امریکہ اس ماہ ایک ہزار جدید لیزر گائیڈڈ بموں کی کِٹس پاکستان کو فراہم کرے گا جس سے طالبان اور القاعدہ کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کوزیادہ بہتر طور پر نشانہ بنانے کی پاکستانی فوج کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ امریکی فضائیہ کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جیفری گلن نے منگل کو واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کوگذشتہ ماہ ایک ہزار mk-82ساخت کے بموں کی کھیپ پاکستان کو دے چکا ہے۔ اس بم کا وزن 500 پاؤنڈ ہو تا ہے۔
اُنھوں نے کہ پاکستانی فضائیہ شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے جدید اسلحہ کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی فضائیہ کے سربراہ نے پچھلے سال واشنگٹن کے دورے کے موقع پر اضافی امریکی فوجی امداد کی درخواست کی تھی۔
اعلی نوعیت کا یہ اسلحہ پاکستان کو فراہم کرنے کی پالیسی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ امریکی حکام اسلام آباد کے ساتھ گہرے تعلقات اور فوجی تعاون میں اضافے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستانی علاقوں میں سر گرم عمل طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف ایک سخت موقف اپنانے کے لیے امریکہ پاکستان پر دباؤ ڈالتا آیا ہے۔
امریکی ترجمان نے بتایا کہ اس سال جون میں 16 اضافی f-16 لڑاکا طیارے بھی پاکستان کو فراہم کر دیے جائیں گے جن میں وہ آلات بھی نصب ہونگے جو پائلٹ کو رات کی تاریکی میں ہدف کو دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
صدر باراک اوباما کی انتظامیہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں امریکہ کا اہم اتحادی سمجھتی ہے اس لیے اس نے اسلام آباد کے لیے اقتصادی اور فوجی امداد میں اضافہ کیا ہے۔

Comment