\\..//
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
پسند کی شادی: خوشی یا دکھھ
Collapse
X
-
Re: پسند کی شادی: خوشی یا دکھھ
اسلام وعلیکم بنیز بھائی
ہمیشہ کی طرح ایک عمدہ تحریر
ایک سلگتا ہوا مسلہ جو ہمیشہ سے سلگ رہا ہے اور نا جانے کب تک سلگتا رہے گا
کہیں والدین لڑکی کی خواہشوں کےآگے دیوار اور کہیں لڑکی والدین کے لئے دیوار کبھی کسی کی انا آڑے آجاتی ہے اور کبھی کسی کی لیکن یہ دونوں ہی نہیں سمجھتے کہ اس جیت میں ایک ہار چھپی ہوئی ہے اگر والدین جیت بھی جائیں اور آگے سے کچھ عرصہ بعد اُن کا فیصلہ غلط ثابت ہو تب وہ بیٹی کے آگے ہارے ہوئے لیکن نا ماننے والی پوزیشن میں ہوتے ہیں اور اسی طرح اگر بیٹی جیت بھی جائے تو مستقبل اُس کی ہار پر مہر ثبت کر رہا ہوتا ہے
بنیز بھائی شروع میں جب میں نے نام"ارونا"پڑھا تو لگا کہ کسی ہندوستانی ڈرامے کا زکر ہونے لگا ہے ؟؟؟آپ نے ایسا نام کیوں منتخب کیاجو مسلم ناموں سے مماثلت نہیں رکھتا؟؟؟:star1:
-
Re: پسند کی شادی: خوشی یا دکھھ
حوصلہ افزائی اور پسند کرنے کا شکریہ۔ جہاں تک نام کا تعلق ہے تو یہ نام ہو سکتا ہے کہ ہندؤں کے معاشرے میں استعمال ہوتا ہو۔ مگر میں نے یہ
نام مسلم لڑکیوں کا بھی دیکھا ہے۔ اور یہ اردو کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں جلوہ دکھانا۔
مزید تفصیلات کے لیے آپ مسلم لڑکے اور لڑکیوں کے ناموں کی کتاب دیکھ سکتے ہیں
Comment
-
Re: پسند کی شادی: خوشی یا دکھھ
وضاحت کرنے کا شکریہ
لیکن یہ نام زیادہ تر ہندو معاشرے میں استعمال ہوتا ہے اس وجہ سے میرا زہن اُس جانب گیا جیسے وہاں کی ایک پرانی ادا کارہ "ارونا ارانی"بہت مشہور تھی اور ویسے بھی اندیا کی فلموں میں یہ ایک کامن نام ہے:star1:
Comment
-
Re: پسند کی شادی: خوشی یا دکھھ
ہاں آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔ ویسے آپ کا کمنٹس دینے کا اسٹائل مجھے اچھا لگتا ہے۔
اور ایک بات اور کہنا چاہتا ہوں۔ میں جب کبھی معاشرے یا مذہب یا کسی اور موضوع
پر جب بھی کچھ پیش کرتا ہوں تو میں کبھی بھی یہ نہیں چاہتا یا میرا یہ مقصد ہرگز یہ
نہیں ہوتا کہ ایسا کچھ پیش کرنے پر مجھے تعریفیں ملیں۔ بلکہ میں سچ کو پہلے قبول کرتا
ہوں اور اس کے بعد اس کڑوے سچ پر بات کرتا ہوں۔ اور مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ اہل
علم حضرات اگر اس سے کچھ سیکھ سکتے ہوں تو ضرور سیکھیں یا اگر میری پیش کردہ
تحریر میں کوئی خامی ہو تو اس کی نشادہی کی جائے۔
میں بھی ایک انسان ہوں اور میری نظر میں انسان غلطی سے پاک ہو نہیں سکتا۔ یا یوں کہہ
لیں کہ انسان ہمیشہ سو فیصد درست نہیں ہوسکتا۔
Comment
-
Re: پسند کی شادی: خوشی یا دکھھ
اب مجھے کہنا ہوگا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حوصلہ افزائی کا شکریہ
میں شروع سےہی اس بات پر کاربند ہوں کہ جس فرد نے بھی کوئی تحریر شئیر کی ہے یا کوئی ڈیزائن شئیر کیا ہے تو پھر اُس کی محنت کا صلہ صرف واجبی سا "شکریہ،بہت خوب،نائس شئیرنگ "نہیں ہونا چاہے ۔۔۔ بلکہ نہ صرف مفصل مطالعہ کیا جائے بلکہ کچھ تفصیلی رپلائی بھی دیا جائے :)۔
اور اگر ڈیزائینگ وغیرہ میں کچھ کجی نظر آئے تو اُس کی نشاندھی اس نقطہ نظر سے کی جائے جہاں آپ نے اتنی محنت سے یہ بنایا ہے وہیں آپ اپنی محنت سے مزید خوبصورتی بھی پیدا کر سکتے ہیں ناکہ اس طرح طنز کی جائے کہ دوسرے فرد کا دل ہی اچاٹ ہوجائے؟؟؟؟
اگر انسان سو فیصد درست ہونے لگتا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو پیغمبری کا سلسلہ کبھی نہ رکتا پھر تو ہر دوسرا فرد خود کو پیغمبر کہلواتا:star1:
Comment
-
Re: پسند کی شادی: خوشی یا دکھھ
Originally posted by S.A.Z View Postاب مجھے کہنا ہوگا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حوصلہ افزائی کا شکریہ
میں شروع سےہی اس بات پر کاربند ہوں کہ جس فرد نے بھی کوئی تحریر شئیر کی ہے یا کوئی ڈیزائن شئیر کیا ہے تو پھر اُس کی محنت کا صلہ صرف واجبی سا "شکریہ،بہت خوب،نائس شئیرنگ "نہیں ہونا چاہے ۔۔۔ بلکہ نہ صرف مفصل مطالعہ کیا جائے بلکہ کچھ تفصیلی رپلائی بھی دیا جائے :)۔
اور اگر ڈیزائینگ وغیرہ میں کچھ کجی نظر آئے تو اُس کی نشاندھی اس نقطہ نظر سے کی جائے جہاں آپ نے اتنی محنت سے یہ بنایا ہے وہیں آپ اپنی محنت سے مزید خوبصورتی بھی پیدا کر سکتے ہیں ناکہ اس طرح طنز کی جائے کہ دوسرے فرد کا دل ہی اچاٹ ہوجائے؟؟؟؟
اگر انسان سو فیصد درست ہونے لگتا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو پیغمبری کا سلسلہ کبھی نہ رکتا پھر تو ہر دوسرا فرد خود کو پیغمبر کہلواتا
Comment
Comment