات تو سیدھی ہے آپکو دعا مغفرت تو مل جائے گی لیکن آپ قرآن کو بخششانے کو کہاں سے پروف کریں۔۔

                  آپ نے لکھا دعا عبادت ہے۔۔۔
                  مطلب ہے کہ ہر عبادت دعا ہے۔۔۔ٹھیک
                  قرآن پاک پڑھنا ایک عبادت اور یہ عبادت ایک دعا اس طرح ہم اس کو مردے کو بخشش دیں۔۔
                  نماز ایک عبادت اور یہ عبادت ایک دعا تو پھر اپنی نمازیں مردوں کو نخششنا کیا ہے؟
                  آپ کی تحریر میں دعا پر زور ہے اور میں دعا کی انکاری نہیں قرآن پاک اور احادیث میں مسمانوں کو دعا کی ترغیب دی گئی ہے۔۔۔

                  جہاں تک روزوں اور حج کا تعلق ہے تو وہ قرآن اور سُنت سے ثابت ہوتے ہیں۔۔۔

                  میں نے آپکی تحریر کو سمجھ کر یہ سب لکا ہے لیکن میری عقل اس بات کو ماننے سے انکار کرتی ہے کہ آپ نے جو حوالہ جات لکھے ہیں ان سے کسی مردے کو قرآن بخششانہ ثابت ہوتا ہو۔۔۔

                  میں پھر اپنی بات واضح کروں گی کہ قرآن میں دعا سیکھائی گئی ہیں دعا مانگنا اور اپنے فعل بخششانہ دو الگ الگ امر ہیں۔۔۔

                  آپ کی مزید رہنمائی کی منتظر ہوں۔۔۔
                  میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                  Comment

                  • #10
                    Re: ایصال ثواب

                    Originally posted by S.A.Z View Post
                    اسلامُ علیکم
                    جو باتیں مہرش بہنا نے پہلے والے تھریڈ میں کی تھیں اُسی وقت میرا دل چاہا کہ اُن کی اصلاح کے لئے کچھ تحریر کروں لیکن جن حوالوں اور روایات کا استعمال "آبی بھائی"نے کیا ہے اُن کی غیر موجودگی کی بنا پر میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ جب مجھ سے دلیل مانگی جائے تو میں تھریڈ میں آنا ہی چھوڑ دوں
                    آبی بھائی اس تفصیلی تحریر کے لئے بہت بہت شکریہ
                    اللہ جی آپ کے علم میں مزید اضافہ فرمائیں
                    اور ایصال ثواب کے لئے قرآن و دعا سے منہ موڑنے والوں کو انا پرستی اور میں نہ مانوں کے فعل سے بپیچھے ہٹنے کی توفیق دیں آمین
                    وعلیکم اسلام

                    ساز جی میں نہ تو قرآن سے میں موڑنے والی ہوں نہ ہی دعا سے۔۔۔ میں صرف قرآن کو ایصال ثواب کی صورت میں مردوں کو بخششانے سے منہ موڑتی ہوں۔۔۔
                    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                    Comment

                    • #11
                      Re: ایصال ثواب

                      Originally posted by sarfraz_qamar View Post
                      @pious Fairy....

                      Mehrish Ibrahim Sahiba aap kay sawaloo aorr dalaill kay jawabat aabi bhai nai day hii diey hain,,,

                      but

                      aap ki soch aor khasoosan last lines nay bht kuch sochnay par majboor kar dia,.......

                      Any way Allah Tallaa aap ko Sirat e Mustaqeemm par chalnay ki Tofeeqq Aataaa farmaiey.

                      Aameenn
                      میرا آخری جملہ میرے لیے اہمیت نہیں رکھتا ہاں اس جملے کہ اوہر لکھا اہمیت رکھتا ہے۔۔۔ سو آپ بھی اصل کی طرف ہی سوچیں
                      میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                      Comment

                      • #12
                        Re: ایصال ثواب

                        :) little knowledge is always dangerous

                        jazak ALLAH aabi bhai :rose
                        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                        Comment

                        • #13
                          Re: ایصال ثواب

                          Originally posted by *pIoUs FaIrY* View Post

                          میرا آخری جملہ میرے لیے اہمیت نہیں رکھتا ہاں اس جملے کہ اوہر لکھا اہمیت رکھتا ہے۔۔۔ سو آپ بھی اصل کی طرف ہی سوچیں
                          asall kii taraff say aabbi bhai nay jo kuch likhaa uss par meraa zehan hunderd percent satisfied hai,ikhtalaf e raiey ap ka haq hai,aoor jahan takk Qurann Shareef kay bakhshannay ka tallaq hai too iss par b aabii bhai aap ko tafseellan jawab dain gay.....

                          Yeh Fiqaa aoor islam kaa mamlaa hai aor main nai chahtaa mj say likhtay hoey kuch mistake ho jaiey....

                          Hamesha khush rahain...
                          "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

                          Comment

                          • #14
                            Re: ایصال ثواب

                            آپ کی بات سے متفق ہوں کہ پہلی آیت میں ایصال ثواب کی تر دید نہیں۔۔۔ لیکن آپ پھر خود ہی اپنی بات کی وضاحت کر رہے ہیں کہ ہر انسان اپنے ہی عمل کا جواب دہ ہے۔۔۔

                            اور جہاں تک کا دعا کا تعلق ہے تو وہ آنحضرت صلہ اللہ علیہ وسلم کی کئی احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ دُعا مغفرت کرو کسی بھی فوت شدہ انسان کے لیے۔۔ تو اس سے روح گردانی تو بلکل کی ہی نہیں جا سکتی۔۔۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ قرآن پاک کو پڑھو اور کہو کہ میں نے اس کو فلاں انسان کو بخشش دیا۔۔ اور دلیل یہ کہ جب دعا مغفرت کی جا سکتی ہے تو قرآن کیوں نہیں۔۔۔ بات تو سیدھی ہے آپکو دعا مغفرت تو مل جائے گی لیکن آپ قرآن کو بخششانے کو کہاں سے پروف کریں۔۔

                            آپ نے لکھا دعا عبادت ہے۔۔۔
                            مطلب ہے کہ ہر عبادت دعا ہے۔۔۔ٹھیک
                            قرآن پاک پڑھنا ایک عبادت اور یہ عبادت ایک دعا اس طرح ہم اس کو مردے کو بخشش دیں۔۔
                            نماز ایک عبادت اور یہ عبادت ایک دعا تو پھر اپنی نمازیں مردوں کو نخششنا کیا ہے؟
                            آپ کی تحریر میں دعا پر زور ہے اور میں دعا کی انکاری نہیں قرآن پاک اور احادیث میں مسمانوں کو دعا کی ترغیب دی گئی ہے۔۔۔

                            جہاں تک روزوں اور حج کا تعلق ہے تو وہ قرآن اور سُنت سے ثابت ہوتے ہیں۔۔

                            میں نے آپکی تحریر کو سمجھ کر یہ سب لکا ہے لیکن میری عقل اس بات کو ماننے سے انکار کرتی ہے کہ آپ نے جو حوالہ جات لکھے ہیں ان سے کسی مردے کو قرآن بخششانہ ثابت ہوتا ہو۔۔۔

                            میں پھر اپنی بات واضح کروں گی کہ قرآن میں دعا سیکھائی گئی ہیں دعا مانگنا اور اپنے فعل بخششانہ دو الگ الگ امر ہیں۔۔۔

                            آپ کی مزید رہنمائی کی منتظر ہوں۔۔۔ ۔

                            سلام علیکم ڈئیر سسٹر
                            اصل میں آپ میرے استدلال کو سمجھی نہیں آپ نے ایصال ثواب کی خاظر قرآن خوانی کا انکار کرتے ہوئے جو آیات پیش کیں میں نے اپنی معروضات پیش کرکے ان آیات سے آپکے استدلال پر نقد کیا یعنی آپ کے استدلال کو غلط ثابت کیا خود آپ ہی کہ پیش کردہ دلائل کی رو سے دیکھیئے اور بات کو سمجھیئے اسلام اصول دیتا ہے اور اصول یہ ہے کہ ایک آدمی اپنے نیک عمل کا ثواب دوسرے کو پہنچا سکتا ہے اسے آپ بخشنا کہہ لیں یا کوئی اور نام دیں لیں وغیرہ جب اصول یہ ٹھرا کہ ایک آدمی اپنی کسی بھی نیک عمل کا ثواب دوسروں کو پہنچاسکتا ہے تو پھر ضروری نہیں کہ اس اصول کی جو تفصیل ہو یعنی عملا اس اصول پر خیر القرون میں کیسے عمل ہوا ان سب صورتوں کا فردا فردا قرآن و سنت سے الگ سے ثبوت دیا جائے مثلا ایصال چواب جائز اب چاہے وہ کوئی مالی عبادت کہ بطور کوئی نفلی صدقہ ہو یا پھر بدنی عبادت کی صورت میں نفل نماز یا نفلی روزہ یا تلاوت قرآن ان سب کا ثواب پہنچانا جائز ہوگا اسی طرح چاہے مالی اور بدنی عبادت کہ مجموعہ یعنی نفلی حج و عمرہ اسکا بھی ثواب دوسرے مومنین کو پہنچایا جاسکتا ہے ۔۔آپ نے ایصال ثواب کی مختلف شکلوں کا جو رد بیان کیا اور اسکے رد میں جو آیات آپ نے پیش کیں ان میں سے پہلی آیت اپنے مفھوم میں آپکی پیش کردہ دوسری دونوں آیات کہ مخالف ہے لہذا اگر صرف پہلی آیت اور دوسری دونوں آیات کہ ظاہری مفھوم کو اگر آمنے سامنے رکھا جائے تو ایک طرح سے قرآن میں معاذاللہ تضاد ثابت ہوگا یعنی پہلی آیت میں کہا گیا نیک والدین کی اولاد نے اگر ایمان لانے میں اپنے والدین کی اتباع کی ہوگی مگر ان کے نیک اعمال اپنے والدین کہ برابر نہ ہونگے تو کل قیامت کہ دن اللہ پاک اپنے فضل سے ان اولادوں کو بھی جنت میں والدین کہ درجہ میں پہنچا دے گا بغیر والدین کہ اعمال میں کسی کمی کے ۔ اب اس آیت سے صاف ظاہر ہوا کہ اولاد کہ اعمال تو اس قابل نہ تھے کہ وہ وہی درجہ پاتے جو کہ ان کہ والدین کا تھا مگر چونکہ انھون نے ایمان لانے میں اپنے والدین کی متابعت کی لہذا اللہ پاک نے ماں باپ اور اولاد کہ درمیان جو باہمی رشتہ الفت و محبت و مودت ہوتا ہے اس کا لحاظ کرتے ہوئے محض انکو اپنے والدین کی طرح ایمان والا ہونے کی وجہ سے ہی درجہ میں بڑھا کر انکے والدین کہ برابر کردیا اگرچہ بالذات ان میں اس درجہ کو پانے والے اعمال شامل نہ تھے ۔
                            دوسری دونوں آیات سے جو مفھوم آپ نے اخذ کیا وہ اول تو پہلی آیت سے ٹکراتا ہے یعنی اگر آپ کا اخذ کردہ مفھوم مراد لیا جائے تو سوال یہ پیدا ہوگا کہ جب ہر ہر انسان کہ لیے وہی کچھ ہے کہ جسکی اس نے کوشش کی یعنی جو کمایا تو پھر پہلی آیت میں جو اولاد کو اپنی کمائی سے زیادہ ملا وہ کیوں ملا اصولا تو وہ بھی نہیں ملنا چاہیے اور اصولا انکو جنت میں وہی درجہ ملنا چاہیے کہ جس درجہ کہ مطابق ان کے اعمال تھے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوا سو آپکا قائم کردہ اصول خود آپ ہی کہ پیش کردہ دلائل سے ٹوٹ گیا لیکن پھر سوال یہ پیدا ہوا کہ آیا کیا قرآن کی آیات میں تضاد ہے معاذاللہ ؟؟؟ نہیں نہیں تو پھر کیا کیا جائے ؟؟؟ کیا یہ جائے کہ ہر آیت کہ اس کہ درست مقام اور مفھوم کہ مطابق سمجھا جائے لہذا اس کے لیے میں عرض کرتا ہوں کہ اصول یہ ہے کہ انسان اپنے نیک اعمال کا ثواب تو اپنے پیاروں کو تحفہ کرسکتا ہے مگر اپنی بد اعمالیاں کسی کو نہیں دے سکتا اس مثال کو ایک دنیاوی مثال سے سمجھیئے جیسے مثال کہ طور پر آپ کوئی بہت ہی اچھا سا پیارا سا تحفہ اپنے کسی قریبی دوست یا عزیز کو دیتے ہیں لہزا جب وہ آپ اسے دے چکتے ہیں تو اب وہ تحفہ اس کے قبضہ میں آنے کہ بعد اسکی ملکیت بن گیا لہذا اب آپ جب یہ دعوٰی کریں گے وہ فلاں چیز تو آپ کی ملکیت ہے تو آپکا دوست یا عزیز یہ دلیل دینے میں حق بجانب ہوگا کہ بالکل وہ آپکی تھی مگر آپ نے مجھے تحفہ کردی سو اب میری ملکیت ہے کیونکہ اصول یہ ہے کہ تحائف کا تبادلہ ساری دنیا میں ہوتا ہے اور تحائف کہ اس طرح کہ لین دین کو ساری دنیا میں قانونی حیثیت حاصل ہے مگر اس کہ برعکس اگر آپ اگر کوئی جرم کریں اور اسے اپنے کسی عزیز پر تھوپنے کی کوشش کریں تو یہ دنیا کی کسی بھی عدالت میں قابل قبول نہ ہوگا کیونکہ جرم آپ نے کیا ہے اور آپ اپنا جرم کسی کو تحفہ میں پیش نہیں کرسکتے اگرچہ یہ ساری مثال مسئلہ ایصال ثواب پر پوری طرح منطبق نہیں ہوتی مگر تاہم آپ کو اس سے بہت کچھ سمجھنے میں مدد ملے گی اوپر والی مثال میں تحفہ کو نیک اعمال سمجھیں جبکہ جرم کو اپنی اعمالیاں اور پھر ان دونوں چیزوں کو قرآن کی ان تینوں آیات کہ تناظر میں سمجھیں کہ آپ کے نیک اعمال آپ کے پیاروں کے لیے بخشش کا سامان بن سکتے ہیں مگر آپکی بد اعمالیاں فقط آپ ہی کے لیے وبال جان ہونگی ان سے دوسروں کا یا آپ کے پیاروں کا کچھ نہیں بگڑے گا لہزا پہلی آیت کہ مطابق ایصال ثواب یعنی نیک اعمال کا ثواب اپنے پیاروں کو پہنچانے کو اللہ کہ فضل سے تعبیر کیجیئے کہ اس کا فضل ہے کہ وہ آپ کے نیک اعمال پر آپکو بھی ثواب دیتا ہے اور اگر آپ کوئی نیک عمل کسی دوسرے عزیز کی بخشش کی نیت سے کرتے ہیں تو وہ اسکا ثواب آپ کے عزیز کو بھی پہنچاتا ہے بغیر آپکے ثواب میں کسی کمی کہ اسی طرح دوسری دونوں آیات کو اللہ کا عدل سمجھیئے کہ نیکی کی طرح وہ آپکی برائی کو دوسروں تک پہنچنے نہیں دیتا بلکہ اسے فقط آپ تک محدود رکھتا ہے بالکل اسی طرح سے کہ جیسے ایک نیکی کرنے پر وہ اپنے فضل سے دس دس بیس بیس اور کبھی ہزاروں گناہ ثواب عطا کرتا ہے یہ اس کا فضل ہے مگر ایک گناہ پر گناہ ایک ہی آپکے کھاتے میں لکھا جاتا ہے یہ اسکا عدل ہے ۔۔
                            ۔

                            پھر آپ نے فرمایا کہ جہاں تک دعا کی بات ہے تو آپ اسے مانتی ہیں کہ اس سے مردوں کو فائدہ ہوتا ہے اور آپ اس لیے مانتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہا دعا کی تاکید کی ہے تو میری بہن بات کو سمجھیئے ہم نے دعا کا ذکر اس لیے کیا کہ اوپر جو اصول آپ نقل کرچکی تھیں یعنی قرآن کی آیات سے کہ کسی دوسرے کا عمل کسی دوسرے کے لیے مفید نہیں آپ کے اس اصول کا رد ہوسکے خود قرآن و سنت سے دیکھیئے جب آپ یہ کہتی ہیں کہ قرآن میں آیا کہ " اور یہ کہ انسان کے لئے اُس کے سوا کچھ نہیں جو اُس نے کوشش کی ہو " تو ہم یہاں آپ کو یہ بتلانا چاہ رہے تھے کہ ہمارا دعا کرنا بھی تو ہمارا ہی ایک ذاتی عمل ہے لہذا اگر اسکا وہی مفھوم لیا جائے جو آپ نے سمجھا تو پھر چاہیے کہ ہماری دعا کسی کے لیے بھی فائدہ مند نہ ہو کیونکہ اصول یہ ہے کہ ہر کسی کو اسکے اپنے اپنے اعمال ہی کفایت کریں گے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے اولا وجہ یہ ہے کہ آیت کو آپ نے اس کہ صحیح محل میں نہیں رکھا کیونکہ آیت کا تعلق اللہ پاک کہ اصول عدل سے ہے جبکہ یہ اللہ کا فضل ہے وہ چاہے تو دوسروں کی شفاعت اور نیک اعمال اور دعاوں کہ بدلے ان کے پیاروں کو بخش دے امید کرتا ہوں کہ بات سمجھ میں آگئی ہوگی پھر آپ فرماتی ہیں کہ خاص قرآن کی تلاوت کہ ثواب کہ پہنچنے کا آپ کو ثبوت درکار ہے تو عرض ہے کہ اس باب میں احادیث بکثرت آئی ہیں انہی میں سے چند ایک درج زیل ہیں ۔

                            سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،آپ نے فرمایاکہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: قیامت کے دن پہاڑوں کی مانند آدمی کے ساتھ نیکیاں آئینگی ،تو وہ شخص کہے گا کہ یہ کہاں سے آئی ہیں؟ تو کہا جائے گا تیرے حق میں تیرے لڑکے کے دعاء مغفرت کرنے کی وجہ سے۔
                            ﴿المعجم الاوسط للطبرانی ،من اسمہ احمد ،حدیث نمبر:1965﴾

                            ابوالقاسم سعد بن علی الزنجانی نے اپنی کتاب فوائد میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جوشخص قبرستان میں جائے اور سورہ فاتحہ سورہ قل ہواللہ احد،سورہ الھکم التکاثر پڑھ کراس کا ثواب اہل قبور مسلمان مرد و خواتین کوپہنچائے تو یہ مرحومین قیامت میں اس پڑھنے والے کے لئے اللہ تعالی کے حضور شفاعت کریں گے۔(مرقاۃ المفاتیح ،ج2ص382﴾
                            اسی طرح جامعہ بنوریہ کراچی جو کہ دیوبند مکتبہ فکر کا ایک بڑا مدرسہ ہے انکی مشھور ویب سائٹ پر مندرجہ زیل فتویی درج ہے ۔۔

                            محترم مفتی صاحب !
                            السلام علیکم !
                            میراسوال یہ ہے کہ کسی بھی مردے کو کیاصرف اس کی اولاد ہی ایصالِ ثواب کے لیے قرآن پڑھ سکتے ہیں یاکوئی غیربھی پڑھ سکتاہے۔
                            اگرغیر کے پڑھنے کاثواب مردے کوپہنچتاہےتوحدیث کاحوالہ ضروردیں تاکہ میں کسی کوبتاسکوں۔

                            الجواب:
                            میت کوثواب پہنچانے کے لیے کوئی بھی مسلمان قرآن پڑھ کر بخش سکتاہے اس کاثواب میت تک پہنچتاہے صرف اولاد کی تخصیص نہیں۔
                            حدیث شریف میں ہے :

                            من دخل المقابرفقرأ سورۃ یس خفف اللہ عنھم یومئذ وکان لہ بعدد من فیھا حسنات (اتحاف السادۃ من حدیث أنس10/373)
                            تفسیرروح البیان میں ہے :

                            وروی ایضا من مرعلی المقابرقرأ " قل ھواللہ احد عشرمرات ثم وھب أجرھا للأ مرات أعطی من الأجربعددالأموات۔ رواہ الدارالقطنی، عن أنس بن مالک رضی اللہ عنہ مرفوعاً (9/294،ط،داراحیاء التراث العربی)
                            فقط واللہ اعلم

                            دارالافتاء
                            جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی

                            امید کرتا ہوں یہ مختصر دلائل آپ کے لیے کافی و وافی ہونگے وگرنہ نہ ماننے والوں کے لیے تو دفتر کہ دفتر بے کار ۔۔والسلام
                            ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                            Comment

                            • #15
                              Re: ایصال ثواب

                              Originally posted by *pIoUs FaIrY* View Post

                              وعلیکم اسلام

                              ساز جی میں نہ تو قرآن سے میں موڑنے والی ہوں نہ ہی دعا سے۔۔۔ میں صرف قرآن کو ایصال ثواب کی صورت میں مردوں کو بخششانے سے منہ موڑتی ہوں۔۔۔
                              قابل احترام بہنا
                              آپ کے حوصلے کو داد دینےکو جی چاہ رہا ہے لیکن معافی چاہوں گا کہ ایسا کر نہیں سکتا
                              میں یہاں سعودیہ میں ہوتا ہوں اور یہاں حکومت کی جانب سے یہاں بڑی بولےجانے والی زبانوں میں قرآن اورحدیث سے ثابت شدہ کتابچے تمام مساجد میں مفُت میں دستیاب ہیں (اور یہ تو آپ جانتی ہی ہونگی کہ یہاں حکومت کن عقائد سے تعلق رکھنے والوں کی ہے) انہی کتابچوں میں سے ایک میری نظر سے گزرا تھا جس میں دلائل کے ساتھ اس بات کو مانا گیا تھا کہ "چاروں آئمہ کرام"اس بات پر متفق ہیں کہ قرآن کو پڑھ کر بخشنا جائز ہے اور ایسا عمل پڑھنے والے اور جس کے لئے پڑھا جائے دونوں کے لئے باعث اجر ثواب ہے
                              میں بانیاز کے اُسی تھریڈ میں آپ کے رپلائی پر جواب دینا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ کتابچہ میرےپاس نہیں تھا جس کی بنا پر بغیر دلائل اور حوالوں کے بات کرنا مجھے مناسب نہیں لگا اور میں خاموش رہا
                              اگر میں ایک مرتبہ کو آپ کے نظریات رکھنے والا بھی ہوتا تو "آبی بھائی "کے پیش کئے گئے حوالوں کو جاننے کے بعد بہت سوچ سمجھ کر اور کئی دنوں کی تحقیق کے بعد جواب دینے کا حوصلہ کرتا ۔
                              وللہ العلم الصواب
                              :star1:

                              Comment

                              Working...
                              X