امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے ، جو اس وقت کابل میں ہیں، خبر دار کیا ہے افغان فوج اور بین الاقوامی فوجوں کو افغانستان میں آگے چل کر زیادہ سخت لڑائیوں سے پالا پڑے گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مجموعی صورتِ حال بدستور سنگین ہے ۔ لیکن وہ مزید بگڑنا بند ہوگئى ہے۔
افغانستان میں امریکہ کے چوٹی کے کمانڈر جنرل سٹینلی میک کرسٹل نے کہا ہے کہ اتحاد کی فوجیں جنوب کے اہم شہر اور روایتی طور پر طالبان کے مضبوط ٹھکانے، قندھار پراپنے کنٹرول کو مستحکم اور محفوظ بنانے کے لیے آنے والے مہینوں میں بتدریج جمع ہوں گی۔
جنرل میک کرسٹل نے کہا ہے کہ مارجہ میں کی جانے والی کارروائى کے برعکس قندھار کو محفوظ بنانے کی کارروائى علاقے میں امریکی فوجوں کے پہنچنے کے ساتھ ساتھ آگے بڑھے گی اور زیادہ بتدریج ہوگی۔انہوں نے اُس بڑی کارروائى کے لیے کوئى ٹائم ٹیبل بتانے سے انکار کردیا ۔ اور صرف اتنا کہا کہ آنے والے مہینوں میں اُس علاقے میں مزید امریکی فوجیں پہنچ جائیں گی۔
اسی دوران، مشرقی صوبے خوست میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ افغان پولیس نے امریکی فوجیوں کی مدد کے ساتھ دو خود کُش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور ایک بم کو دھماکے سے اُڑانے کے بعد ایک ایسی عمارت کی جانب فرار ہوگئے جو ایک پولیس سٹیشن کے برابرہے۔اس جگہ انہیں پولیس نے گھیرے میں لے لیا اور دونوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

Comment