Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

! لاہور کینٹ:فوجی قافلے پر خود کش حملے، !

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ! لاہور کینٹ:فوجی قافلے پر خود کش حملے، !

    لاہور کینٹ:فوجی قافلے پر خود کش حملے، 39 ہلاک

    علی سلمان
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور





    لاہور میں چھاؤنی کے علاقے میں فوج کی گاڑیوں پر دو خود کش حملوں میں چھ فوجیوں سمیت انتالیس افراد ہلاک جبکہ پچانوے افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دونوں حملے صرف چند سیکنڈ کے وقفے سے ہوئے ہیں۔


    آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان حملوں میں انتالیس افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی جبکہ پچانوے سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جائے وقوع سے اہم شواہد ملے ہیں۔
    اس سے قبل لاہور کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شفیق چودھری نے میڈیا کو بتایاکہ فوج کی گریژن فورس کے ٹرک جوانوں کو لے کرگذر رہی تھی کہ ایک خود کش حملہ آور نے ٹرک کے نزدیک جاکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔انہوں نے کہا کہ چند ہی لمحے کے بعد دوسرے خود کش حملہ آور نے دوسری گاڑی کو نشانہ بنایااور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔انہوں نے کہا پولیس کو خودکش حملہ آوروں کے سر مل گئے ہیں۔
    ان دھماکوں میں متعدد فوجی اور عام شہری زخمی ہوئے۔ چیخ وپکار اور بھگدڑ مچ گئی لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگے۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور ایدھی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔زیادہ تر زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    جنرل ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان کے ہسپتال میں گیارہ زخمی منتقل کیے گئے ہیں اور تین افراد ایسے تھے جو راستے میں دم توڑ گئے۔
    یہ خود کش حملے چھاؤنی کے ایک ایسے شہری علاقے میں ہوئے ہیں جو فوج کے کنٹرول میں ہے اور جہاں اکثر فوج کی گاڑیاں گشت کرتی ہیں اور یہاں عام شہریوں کے علاوہ فوجیوں کی رہائش گاہیں ہیں۔
    چار روز پہلے بھی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سپیشل انٹیلجنس ایجینسی کے دفتر پر ایک حملہ ہوا تھا جس میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسی انٹیلجنس رپورٹس موجود ہیں جن کے مطابق شدت پسندوں نے لاہور کو خاص طور پر نشانہ بنانے کی حکمت عملی بنائی ہے۔
    جنوبی چھاؤنی میں دھماکوں کے بعد علاقے میں سیکیورٹی غیر معمولی طور پر بڑھا دی گئی ہے جگہ جگہ ناکے لگا دیے گئے ہیں جبکہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر بھی فضائی گشت کر رہا ہے۔
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

  • #2
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

    Comment

    Working...
    X