Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

! عالمی مجلس ختم نبوت کے سربراہ مولانا سعید

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ! عالمی مجلس ختم نبوت کے سربراہ مولانا سعید

    کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں عالم دین مفتی سعید جلال پوری اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ گلزار ہجری تھانے کی حدود میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مفتی سعید احمد جلال پوری، ان کا اٹھارہ سالہ بیٹا محمد حذیفہ، ساتھی فخر زمان اور ڈرائیور عبدالرحمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
    پولیس کے مطابق مفتی سعید احمد جامع مسجد ختم نبوت میں درس کے بعد کار میں جا رہے تھے کہ راستےمیں ان پر حملہ کیا گیا، جس میں وہ موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔
    مفتی سعید احمد جلال پوری عالمی مجلس ختم نبوت کراچی کے امیر تھے، وہ ایک اردو روزنامے میں ہر ہفتے آپ کے مسائل اور ان کا حل کے نام سے خطوط کے جواب دیا کرتے تھے اس سے قبل ان خطوط کے جواب مولانا یوسف لدھیانوی تحریر کیا کرتے تھے۔
    ان کی میت جامعہ بنوریہ منتقل کی گئی ہے جہاں وہ استاد بھی رہے چکے ہیں۔ ان کی نمازے جنازہ وہاں ہی ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
    اس سے پہلے اسی مدرسے سے وابستہ مولانا یوسف لدھیانوی، مفتی نظام الدین شامزئی اور مفتی عتیق الرحمان بھی چند سال قبل مختلف واقعات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
    یاد رہے کہ اس سے قبل صبح کو کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ اپنے دو بیٹوں اور ایک محافظ سمیت زخمی ہوگئے جبکہ ان کا ایک بیٹا معاویہ ہلاک ہوگیا۔
    سپاہ صحابہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ معاویہ کی نماز جنازہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ادا کی جائیگی۔
    دوسری جانب مفتی رفیع عثمانی نے کراچی میں حالیہ حملوں اور ہلاکتوں کو بیرونی سازش قرار دیا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی افغان اور فاٹا کے بارے میں پالسیوں پر عوام ناراض ہیں اس کا بیرونی عناصر فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت کو علماء کو اعتماد میں لینا چاہیئے جبکہ علما کو مزید یکہجتی کا اظہار کرنا چاہیئے۔
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

  • #2
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

    Comment


    • #3

      Comment


      • #4
        u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

        :pr:

        Comment


        • #5
          انا للہ وانا الیہ راجعون

          Comment


          • #6
            Originally posted by aabi2cool View Post
            کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں عالم دین مفتی سعید جلال پوری اپنے تین ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے ہیں۔


            That's Enough...!!

            Comment

            Working...
            X