Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

علما کیوں چپ ہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: علما کیوں چپ ہیں

    Originally posted by Masood View Post
    Is hadith ki source btaa sakti hain?

    g zarur mjko pata tha k yhe sawal aye ga so i'll quote it tonight INSA ALLAH
    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

    Comment


    • #17
      Re: علما کیوں چپ ہیں

      Originally posted by baniazkhan View Post
      جی ہاں بجا فرمایا آپ نے اور آپ جس پروگرام کی بات کررہی ہیں وہ پروگرام میں نے بھی دیکھا ہے وہ بچے پاکستان آرمی کے ایک اسکول میں ہیں اور ان کو صحیح اسلامی تعلیم دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آپ نے ان بچوں کے انٹرویوز بھی دیکھے ہونگے کس طرح جنت کے لالچ میں وہ مسلمان بچے اپنی جان پر کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے تھے۔ اور کتنے تو ابھی تک ڈرے ہوئے ہیں۔ آج اسلام کو دشمنوں نے مسلمانوں کے خلاف ہی ہتھیار بنا لیا ہے۔

      isi bat ka tu afsos hy
      میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

      Comment


      • #18
        Re: علما کیوں چپ ہیں

        Originally posted by Masood View Post
        Is hadith ki source btaa sakti hain?
        yeh hay reference...:rose
        میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

        Comment


        • #19
          Re: علما کیوں چپ ہیں

          Originally posted by S.A.Z View Post
          پیوستہ رہ شجر سے اُمید بہار رکھ
          Mujhey is per aaj apni aik bohat purani tehreer mili hai jo aap ki nazar karna chahta hoon...

          Paivasta Rah Shajar Sey
          tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
          tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

          Comment


          • #20
            Re: علما کیوں چپ ہیں

            Originally posted by suffard View Post
            sallam
            To, Mr. Suffard


            جناب آپ نے مسعود صاحب کی پوسٹ کے جواب میں جو کچھ بھی پیش کیا ہے اس کی بہت س باتوں سے مجھے اختلاف ہے. ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کا اظہار کرنا یہاں ضروری ہے. کیونکہ آکر مقصد تو آپ کا بھی نیک ہے ہے اور اس قوم کے لیے آپ کی بھی وہی خواہشات ہونگی جو ایک اچھے پاکستانی اور ایک مسلمان کی ہونی چاہییں.
            آپ نے کہا کہ آج پاکستان میں اتنی تبدیلی آچکی ہے کہ لوگ اکھٹے ہونا شروع ہوگئے ہیں. تو جناب یہ لوگ کبھی اپنے یا ملک کے مفاد میں اکھٹے ہوئے ہی نہیں یہ جب بھی اکھٹے ہوتے ہیں یا تو کسی مولوی کی جذباتی تقریر کے بعد یا پھر کسی سیاست دان کی سیاسی کاری گری کے باعث.
            اگر آپ کہیں کہ توہین آمیز خاکے یا قرآن پاک کے جلانے کے معاملے میں تمام مسلمان ملکوں سے زیادہ یہاں لوگ اکھٹے ہوئے تو میرے بھائی اس اکھٹا ہونے کا کیا فائدہ ہوا یہ طوفان کی طرح اٹھے اور آنسوؤں کی طرح بیٹھ گئے. مولوی نے اپنی سیاست چمکائی ناسمجھ مسلمانوں کے جذبات کو ابھارا اور نتیجہ کوئی برآمد نہ کراسکا.
            اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ان جلوسوں سے ان یہودیوں یا کافروں کے دلوں میں کچھ خوف پیدا ہوا ہوگا تو معذرت کے ایسی سوچ رکھنے والے حضرات سے مجھے دلی ہمدردی ہے. اگر ان جلوسوں میں ذرا بھی دم ہوتا تو بار بار مسلمانوں کے ساتھ اس طرح کا کھیل نہ کھیلا جاتا.
            اس کے بات آپ کی اس بات سے میں بلکل متفق ہوں کہ اس قوم کو صرف قرآن کی ضرورت ہے. یعنی کہ اگر کوئی طاقت اس شکست خوردہ قوم کو طاقت بنا سکتی ہے تو وہ صرف قرآن کی تعلیم ہے لیکن مجھے یہ تو بتائیں کہ قرآن تو آج ہر گھر میں موجود ہے اور اس کے اندر اس کی تعلیم بھی اسی طرح محفوظ ہے پھر اس قوم کو کیوں اس کی تعلیم سے دور رکھا جاتا ہے. کیا یہ کام ہمارا مولوی نہیں کررہا وہ قوم کو کیوں قرآن کی تعلیم سے دور رکھتا ہے اس لیے کے قران میں ملا کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے. قرآن جذبات میں بہک کر اکھٹا ہونے کو نہیں کہتا بلکہ غور و فکر اور تدبر کرنے کی دعوت دیتا ہے لیکن اس کے برعکس ہمارا آج کا عالم دین کہلانے والا دنیا کی سب سے زیادہ مشکل ترین کتاب اسی قرآن کو کہتا ہے اور اتنا بھی نہیں جانتا کہ اس کتاب کو اللہ پاک نے آسان کہا ہے مبین کہا ہے ، ہدایت کے لیے بلکل آسان فرمایا ہے.

            آپ نے شاید اللہ کے قانون کو انسانیت کے تخلیق شدہ قانون سمجھ لیا ہے جو کہ اپنوں کے لیے الگ اور دوسروں کے لیے الگ ہو سکتے ہیں. مجھے یہ سمجنے میں بڑی مشکل ہے کہ خدا کے بارے میں یہ بات آپ جیسا سمجھدار شخص کررہا ہے جو کہ خود اس بات کو علمبردار ہے کہ امت کی مشکلات کا حل صرف قرآن کی تعلیم ہے اور وہ خود قرآن کی تعلیم کے خلاف اس عظیم ہستی کے متعلق ایسی بات پیش کررہا ہے یا تو میری کم علمی ہے کہ میں اسے صحیح نہیں سمجھ سکا ہوں یا آپ سے سہواا یہ لکھا گیا ہے. بحرحال یہ تو آپ کی طرف سے جواب آنے پر پتہ چلے گا.

            اب باقی رہ جاتی ہے مغرب کی بات تو مغرب کے ان حضرات کو چھوڑ کر جن کی زندگیوں کا مقصد صرف مسلمانوں کی توہین یا پھر انکی مقدس ہستیوں کی توہین ہے مغرب نے آج دنیا میں جو بھی مقام پیدا کیا ہے وہ اللہ کے اسی قانون کے تحت ہے کہ تم کائنات پر غور و فکر کرو ، انسانیت کا احترام کرو ، انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرو ان لوگوں نے یہی سب کچھ کیا ہے . آج ایک انسانی زنگی کی ایک پیچیدہ حالت میں آپریشن کی کتنی ضرورت ہے یہ آج کا ایک بچہ بھی جانتا ہے اسی آپریشن تھیٹر میں ایک یہودی کا بنایا ہوا بلب ہی کام آتا ہے یہ میں نے ایک بہت چھوٹی سی مثال دی ہے باقی آلات زندگی کا تو کیا ہی کہنا کیا یہ صدقہ جاریہ نہیں یا پھر صدقہ جاریہ کا لیبل ایک مسلمان ہی اپنے سر پر سجا سکتا ہے.
            آخر میں ایک بات عرض کرتا چلوں کے آپ تمام حضرات جو اس فورم سے تعلق رکھتے ہیں ذرا جذبات سے ہٹ کر تعصب سے پاک ہوکر صرف ایک انسان کی حیثیت سے سچائی کو سمجھنے کی کوشش کریں تو میرے خیال میں ہمیں اپنے فرائض اچھی طرح یاد آ سکتے ہیں.
            نوٹ: میں جہاں جہاں بھی لفظ مولوی یا لفظ ملا استعمال کرتا ہوں تو اس سے مراد دین سے متعلق ایک سطحی سوچ رکھنے والے شخص کی ہے نہ کہ کسی قسم کے وضع قطع یا حلیہ کی مختصر یہ کہ ملا ایک سوچ کا نام ہے کسی فرد واحد کا نہیں
            شکریہ.
            Last edited by Baniaz Khan; 15 June 2011, 12:19.





            Comment

            Working...
            X