Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

میاں افتخارحسین کے گھر کے قریب خودکش دھماª

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • میاں افتخارحسین کے گھر کے قریب خودکش دھماª

    نوشہرہ کے نواحی علاقے پبی میں صوبہ خیبر پختون خواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے گھر کے قریب پیر کی دوپہر ہونے والے ایک بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔
    پشاورسٹی پولیس کے سربراہ لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خودکش حملہ آور میاں افتخار حسین کے گھراور حجرے کی طرف جانے کی کوشش کررہا تھا لیکن موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کے روکنے پر اُس نے خودکو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا۔ لیاقت علی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
    اُنھوں نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ علاقے میں دو مزید خودکش بمبار بھی موجود ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور مقامی آباد ی کو کچھ دیر کے لیے گھروں ہی میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ اس حملے میاں افتخارحسین محفوظ رہے ہیں۔
    دو روز قبل میاں افتخار کے اکلوتے بیٹے میاں راشد حسین کوبھی پبی میں اُن کے گھر کے قریب ہی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھااورپیر کو بھی ان کی تعزیت کے لیے سیاسی اور حکومتی شخصیات کاصوبائی وزیر کی اس رہائش گاہ پر آمدو رفت کا سلسلہ جاری تھا۔
    میاں افتخار حسین ملک میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں صوبائی حکومت اور اپنی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف کھلے عام بیانات دیتے رہے ہیں۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

  • #2
    Re: میاں افتخارحسین کے گھر کے قریب خودکش دھما&

    aik aorr Dhamakkaa................


    najnayy kabb takk ham yeh sabb face karttay rahain gayyy
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

    Comment

    Working...
    X