Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ججوں کی تقرری کا سرکاری نوٹی فیکیشن منسوخ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ججوں کی تقرری کا سرکاری نوٹی فیکیشن منسوخ

    پاکستان کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے ججوں کی تقرری کے بارے میں ہفتے کے روز ایوانِ صدر کی طرف سے جاری کیا جانے والا نوٹی فیکیشن منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے اُن کی سرکاری رہائش گاہ پر بدھ کے روز ایک طویل ملاقات کی جو تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ اس ملاقات کے بعد وزیر اعظم گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی مشاورت کے مطابق اب سپریم کورٹ میں ججوں کی تعیناتی کا ایک نیا نوٹی فیکیشن جاری کیا جا رہا ہے اور جو پرانے سرکاری اعلامیہ کی جگہ لے لے گا۔

    اُنھوں نے بتایا کہ اب جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا جائے گا جب کہ عدالت عظمیٰ کے موجودہ جج خلیل الرحمن رمدے جن کی مدت ملازمت حال ہی میں ختم ہوئی ہے، بطور ایڈہاک جج ایک سال تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ شریف بدستور اپنے عہدے پر قائم رہیں گے۔ واضح رہے کہ یہ اقدام چیف جسٹس کی مشاورت کے عین مطابق ہیں۔

    وزیر اعظم گیلانی نے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں بھی ججوں تقرری کا معاملے کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جب وزیر اعظم سے پوچھا گیا کہ کیا ججوں کی تعیناتی کے نئے نوٹی فیکیشن پر اُنھیں صدر آصف علی زرداری کا اعتماد حاصل ہے تو اُنھوں نے کہا کہ تمام فیصلے صدر کی مشاورت اُنھیں اعتماد میں لے کر کیے گئے ہیں۔

    چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور ایوان کو اپنی ملاقات اور ججوں کی تعیناتی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عدلیہ اور حکومت کے درمیان تصادم کے جس خدشے کو اظہار کیا جا رہا تھا وہ چیف جسٹس سے تفصیلی ملاقات کے بعد ختم ہو گیا ہے۔
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

  • #2
    Re: ججوں کی تقرری کا سرکاری نوٹی فیکیشن منسوخ

    Shayyad issayy Kehhttay hain 17 karroor awam kii power jiss kay samnnay
    hakkooat e waqt Hathyyar dallnnay par majbboor hai......

    Jieyyy CJ
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

    Comment

    Working...
    X