افغانستان میں نیٹو نے کہا ہے کہ شمالی افغانستان کے ایک تربیتی مرکز میں ایک افغان فوجی نے فائرنگ کرکے دو امریکی شہریوں اور ایک زیر تربیت افغان ریکروٹ کو ہلاک کردیا۔
منگل کے روز نیٹو کے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ جب حملہ ہوا، اس وقت مزار شریف کے نزدیک واقع تربیتی مرکز میں حسب معمول ہتھیاروں کی تربیت دی جارہی تھی۔نیٹو کا کہنا ہے کہ خیال یہ ہے کہ فائرنگ فوجی مرکز کیمپ شاہین میں تعینات تربیت دینے والے ایک افغان فوجی نے کی تھی ۔
نیٹو کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیاتھا ۔ اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں گئیں۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظہیر اعظمی نے کہا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے افغان نیٹو مشترکہ تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ حملہ ، اسی جیسے ایک اور حملے کے ایک ہفتے کے بعد ہوا ہے جس میں جنوبی صوبے ہلمند میں ایک افغان فوجی نے تین برطانوی فوجیوں کو ہلاک کردیاتھا۔ حملے کے بعد افغان فوجی فرار ہوگیاتھا۔
تشدد کے ایک اور واقعہ میں نیٹو کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے ایک بم دھماکے میں ایک سرکاری ملازم ہلاک ہوگیا۔
اتحادی فورسز نے صوبے ننگرہار، زابل ، پکتیا، کنڑ اور قندوز اور قندھار شہر میں رات بھر جاری رہنے والے چھاپوں میں کئی مشتبہ طالبان کو ہلاک اور کئی ایک کو گرفتار کرلیا۔