Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پشاور دھماکے: ہلاکتیں پینتیس، شہر سوگوار

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پشاور دھماکے: ہلاکتیں پینتیس، شہر سوگوار

    پشاور دھماکے: ہلاکتیں پینتیس، شہر سوگوار

    دھماکے کی شدت سے نچلی منزلوں پر موجود سامان اڑ کر بجلی کے تاروں میں اٹک گیا

    پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مارکیٹ میں سنیچر کی شب یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پینتیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک سو اٹھارہ افراد زخمی ہیں۔

    پشاور میں پولیس آفسر شفیع اللہ نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاورخان کو بتایا کہ خیبر سپر مارکیٹ میں ہونے والے دو دھماکوں میں اب تک ایک صحافی عابد نوید المعروف اسفندیار خان سمیت پینتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    کلِک پشاور، دھماکوں کے بعد:تصاویر

    ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی تعداد ایک سو اٹھارہ ہے جنہیں پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    جب دھماکہ ہوا تو کان پڑی آواز نہیں سنائی دیتی تھی۔ پھر گرد اور دھویں کا ایک بادل سا چاروں طرف چھا گیا اور پھر میں نے دیکھا کہ لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں اور انسانی اعضا ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں۔

    جمال خان

    اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت آٹھ پولیس اہلکار اور پانچ صحافی بھی شامل ہیں۔

    دھماکے کا نشانہ بننے والا بازار پشاور کے صدر بازار اور قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفاتر سے زیادہ دور نہیں اور وہاں سے صرف چالیس پچاس گز کے فاصلے پر پاکستانی فوج کی ایک رہائشی کالونی بھی واقع ہے۔

    اس مقام پر کچھ عرصہ پہلے ایک قبائلی صافی نصراللہ آفریدی کے گاڑی میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں وہ ہلاک ہوئے تھے۔

    اس سے پہلے پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز اعجاز خان نے بتایا تھا کہ پہلا دھماکہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق نصف شب سے ذرا بعد ہوا۔ پولیس افسر کے مطابق یہ ایک کم شدت کا دھماکہ تھا لیکن اس کے چند منٹ بعد جب پولیس اہلکار، ریسکیو کا عملہ اور صحافی وہاں پہنچ چکے تھے تو ایک زیادہ شدت کا دھماکہ ہوا جس سے کم از کم بتیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔

    زخمی ہونے والوں میں ایک سینئر پولیس افسر سمیت آٹھ پولیس اہلکار شامل ہے

    پولیس اہلکار کے مطابق پہلا دھماکہ بظاہر ایک سلنڈر سے کیا گیا تھا جبکہ دوسرا دھماکہ ایک خود کش حملہ تھا جس میں خود کش بمبار ایک موٹرسائیکل پر سوار ہو کر وہاں پہنچا تھا۔

    بائیس سالہ طالب علم جمال خان دھماکے کے وقت خیبر سپر مارکیٹ سے متصل فلیٹ میں موجود تھے اورجب وہ دھماکے کی آواز سن کے سیڑھیوں سے نیچے اتر رہے تھے تو عمارت کے ملبے کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔



    صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے وقت وہ قریب ہی واقع اپنے دفتر میں موجود تھے۔ ان کے مطابق اس علاقے میں بہت سی دکانیں اور ہوٹل ہیں جس کی وجہ سے فیملیز اور طالبعلم بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔

    پہلا دھماکہ بظاہر ایک سلنڈر سے کیا گیا جبکہ دوسرا دھماکہ ایک خودکش حملہ تھا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک امریکی فوجی کارروائی میں القاعدہ کے رہنماء اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سے پاکستان میں شدت پسندوں حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات کو پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں ہونے والے بم دھماکے میں چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

    ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سن دو ہزار سات سے اب تک ہونے والے شدت پسند حملوں میں ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


  • #2
    Re: پشاور دھماکے: ہلاکتیں پینتیس، شہر سوگوار

    Click image for larger version

Name:	untitled.JPG
Views:	1
Size:	60.8 KB
ID:	2418509

    Comment


    • #3
      Re: پشاور دھماکے: ہلاکتیں پینتیس، شہر سوگوار

      very sad news....Allah in shuda ki shafat farmyin & terrorist ko hadyat dain ameen
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Re: پشاور دھماکے: ہلاکتیں پینتیس، شہر سوگوار

        All the terrorism in Pakistan is plan and sponsor by america


        Comment

        Working...
        X