Likhta Kuch Hai Kerta Kuch Hai
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Likhta Kuch Hai Kerta Kuch Hai
Collapse
X
-
Re: Likhta Kuch Hai Kerta Kuch Hai
اسلام علیکم رومی بھائی ۔
اُمید ہے کہ آپ بخیرو عافیت ہونگے۔میں بحث ومباحثہ سیکشن میں آیا تو ایک تھریڈ لگانے تھا لیکن آپ کا تھریڈ دیکھ کر اسے پڑھنا شروع کیا اور پھر جواب تحریر کرنے پر مجبور ہوگیا۔
سب سے پہلے میں آپ کو یہ بتادوں کہ پیغام میرا پہلا فورم ہے جہاں پر مجھے آئے ہوئے ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا کہنےکا مطلب کہ جتنا وسیع تجربہ آپ کا ہے میرا یقیناً نہیں ہوگا لیکن ہم صرف تاریک پہلو پر ہی نظر کیوں رکھیں اچھے پہلو بھی انہی فورمز پر ہیں میں نے اس فورم سے بہت کچھ سیکھا ہے جس میں سب سے اہم بات دوسروں کی بات کو سننا اور برداشت کرنا ہے اگر آمنے سامنے کسی طرح کی بحث شروع ہو جائےتو شاید ہم ایک دوسرے کےدست وگریباں ہو جائیں لیکن فورمز پر ہم آزادانہ اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتے ہیں اور دوسرےکی لکھی بات کو پڑھتے بھی ہیں
دوسرے یہ جو لڑکی لڑکا والے مسائل آپ نے بتائے تو یہ اب اس پاکستان کا وطیرہ بن چکے ہیں سو ہم ان سے خود کو اسہی طرح بچا سکتے ہیں جیسے عام زندگی میں اپنے ارد گرد کی خرابیوں سے خود کو بچاتے ہیں ۔جس طرح ضروری نہیں کہ تیسری چھت پر کپڑے لٹکانے کے بہانے بار بار آنے والی لڑکی یا گلی میں بار بار چکر لگانےوالے لڑکے پرتوجہ دی جائے اسہی طرح فورمز پر فضول میں کسی کو لفٹ دینے کی بھی ضرورت نہیں ۔مطلب یہ کہ یہ صرف فورمز ہی کی خرابی نہیں ہمارے معاشرے کا ایک چلن ہو گیا ہے تو کیا ہم معاشرے میں رہنا چھوڑ دیں گے؟؟؟؟
آخر میں آپ نے یہ تو کہہ دیا کہ آپ سےبڑا کوئی دو رخی بات کرنے والا نہیں ہوگا لیکن یہ نہیں بتایا کہ آپ اپنی اس خوبی کےساتھ فورمز کی دنیا خصوصاً پیغام پر دوبارہ آرہےہیں یا نہیں؟؟؟؟؟
بے فکر رہئے آپ جیسے بھی ہیں پیغام ممبران آپ کو کھلے دل سے دوبارہ خوش آمدید کہنے پر تیار ہیں ۔
Last edited by S.Athar; 28 June 2010, 12:41.:star1:
-
Re: Likhta Kuch Hai Kerta Kuch Hai
سب سے پہلے تو آپ کا بے حد ممنون و مشکور ہوں کہ آپ نے کافی تفصیل کے ساتھ جواب دیا ہے باقی اب آپ کی طرف سے اُٹھائے گئے سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
میں نے فورمز کی دُنیا کا تاریک پہلو ہی کیوں دیکھا یا چنا ؟ میرے بھائی میری تحریر ہی فورمز کے تحریک پہلو پر تھی جب میری تحریر فورمز کے اچھے پہلووں پر پوگی تو اُس وقت اگر کوئی یہ سوال اُٹھا دے کہ آپ نے فورمز کے اچھے پہلو ہی کیوں اُٹھائے یہاں کے تاریک پہلو بھی تو ہیں تو کیا یہ سوال مناسب ہوگا ہرگز نہیں بلکل اسی طرح جناب آپ کا یہ سوال بھی اس تحریر کے حساب سے مناسب نہیں تھا یہ تحریر تھی اُن لڑکیوں اور اُن لڑکوں کیلئے جو معصومیت کی دُنیا میں رہتے ہیں جو گدوں کی نفسیات سے واقف نہیں ہیں یہ تحریر فورمز کے اچھے اراکین کو وقت سے پہلے آگاہی دینے کیلئے لکھی گئی ہے۔
میں نے ہرگز ہرگز نہیں کہا کہ لوگ فورمز پر مت آئیں یہ فورمز اچھائی کیلئے بنائے گئے ہیں شاید ہی کوئی فورم ہوگا جس کی بُنیاد شر کیلئے رکھی گئی ہوگی فورمز اچھے لوگوں کی جا ہے اور میری تحریر کا مقصد تھا کہ معصوم لوگ فورمز پر موجود گدوں سے بچ کر رہیں۔
باقی فورمز پر واپسی کا جہاں تک تعلق ہے تو یہ تحریر میری واپسی کی شاہد ہے اس تحریر کے بعد آپ کو یہ سوال نہیں کرنا چاہیے تھا، رہا میری دو رُخی کا تعلق تو جس کیلئے یہ جملہ میں نے لکھا ہے وہ بہتر جانتا ہے یہ جملہ اسی فورم کے ایک خاص ممبر کیلئے لکھا ہے اور وہ جانتا بھی ہے کہ یہ اُسی کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے لکھا ہے اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ میں نے یہ جملہ سو فیصد سچ لکھا ہے۔۔۔۔میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی خطائیں ہوئی ہیں
Comment
Comment