ساڑھے 5 کلو وزنی 2 اسکرین والالیپ ٹاپ
سائنس کی تیز رفتارترقی سے جہاں کئی چیزوں کے سائز اور وزن گھٹتے گھٹتے نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں وہیں ایک ایسا لیپ ٹاپ بنایا جا رہا ہے جس کا وزن ایک یا دو نہیں بلکہ پورے ساڑھے 5 کلو ہے۔ دو اسکرین والے اس جدید لیپ ٹاپ کی ایک اسکرین 16-17 انچ چوڑی ہے جو مجموعی طور پر اسے 34 انچ چوڑا بنا دیتی ہیں ۔ 1800 برطانوی پاؤنڈ مالیت کا یہ جدید اور منفرد لیپ ٹاپ اس سال دسمبر تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ لیپ ٹاپ بنانے والی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ اس لیپ ٹاپ کو خا ص طور پر بینکرز اور دیگر اہم پیشہ ور افراد کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جنہیں بیک وقت کئی کام ایک ساتھ انجام دینے ہوتے ہیں ۔ اس لیپ ٹاپ کے ذریعے اب وہ بآسانی اپنے کئی کام ایک ساتھ کر سکیں گے۔ اس لیپ ٹاپ کی ایک اورمنفرد بات یہ ہے کہ اس کی ایک اسکرین بآسانی دوسری کے پیچھے سلائیڈ کی جاسکتی ہے اور اسے بند کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس لیپ ٹاپ کو آپ اپنے گھٹنوں پر رکھ کر صرف اسی صورت میں کام کر سکتے ہیں اگر آپ کے گھٹنے لوہے کے بنے ہوئے ہوں۔
__________________
__________________
Comment